30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ! امیرِ اہلِسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی ان کتب ورسائل کی برکت سے کثیر مسلمانوں کو توبہ نصیب ہوئی اور ان کی زندگیوں میں مَدَنی انقلاب برپا ہوگیا۔ رسائلِ امیرِ اہلِسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی مدنی بہارملاحظہ ہو :
(45) جب میں نے رسالہ’’ بھیانک اونٹ‘‘ پڑھا
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
کلکتّہ ( ھند) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ عرض کرتا ہوں ، ان کا کہنا ہے، میں سنّتوں بھری زندگی سے بَہُت دُور ایک فیشن ایبل نوجوان تھا، ایک رات گھر کی طرف آ تے ہوئے اَثنائے راہ سبز سبز عماموں کی بہاریں نظر آ ئیں ، قریب گیا تو پتا چلا کہ بمبئی سے دعوتِ اسلامی والے عاشِقانِ رسول کا مَدَنی قافِلہ آ یا ہوا ہے جس کے سبب یہاں سنّتوں بھرا اجتِماع ہو رہا ہے۔ میرے دل میں آیا کہ یہ لوگ طویل سفر کر کے ہمارے شہر کلکتّہ آئے ہیں ، ان کو سننا چاہئے لہٰذا میں اجتِماع میں شریک ہو گیا۔ اختِتام پر ان حضرات نے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسالے بانٹنے شُروع کئے، خوش قسمتی سے ایک رسالہ میرے ہاتھ میں بھی آ گیا ، اُس پر لکھا تھا ، بھیانک اُونٹ ۔ میں گھر آگیا کل پڑھوں گا یہ ذہن بنا کر رسالہ رکھ دیا اور سونے کی تیّاری کرنے لگا، سونے سے قَبل یو نہی رِسالہ بھیا نک اونٹ کا جب وَرَق پلٹا تو میری نظر اِس عبارت پر پڑی ، شیطان لاکھ سُستی دلائے مگر یہ رسالہ ضَرور پڑھ لیجئے اِنْ شَآءَ اللّٰہعَزَّ وَجَلَّ آپ کے اندر مَدَنی انقِلاب برپا ہو جائیگا۔ اِس جملہ نے میری زبردست رہنمائی کی میں نے سوچا ، واقِعی شیطان مجھے یہ رسالہ کہاں پڑھنے دے گا، کل کس نے دیکھی ہے! نیکی میں دیر نہیں کرنی چاہئے، اِس کوابھی پڑھ لینا چاہئے ، یہ سوچ کر میں نے پڑھنا شُروع کیا، اُس پاک پروردگار عَزَّ وَجَلَّ کی قسم جس کے دربارِ عالی میں حاضِرہو کر بروزِ قِیامت حساب دینا پڑے گا!جب میں نے رِسالہ بھیانک اُونٹ پڑھا تو اُس میں کفّارِ نابَکار کی جانِب سے سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر توڑے جانے والے مظالم کا پُر سوز بیان پڑھ کر میں اشکبار ہو گیا، میری نیند اُچَٹ گئی ، کافی دیر تک میں روتا رہا۔ راتوں رات میں نے عزم کیا کہ صُبح ہاتھوں ہاتھ مَدَنی قافِلے میں سفر کروں گا۔ جب صُبح والِدین کی خدمت میں عرض کی تو انہوں نے بخوشی اجازت مرحمت فرما دی اور میں تین دن کیلئے عاشِقانِ رسول کے ساتھ مَدَنی قافِلے کا مسافِر بن گیا، قافِلے والوں نے مجھے بدل کر کیا سے کیا بنا دیا! اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ میں نَمازی بن کر پلٹا ، سبز عمامہ شریف کے تاج سے سر سبز ہو گیا ، تن مَدَنی لباس سے آ راستہ ہو گیا۔ میری ماں نے جب مجھے تبدیل ہوتا دیکھا تو بے حد خوش ہوئیں اور خوب دعاؤں سے نوازا ، عزیز و رشتہ دار سب مجھ سے خوش ہو گئے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ آج کل دعوتِ اسلامی کی ایک تَحصیل مُشاوَرت کے خادِم (نگران) کی حیثیت سے حسبِ توفیق سنّتوں کی دھومیں مَچانے کی سعادت پا رہا ہوں ۔
عاشِقانِ رسول لائے جنّت کے پھول آؤ لینے چلیں قافِلے میں چلو
بھاگتے ہیں کہاں آبھی جائیں یہا ں پائیں گے جنّتیں قافِلے میں چلو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی علیٰ محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول نے ایک بے نَمازی ماڈَرن نوجوان کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا! یہ بھی معلوم ہوا کہمکتبۃُ المدینہ کی جانِب سے شائِع ہونے والے سنّتوں بھرے رسائل بانٹنے کے بَہُت فوائد ہیں ، اُس ماڈَرن نوجوان نے بھیانک اونٹ نامی رِسالہ پڑھا تو تڑپ کر ہاتھوں ہاتھ مَدَنی قافِلے کامسافِر بنا اور سر سبز و ہرابھرا ہوگیا۔ لہٰذا اپنے عزیزوں کے ایصالِ ثواب کیلئے، عُرسوں اور اجتِماعات ، شادی غمی کی تقریبات ، جنازہ و بارات اور جُلوسِ میلادمیں سنّتوں بھرے رسائل اور رنگ برنگے مَدَنی پھولوں کے جُدا جُدا پمفلٹ مکتبۃ المدینہ سے ھدِیّۃً حاصِل کر کے خوب خوب تقسیم کیجئے، شادی کارڈز میں بھی ایک ایک رسالہ نِتھی کر دیجئے۔اگر آپ کا دیا ہوا رسالہ یا پمفلٹ پڑھ کر کسی کا دل چوٹ کھا گیااور وہ نَمازی اور سنّتوں کا عادی بن گیا تواِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ آپ کابھی دونوں جہاں میں بیڑا پار ہوگا۔
ہر مہینے جو کوئی بارہ رسالے بانٹ دے
اِنْ شَآءَاللہ دو جہاں میں اُس کا بیڑا پار ہے
(فیضانِ سنّت، باب آدابِ طعام، ج۱، ص۲۶۹)
(46) ایک غیر مسلم کا قَبولِ اسلام
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
تحصیل ٹانڈا ضلع آمبیڈ کرنگر( یو پی ھند) کے ایک اسلامی بھائی کا کچھ اس طرح بیان ہے، میں کُفر کی تاریک وادیوں میں بھٹک رہا تھا ، ایک دن کسی نے مکتبۃ المدینہ کا ایک رسالہ اِحتِرمِ مُسلم تحفے میں دیا میں نے پڑھا تو حیرت زدہ رَہ گیا کہ جن مسلمانوں کو میں نے ہمیشہ نفرت کی نگاہ سے دیکھا ہے ان کا مذہب ’’ اسلام‘‘ آپَس میں اِس قَدَر اَمن و آشتی کاپیام دیتا ہے! رسالے کی تحریر تاثیر کا تیر بن کر میرے جگر میں پیوست ہو گئی اور میرے دل میں اسلام کی مَحَبَّت کا چشمہ موجیں مارنے لگا۔ ایک دن میں بس میں سفر کر رہا تھا کہ چند داڑھی اور عمامہ والے اِسلامی بھائیوں کا قافِلہ بھی بس میں سُوار ہوا ، میں دیکھتے ہی سمجھ گیا کہ یہ مسلمان ہیں ، میرے دل میں اسلام کی مَحَبَّتتو پیدا ہوہی چکی تھی لہٰذا میں اِحتِرام کی نظر سے ان کودیکھنے لگا ، اِتنے میں ان میں سے ایک اسلامی بھائی نے نبیِّ پاکصلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وا ٰلہٖ وسلَّم کی شان میں نعت شریف پڑھنی شروع کر دی، مجھے اُس کا انداز بے حد بھلا لگا، میری دلچسپی دیکھ کر ان میں سے ایک نے مجھ سے گُفتُگُو شُروع کر دی وہ تاڑ گیا کہ میں مسلمان نہیں ہوں ، اُس نے مسکراتے ہوئے بڑے دلنشین انداز میں مجھ سے کہا ، میں آپ کو اسلام قَبول کرنے کی درخواست کرتا ہوں ، رسالہ اِحتِرام مُسلم پڑھ کر میں چونکہ پہلے ہی دلی طور پر اسلام کا گِرویدہ ہو چکا تھا۔ اس کے عاجِزانہ انداز نے دل پر مزید اثر ڈالا ، مجھ سے انکار نہ بن پڑا، ٔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ میں نے سچّے دل سے اسلام قَبول کر لیا۔ اَلحمدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ یہ بیان دیتے وَقت مسلمان ہوئے مجھے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع