دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dawateislami Ki Madani Baharain | دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

book_icon
دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہلکھتے ہیں :

      ’’ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ  عاشِقانِ رسول کی صُحبتوں سے مالا مال 63 روزہ تربیّتی کورس آخِرت کیلئے اِس قَدَرنَفع بخش ہے کہ اس میں جو کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اُس کی تفصیلات معلوم ہوجانے کے بعد شاید دین کا دَرد رکھنے والا ہر مسلمان یہ حسرت کرے گا کہ کاش!مجھے بھی 63روزہ تربیّتی کورس کرنے کی سعادت حاصِل ہو جائے!اَلحمدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ  بابُ المدینہ کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی تربیّتی کورس کا سلسلہ کیا جاتا ہے ۔اِس میں بعض وہ عُلوم حاصِل ہوتے ہیں جن کا سیکھنا ہر عاقِل بالِغ مسلمان پر فرض ہے ۔ علمِ دین حاصِل کرنے کے بے شُمار فضائل ہیں ، چُنانچِہ سُرورِ قلبِ مَحزون عالِمِ ماکانَ وَمَا یکُون صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ مغفِرت نشان ہے ، ’’جس نے (دین کا)علم حاصِل کیا تو یہ اُس کے سابِقہ گناہوں کا کفّارہ ہوگیا ۔

(سننِ ترمذی کتاب العلم باب فضل طلب العلم ج ۴ ص ۲۹۵ حدیث ۲۶۵۷ )

        اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ  تربیّتی کورس میں وُضو و غُسل کے علاوہ نَماز کا عملی طریقہ سکھایا جاتا ، غسلِ میِّت ، تَجہیز و تکفین ، نَمازِ جنازہ و نَمازِ عید کی تربیّت ہوتی ہے ۔  رَحمانی قاعِدہ کے ذَرِیعے دُرُست مخارِج کے ساتھ قرآنی حُروف کی ادائیگی کی تعلیم دی جاتی اور قرآنِ کریم کی آخِری 20سورَتیں زَبانی حِفظ اورسورۃ ُالملک کی مَشْق کروائی جاتی ہے ۔ اور قراٰنِ کریم سیکھنے کے فضائل کے توکیا کہنے! چُنانچِہ

      دو جہاں کے سلطان ، سرورِ ذیشان، صاحِبِ قرآن ، محبوبِ رَحمن عَزَّ وَجَلَّ  و صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ مغفِرت نشان ہے، جو شخص اپنے بیٹے کو ناظِرہ قُرآنِ کریم سکھائے اس کے سب اگلے پچھلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں ۔ (مجمع الزَّوائد کتاب التفسیر ، باب فی من علّم ولد ہ القرآن، الحدیث ۱۱۲۷۱، ج۷ ، ص ۳۴۴) شَہَنْشاہِ مدینہ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ باقرینہ ہے ، جو شخص جوانی میں قرآن سیکھے، قرآن اُس کے گوشت اور خون میں پیوست ہوجاتا ہے اور جو اسے بُڑھاپے میں سیکھے اور اسے قرآن بار بار بھول جاتا ہو اور اس کے باوُجُود وہ اسے نہ چھوڑتا ہو تو اس کیلئے دو اجر ہیں ۔   (کنزالعمال، کتاب الاذکار، الحدیث ۲۳۷۸، ج۱ ، ص ۲۶۷  )

 تربیّتی کورس میں اَخلاقی تربیّت

        تربیتی کورس میں اَخلاقی تربیّت کے حوالے سے ان موضوعات پر خاص توجُّہ دی جاتی ہے :  (۱) سچّائی(۲) نرمی(۳) صبر(۴) عاجِزی(۵) عَفْو و دَرگُزر (۶)اندازِ گفتگو (۷) غیبت کی تباہ کاریاں اور (۸)گھر میں مَدَنی ماحول بنانے کا طریقہ وغیرہ ۔ مَدَنی قافِلہ کے جَدْول پر عمل کرواتے ہوئے مَدَنی قافِلہ تیّار کرنے کا طریقہ ، درس ، بیان ، عَلاقائی دَورہ برائے نیکی کی دعوت  نیز  بالخصوص دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کام کی جان ’’اِنفِرادی کوشِش‘‘کا انداز، مَدَ نی اِنعامات کا عملی طریقہ تعلیم دیا جاتا ہے۔ تربیّتی کورس کے دوران وقفہ وقفہ سے تین بار تین تین دن کے اور اِختتِام سے قبل12 دن کے عاشِقانِ رسول کے مَدَنی قافِلے میں سفر کی سعادت بھی ملتی ہے ۔12 دن کے مَدَنی قافِلے سے واپسی کے بعدایک دن امتحان کی تیّار ی  ، دوسرے دن امتحان اور تیسرے دن الوَداعی دُعا اور صلوٰۃو سلام پر 63دن کے تربیّتی کورس کا اِختتام ہوجاتاہے ۔تربیّتی کورس کی جو کیفیّت بیان کی اِس کے عِلاوہ بھی بَہُت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ، اور اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ   عاشِقانِ رسول کی صُحبت کی نِعمت مُیَسّر آتی ہے ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ  تربیّتی کورس کی بَرَکت سے کئی بگڑے ہوئے افراد نَمازی اور اچھّے مسلمان بن کر رُخصت ہوتے اور معاشَرہ میں عزّت کا مقام پاتے ہیں ۔لہٰذا جس کو موقع ملے اُسے ضَرور تربیّتی کورس کے ذَرِیعے علمِ دین حاصِل کرنا چاہئے ۔اللہ   عَزَّ وَجَلَّ  کے پیارے نبی مکّی مَدَنی مصطَفٰیصَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا ارشاد ِ عبرت بنیاد ہے ، بروزِ قِیامت سب سے زِیادہ حسرت اُس کو ہوگی جس کو دنیا میں ( دینی) علم حاصِل کرنے کا موقع ملا مگر اُس نے حاصِل نہ کیا اور اُس شَخص کو ہوگی جس نے علم حاصِل کیا اور اِس سے سن کر دوسروں نے تو نَفْع اُٹھایا مگر خود اِس نے ( اپنے علم پر عمل کرتے ہوئے ) نفع نہ اُٹھایا۔ ( الجامع الصغیر ، حدیث ۱۰۵۸، ص ۶۹ )

         جو مکمّل 63دن نہیں دے سکتے وہ مَدَنی مرکز سے رُجوع کریں تو اُن کی کم دنوں کیلئے بھی ترکیب بن سکتی ہے ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ  تَعَالٰی علیٰ محمَّد

(فیضانِ سنت ، باب آداب ِطعام ، ج ۱، ص۵۱۰تا۵۱۳ )

(51) تربیتی کورس کی بہار

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

            جھنگ (پنجاب پاکستان ) کے ایک عاشقِ رسول  کے بیان کا اپنے انداز میں خُلاصہ پیش کرتا ہوں ، امّی جان طویل عرصہ سے علیل تھیں ، ان کی شدید خواہش تھی کہ میں کسی طرح گناہوں کے دلدل سے نکل جاؤں اور سُدَھر جاؤں ۔ امّی جان کو دعوتِ اسلامی سے بے حد پیار تھا ۔ انہوں نے اَخراجات دے کر مجھے بَاِصرار بابُ المدینہ کراچی بھیجا اور تاکید کی کہ عاشِقانِ رسول کے عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ میں رَحمتوں کی چھماچھم برسات کے اندر تربیّتی کورس کرنا اور میری شِفایابی کی دعاء بھی مانگنا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ  میں نے بابُ المدینہ کراچی آکر تربیّتی کورس کرنے کی سعادت حاصِل کی، مَدَنی قافِلوں میں سفر سے مُشرَّف ہوا، امّی جان کے لئے خوب دعائیں بھی کیں ۔ فراغت کے بعد جب گھر آیا تو میری خوشی کی انتِہانہ رہی کیوں کہ تربیّتی کورس کے دَوران فیضانِ مدینہ میں مانگی ہو ئی دعاؤ ں کی بَرَکت سے میری امّی جان صحّت یاب ہوچکی تھیں ، اَلْحمدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ   تربیّتی کورس کی بَرَکت سے میں نَمازی بن گیا اور مَدَنی ماحول سے وابَستگی نصیب ہوئی ، سنّتوں کی خدمت اور مَدَنی قافِلوں میں سفر کاجذبہ ملا۔میری تمنّا ہے کہ ہمارے گھر کا ہر فرد دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں رنگ جائے۔اورہماری تمام پریشانیاں دُور ہوں ۔

فیضانِ مدینہ میں اللہ  کی رَحمت ہے                    امّی کو مُیسّر اب صِحَّت کی سعادت ہے

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن