دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dawateislami Ki Madani Baharain | دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

book_icon
دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

توفیق عطا فرما ۔یا اللّٰہ ! عَزَّ وَجَلَّ ہمیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں اِستِقامت عطا فرما۔یا اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  ہمیں سچّا عاشِقِ رسول بنا۔یااللّٰہ ! عَزَّ وَجَلَّ اُمَّتِ محبوب (صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) کی بخشش فرما ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم   

سنّتوں بھرے بیا نا ت کی بہاریں

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

        نیکی کی دعوت دینے کا ایک مؤثر ذریعہ بیان بھی ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ !شیخِ طریقت امیرِ اہلِسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی زبان میں اللہ تَعَالٰی نے بہت تاثیر عطا فرمائی ہے ۔آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے  سنّتوں بھرے اِصلاحی بیانات کوسننے والوں کی محویّت کا عالم قابل ِ دید ہوتا ہے ۔ تبلیغِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے بین الاقوامی اور صوبائی سطح کے اجتماعات میں بیک وقت لاکھوں مسلمان آپ کے بیان سے مستفیض ہوتے ہیں ، بذریعہ ٹیلی فون اور انٹرنیٹ ‘بیان سننے والوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ آپ کے بیانات بذریعہکیسیٹگھروں ، دکانوں ، مساجد، جامعات وغیرہ میں بھی نہایت شوق سے سنے جاتے ہیں ۔بیانات کی ان کیسیٹوں اور سی ڈیز(CDS) کو مکتبۃ المدینہ شائع کرتا ہے ۔

        آپ کا اندازِبیان بے حد سادہ اور عام فہم اورطریقہ تفہیم ایسا ہمدردانہ ہوتا ہے کہ سننے والے کے دل میں تاثیر کا تیر بن کر پیوست ہوجاتا ہے ۔ لاکھوں مسلمان آپ کے بیانات کی برکت سے تائب ہوکر راہِ راست پر آچکے ہیں ۔ آپ کے بیانات کی چند  مدنی بہاریں ملاحظہ ہوں :      

(38) ڈرائیور پر انفرادی کوشش

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

       ایک عاشقِ رسول نے مجھے تَحریر دی تھی ، اُس کا خُلاصہ اپنے انداز و الفاظ میں عرض کرنے کی کوشِش کرتا ہوں ، ’’دعوتِ اسلامی کے مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ (بابُ المدینہ کراچی) میں جُمَعرات کو ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِماع میں شرکت کیلئے مختلف عَلاقوں سے بھر کر آئی ہوئی مخصوص بسیں واپَسی کے انتظار میں جہاں کھڑی ہوتی ہیں ، وہاں سے گزرا توکیا دیکھتا ہوں کہ ایک خالی بس میں گانے بج رہے ہیں اور ڈرائیور بیٹھ کر چرس کے کَش لگا رہا ہے ، میں نے جاکر ڈرائیور سے مَحَبَّت بھرے انداز میں مُلاقات کی ، اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ  ملاقات کی بَرَکات فوراً ظاہِر ہوئیں اور اُس نے خود بخود گانے بند کردئیے اور چرس والی سگریٹ بھی بُجھادی ۔میں نے مُسکَراکر سنّتوں بھرے بیان کی کیسیٹ   قَبْر کی پہلی راتاُس کوپیش کی ، اُس نے اُسی وقت ٹیپ ریکارڈر میں لگادی ، میں بھی ساتھ ہی بیٹھ کر سُننے لگا کہ دوسروں کو بیان سنانے کامُفید طریقہ یہی ہے کہ خود بھی ساتھ میں سُنے ۔اَلْحَمدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ   اُس نے بَہُت اچھّا اثر لیا ، گھبراکر گناہوں سے توبہ کی اور بس سے نکل کر میرے ساتھ اجتِماع میں آکر بیٹھ گیا ۔ ‘‘

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے ! اِنفِرادی کوشِش سے کتنا فائدہ ہوتا ہے ! لھٰذا ہر مسلمان پر اِنفِرادی کوشِش کرنا اور ا ن کو نَمازوں کی دعوت دینا چاہئے ۔ اجتِماع وغیرہ کیلئے اگر بس یا ویگن میں آئیں تو ڈرائیور و کنڈیکٹر کو بھی شرکت کی درخواست کرنی چاہئے ۔اگر باِ لفرض کوئی آنے کیلئے تیّار نہیں ہوتا تو سننے کی درخواست کرکے اُس کو بیان کی کیسیٹ پیش کردی جائے ، اور وہ سن لے تو واپَس لے کر دوسری دی جائے ۔

         اور جہاں تک ممکن ہو بیان کی کیسیٹیں دیکر بدلے میں اُن سے گانوں کی کیسیٹیں لیکر ڈب کروا کر مزید آگے بڑھادینی چاہئیں ، اِس طرح کچھ نہ کچھ گناہوں بھری کیسیٹوں کا اِنْ شَآءَ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ  خاتِمہ ہوگا ۔ اِنفِرادی کوشِش اور سمجھانا ترک نہیں کرنا چاہئے ۔  اللّٰہ ربُّ الْعٰلَمین جَلَّ جلَالُہ  پارہ ۲۷ سورۃُالذّرِیٰت کی آیت نمبر ۵۵ میں ارشاد فرماتاہے ،

وَّ ذَكِّرْ فَاِنَّ الذِّكْرٰى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِیْنَ(۵۵) (پ ۲۷سورۃُالذّٰریٰت ،  آیت  نمبر ۵۵ )

تَرجَمۂ کنزُالایمان :  اور سمجھاؤ کہ سمجھانا مُسلمانوں کو فائدہ دیتا ہے ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !              صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(فیضانِ سنت (جلد اوّل)باب فیضانِ بسم اللہ  ، ص۲۹)

(39) کیسیٹ اجتماع میں دیدارِ مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

            دعوتِ اسلامی کے تین روزہ بینَ ا لْاَقوامی سنّتوں بھرے اجتِماع (صَحرائے مدینہ، مدینۃ الاولیا ء ملتان ) کے اختِتام پر عاشِقانِ رسول کے ڈھیر و ں  مَدَنی قافِلے سنّتوں کی تربیّت حاصِل کرنے کے لئے شہر بہ شہراور گاؤں بہ گاؤں روانہ ہوتے ہیں ، چُنانچِہ ایک عاشقِ رسول کے بیان کا اپنے انداز میں خُلاصہ پیشِ خدمت ہے، ۱۴۲۳ ھ کے بینَ الاَقوامی تین روزہ سنّتوں بھرے اجتِماع سے عاشِقانِ رسول کا ایک مَدَنی قافِلہ 12 دن کیلئے ضِلع لَیّہ (پنجاب پاکستان ) پہنچا، جَدْ وَل کے مطابِق ایک دن جب کیسیٹ اجتِماع   ہوا تو کیسیٹ کا سنتّوں بھرابیان سُن کر ایک عاشقِ رسول پر رِقّت طاری ہوگئی اور وہ بِلک بِلک کررونے لگے یہاں تک کہ ہوش جاتا رہا ، جب اِفاقہ ہوا تو کافی ہَشّاش بَشّاش تھے ، اُنہوں نے بتایاکہ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ مجھ گنہگار پر فیضانِ کرم ہوا اور مجھے مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن