دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dawateislami Ki Madani Baharain | دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

book_icon
دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۳۱۶)

(33) کا فِر کا قَبولِ اسلام

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

      دعوتِ اسلامی  کے عالَمی مَدَنی مرکز فیضان مدینہ  ( باب المدینہ کراچی) سے عاشِقانِ رسول کاایک 92 دن کا مَدَنی قافِلہ کولمبو کے سفر پر تھا۔ جس دن ضلع  ’’ایرو‘‘ 30 دن کیلئے مَدَنی قافِلے کی سفر پر روانگی تھی۔ اِس دوران ایک اسلامی بھائی ایک غیر مسلم نوجوان کو امیرِ قافِلہ کی خدمت میں لائے۔ امیرِ قافِلہ نے سرکارِ نامدار صلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ واٰلہٖ و سلَّم  کے اعلیٰ کردار سے مُتَعَلِّق چند خوشبودار مَدَنی پھول پیش کر کے اس کو اسلام کی دعوت پیش کی۔ اِس پر اُس نے بعض سُوالات کئے جس کے جوابات دیئے گئے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ  کم و بیش ایک گھنٹے کی انفرادی کوشِش کے بعد وہ غیر مسلم مُشرَّف بہ اسلام ہوگیا۔

کافرآجائیں گے         راہِ حق پائیں گے        اِنْ شَآءَ اللہ            چلیں قافِلے میں چلو

کُفر کا سر جُھکے         دیں کا ڈنکا بجے       اِنْ شَآءَ اللہ            چلیں قافِلے میں چلو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ  تَعَالٰی علیٰ محمَّد

(فیضانِ سنّت، باب آدابِ طعام، ج۱، ص۲۶۱)

        یاربِّ مصطَفٰے عَزَّ وَجَلَّ  وصَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ! ہمیں عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سفر کرنے کی توفیق عطا فرما ۔ یا اللّٰہ! عَزَّ وَجَلَّ مَدَنی قافلوں میں سفر کرنے والوں کے طُفیل ہماری بے حِساب مغفِرت کر۔یا اللّٰہ ! عَزَّ وَجَلَّ ہمیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں اِستِقامت عطا فرما۔یا اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  ہمیں سچّا عاشِقِ رسول بنا۔یااللّٰہ ! عَزَّ وَجَلَّ اُمَّتِ محبوب (صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) کی بخشش فرما ۔  اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم   

مدنی انعامات کی بہاریں

 امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہفیضانِ سنّت (جلد اوّل)میں لکھتے ہیں :

      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مسلمانوں کی دنیا و آخِرت بہتر بنانے کیلئے سوالنامے کی صورت میں ا سلامی بھائیوں کیلئے 72 ، اسلامی بہنوں کیلئے 63، دینی طَلَبہ کیلئے 92اور دینی طالبات کیلئے 83جبکہ مَدَنی مُنّیوں کیلئے40مَدَنی انعامات پیش کئے گئے ہیں ۔ مَدَنی انعامات کا کارڈ مکتبۃُ المدینہسے مل سکتا ہے۔ روزانہ  فکرِ مدینہ کے ذَرِیعے اُس کو پُر کر کے مَدَنی ماہ کی 10 تاریخ کے اندر اندر اپنے یہاں کے دعوتِ اسلامی کے ذِمّہ دار کو جمع کروا نا ہوتا ہے۔اپنے گناہوں کا اِحتساب کرنے، قَبْروحَشر کے بارے میں غور وفکر کرنے اور اپنے اچھے بُرے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مَدَنی انعامات کا کارڈ پُر کرنے کو دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں فکرِ مدینہ کرنا کہتے ہیں ۔

         آپ بھی کارڈ حاصِل کرلیجئے اگر فی الحال پُر نہیں کرنا چاہتے تو نہ سہی ، اتنا تو کیجئے کہ ولیٔ کامل ، عاشقِ رسول، اعلیٰ حضرت  امام احمد رضا خان علیہ رحمۃُ الرحمٰنکی پچیسویں شریف کی نسبت سے روزانہ کم از کم25 سیکنڈکیلئے اُس کو دیکھ لیجئے۔اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  دیکھنے سے پڑھنے اور پڑھتے رہنے سے فکرِ مدینہ کرنے اور اِس کارڈ کو بھرنے کا ذِہن بنے گا اور اگر بھرنے کا معمول بن گیا تو اِنْ شَآءَ اللّٰہعَزَّ وَجَلَّ   اس کی بَرَکتیں آپ خود ہی دیکھ لیں گے ۔

مَدَنی انعامات پر کرتا ہے جو کوئی عمل

مغفرت کر بے حساب اس کی خدائے لم یَزَل

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ  تَعَالٰی علیٰ محمَّد

 مَدَنی انعامات کی خوب بہاریں ہیں !چند جھلکیاں مُلاحَظہ ہوں :

(34) روزانہ فکرِ مدینہ کرنے کا انعام

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

      ایک اسلامی بھائی کی تحریر کا خلاصہ ہے :  اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ مجھے مَدَنی اِنعامات سے پیار ہے اور روزانہ فکرِ مدینہ کرنے کا میرا معمول ہے۔ ایک بار میں تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیّت کے مَدَنی قافِلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ صوبۂ بلوچستان ( پاکستان ) کے سفر پر تھا۔ اِسی دَوران مجھ گنہگار پر بابِ کرم کُھل گیا ۔  ہوا یوں کہ رات کو جب سویا تو قسمت انگڑائی لیکر جاگ اُٹھی ، جنابِ رسالت مَآبصَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  خواب میں تشریف لے آئے، ابھی جلووں میں گُم تھا کہ لب ہائے مبارَکہ کو جُنبِش ہوئی اور رَحمت کے پھول جھڑنے لگے، الفاظ کچھ یوں ترتیب پائے :  ’’جو مَدَنی قافِلے میں روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہیں میں انہیں اپنے ساتھ جنّت میں لے جاؤں گا ۔‘‘

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن