30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
چار ماہ ہو چکے ہیں ، میں پابندی سے نَماز پڑھ رہا ہوں ، داڑھی سجانے کی نیَّت کر لی ہے، دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو کر مَدَنی قافِلوں میں سفر کی سعادت بھی پارہا ہوں ۔
کافروں کو چلیں مشرکوں کو چلیں مشرکوں کو چلیں قافِلے میں چلو
دین پھیلایئے سب چلے آیئے مل کے سارے چلیں قافلے میں چلو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی علیٰ محمَّد
(فیضانِ سنّت، باب آدابِ طعام، ج۱، ص۲۵۸)
یاربِّ مصطَفٰے عَزَّ وَجَلَّ وصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ! ہمیں مَدَنی رسائل پڑھنے اورتقسیم کرنے کی توفیق عطا فرما ۔یا اللّٰہ ! عَزَّ وَجَلَّ ہمیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں اِستِقامت عطا فرما۔یا اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں سچّا عاشِقِ رسول بنا۔یااللّٰہ ! عَزَّ وَجَلَّ اُمَّتِ محبوب (صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) کی بخشش فرما ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام یہ بھی ہے کہ ہر اسلامی بھائی فیضانِ سنّت سے روزانہ دو درس( مسجد ، گھردُکان ، اسکول ، کالج، چوک وغیرہ میں )دے ۔
امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہفیضانِ سنت میں لکھتے ہیں :
’’درس و بیان کے ثواب کا بھی کیا کہنا !حضرتِ علّامہ جلالُ الدّین سُیوطِی الشّافِعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی ’’ شَرحُ الصُّدو ر‘‘ میں نَقل کرتے ہیں ، اللہ تَبارَکَ وَ تَعَالٰی نے حضرتِ سیِّدُنا موسیٰ کلیم ُاللہ عَلیٰ نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلام کی طرف وحی فرمائی ، ’’بھلائی کی باتیں خود بھی سیکھو اور دوسروں کو بھی سکھاؤ ، میں بھلائی سیکھنے اور سکھانے والوں کی قبروں کو روشن فرماؤں گا تاکہ ان کو کسی قسم کی وَحشت نہ ہو ۔ (حلیۃ الاولیاء ج۶ص۵ حدیث۷۶۲۲)
اِس روایت سے نیکی کی بات سیکھنے سکھانے کا اجر و ثواب معلوم ہوا ۔ سنّتوں بھرا بیان کرنے یا درس دینے اور سننے والوں کے تو وارے ہی نیارے ہو جائیں گے ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اُن کی قبریں اندرسے جگمگ جگمگ کررہی ہوں گی اور انہیں کسی قسم کا خوف محسوس نہیں ہوگا ۔اِنفرادی کوشِش کرتے ہوئے نیکی کی دعوت دینے والوں ، مَدَ نی قافِلے میں سفر اور فکرِ مدینہ کرکے مَدنی اِنعامات کا کارڈ روزانہ پُر کرنے کی ترغیب دلانے والوں اور سنّتوں بھرے اجتِماع کی دعوت پیش کرنے والوں نیز مُبَلِّغین کی نیکی کی دعوت کو سننے والوں کی قُبور بھی اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ حُضُور مُفِیضُ النُّورصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکے نور کے صدقے نورٌ علیٰ نور ہوں گی ۔
قبر میں لہرائیں گے تاحَشر چشمے نور کے
جلوہ فرماہوگی جب طَلعَت رسولُ اللہ کی (حدائقِ بخشِش )
(فیضانِ سنت، باب آداب طعام، ج۱، ص۱۹۵)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
آکَولہ(مہاراشٹر ، الھند ) کے ایک اسلامی بھائی نے کچھ اس طرح کا بیان دیا کہ بدمذہبوں کیساتھ تعلُّقات کے باعِث ہمارا گھرانا بد عملی کے ساتھ ساتھ بد عقیدَگی کی طرف بھی گامزَن تھا ، ایک دن ہم سب گھر والے ملکر T.V. دیکھنے میں مشغول تھے کہ میرا ستَّرہ سالہ چھوٹا بھائی جو کہ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اِجتِماع میں آنے جانے لگا تھا وہ T.V. کی طرف پیٹھ کئے اُلٹا چلتا ہوا کمرہ میں داخِل ہوا اور اپنی کوئی چیز الماری سے نکال کر اِسی انداز پر واپس پلٹا ۔اِس کی یہ عجیب و غریب حَرَکت دیکھ کر میں غصّے میں چیخا ، کیا تیرا دماغ خراب ہوگیا ہے جو آج یہ عجیب بچکانہ حَرَکت کررہا ہے ! وہ جوابی کاروائی کئے بِغیر دوسرے کمرے میں چلا گیا ۔ والِدہ صاحِبہ نے خُلاصہ کیا ، کہ اِس نے مجھے بتایا تھا کہ میں نے قسم کھائی ہے کہ آئِندہ T.V. کی طرف دیکھوں گا بھی نہیں !میں نے غصّہ کی وجہ سے چھوٹے بھائی سے بات چِیت بند کردی ۔ اُس نے گھر میں سب کو اِکٹھّا کرکے فیضانِ سنّت کا درس جاری کردیا۔میں اِس میں نہیں بیٹھتا تھا ، ایک دن میں قریب ہوکر بیٹھ گیا کہ سُنوں توسَہی یہ دَرس میں کیا بتاتا ہے، سناتو بَہُت اچّھا لگا ، لہٰذا میں روزانہ گھر درس میں شریک ہونے لگا ۔رفتہ رفتہ میرے دل کی سیاہی دُور ہونے لگی ، حتیّٰ کہ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِماع میں حاضِری دینے لگا ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ عقل ٹھکانے آئی ، بدمذہبوں کی صُحبت سے جان چُھڑائی اور چہرے پر داڑھی سجائی نیز بدعقیدہ مُقرِّر کی گمراہ کُنکیسیٹیں جو کہ شوق سے سناکرتا تھا اب اِس کی جگہ مکتبۃُ المدینہ کی طرف سے جاری ہونے والے سنّتوں بھرے بیانات کی کیسیٹیں سننے لگا ۔ ہمارے چاروں کمروں میں T.V.رکھے ہوئے تھے اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ باہَمی مشورہ سے چاروں T.V.گھر سے نکال دئیے ہیں ۔
بُری صحبتوں سے کَنارہ کشی کر اور اچھوں کے پاس آ کے پا مَدَنی ماحول
تمہیں لطف آ جائیگا زندگی کا قریب آ کے دیکھو ذرا مَدَنی ماحول
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی علیٰ محمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع