دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dawateislami Ki Madani Baharain | دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

book_icon
دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

       خانپور( پنجاب) کے ایک مُبلِّغ دعوتِ اسلامی کا بیان ہے کہ بابُ الْمدینہ کراچی سے سُنّتوں کی تربیّت حاصِل کرنے کیلئے تشریف لائے ہوئے مَدَنی قافِلے کے ساتھ مجھے بھی عَلاقائی دَورہ کرنے کا شَرَف حاصِل ہوا۔ ایک درزی کی دُکان کے باہَر لوگوں کو اِکَٹھّا کر کے ہم ’’ نیکی کی دعوت‘‘ دے رہے تھے ۔ جب بیان خَتم ہوا تو اُسی دکان کے ایک ملازم نوجوان نے کہا، ’’ میں عیسائی ہوں ۔ آپ حضرات کی نیکی کی دعوت نے میرے دل پر گہرا اثر کیا ہے ۔ مہربانی فرما کر مجھے اسلام میں داخِل کر لیجئے۔‘‘ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ  وہ مسلمان ہو گیا۔

مقبول جہاں بھر میں ہو ’’دعوت اسلامی‘‘

صَدقہ تجھے اے ربِّ غفّار مدینے کا

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(فیضانِ سنت (جلد اوّل)باب فیضانِ بسم اللہ  ، ص۱۵۳)

(50) نیکی کی دعوت کی بہار

          اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ   دعوتِ اسلامی  والوں پر جھوم جھوم کر بار انِ رحمت برستی ہے چُنانچِہ برمِنگھم (u.k. ) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان اپنے انداز و الفاظ میں پیشِ خدمت ہے ، ہم ایک بار مسلمانوں کی گُنجان آبادی والے عَلاقے small health جس کو ہم اپنے مَدَنی ماحول میں ’’ مکّی حلقہ‘‘ کہتے ہیں میں عَلاقائی دورہ کرتے ہوئے نیکی کی دعوت دینے کیلئے گھر گھر جارہے تھے ۔ اس دَوران ایک گھر پر دستک دی تو ایک عمر رسیدہ خاتون نکلیں جن کا میر پور( کشمیر )سے تعلُّق تھا، اردو اور انگلش سے نا بلد تھیں ۔ ہم نے سر جُھکاکر پنجابی میں نیکی کی دعوت پیش کی اور عرض کی کہ گھر کے مَردوں کو فُلاں وَقت مسجِد میں بھیج دیجئے۔ ہم جب جانے لگے تو وہ کہنے لگیں ، اب میری بھی سنو، ہمارے پاس وَقت کم تھا اس لئے آگے بڑھ گئے مگر ہمارے ایک اسلامی بھائی ٹھہر گئے ۔ بڑی بی فرمانے لگیں ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ میں نے چند ہی روز پہلے یہ مبارَک خواب دیکھا تھا کہ سرکار ِمدینہ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَسبزسبز عمامہ شریف والوں کے جُھرمٹ میں مسجدُالنَّبَوِیِّ الشَّریف علٰی صاحِبِہا الصَّلٰوۃ وَالسَّلام سے باہَر کی طرف تشریف لا رہے ہیں ۔‘‘ اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی قدرت کہ آج وُہی سبز عمامے والے میرے گھر نیکی کی دعوت دینے آ گئے ! اُن کو اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتِماع کی دعوت دی گئی۔ اب وہ اپنے خاندان کی اسلامی بہنوں سمیت باقاعِدگی کے ساتھ ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِماع میں شرکت فرماتی ہیں ۔

ہیں غلاموں کے جُھرمَٹ میں بدرالدُّجیٰ

نورہی نور ہر سُو مدینے میں ہے

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ  تَعَالٰی علیٰ محمَّد

 اسلامی بہنوں میں مدنی انقلاب     

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

       دیکھاآپ نے ! دعوتِ اسلامی والوں پر سرکارِ نامدار، دو عالم کے مالِک و مختار ، شَہَنْشاہِ اَبرار صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کاکتنا بڑا کرم ہے ! اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ   اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں میں بھی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کی دھومیں ہیں ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ    لاکھوں لاکھ اسلامی بہنوں نے بھی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی پیغام کو قَبول کیا، فیشن پرستی سے سَر شار مُعاشَرہ میں پروان چڑھنے والی بے شمار اسلامی بہنیں گناھوں کے دَلدَل سے نکل کر اُمّہاتُ الْمُؤمِنِیناورشہزادیٔ کونَین بی بی فاطِمہ رضی اللہ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کی دیوانیاں بن گئیں ۔ گلے میں دُوپٹّا لٹکا کر شاپنگ سینڑوں اور مَخلوط تفریح گاہوں میں بھٹکنے والیوں ، نائٹ کلبوں اور سنیما گھروں کی زینت بننے والیوں کو کربلا والی عِفَّت مَآب َّ شہزادیوں رضی اللہ تَعَالٰی عنہن کی شرم و حیا کی وہ بَرَکتیں نصیب ہوئیں کہ مَدَنی بُرقَع  اُن کے لباس کا جُزوِ لایُنْفَک بن گیا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ     مَدَنی مُنّیوں اور اسلامی بہنوں کو قراٰنِ کریم حِفظ ونا ظِرہ کی مفت تعلیم دینے کیلئے کئی مدارسُ المدینہاور عالِمہ بنانے کیلئے مُتَعَدَّدجامِعاتُ المدینہ قائم ہیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ  دعوتِ اسلامی میں ’’ حافِظات ‘‘ اور ’’ مَدَنِیّہ عالِمات‘ کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

مِری جس قَدَر ہیں بہنیں ، سبھی مَدَنی بُرقع پہنیں

انہیں نیک تم بنانا مَدَنی مدینے والے

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

( فیضان سنت ، باب آداب طعام ج۱، ص۳۹۱)

        یاربِّ مصطَفٰے عَزَّ وَجَلَّ  وصَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ! ہمیں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کی توفیق عطا فرما ۔یا اللّٰہ ! عَزَّ وَجَلَّ ہمیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں اِستِقامت عطا فرما۔یا اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  ہمیں سچّا عاشِقِ رسول بنا۔یااللّٰہ ! عَزَّ وَجَلَّ اُمَّتِ محبوب (صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) کی بخشش فرما ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم   

دعوت اسلامی کے تربیتی کورس کی بہاریں

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

              دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں 63 روزہ تربیتی کورس بھی کروایا جاتا ہے ۔ شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّار

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن