دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dawateislami Ki Madani Baharain | دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

book_icon
دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! مَدَنی قافِلے والوں پر کیا خوب کرم کی بارِشیں ہوتی ہیں ! غالباً وہ موسِم سخت گرمیوں کا نہیں ہو گا اورصُبح کی ٹھنڈی ٹھنڈی دھوپ میں دیوانے سنّتیں سیکھنے میں مشغول ہوں گے ۔ اور ان کی حوصَلہ اَفزائی کی ترکیب بنی ہو گی ۔ ورنہ بِلا وجہ سخت دھوپ میں سنّتیں سیکھنے کا حلقہ لگانا مناسب نہیں کہ اس سے یکسوئی حاصِل نہیں ہوگی اور سیکھنے میں بھی غَلَط فہمیوں کا اِمکان رہے گا ۔ تحصیلِ علمِ دین کیلئے پُر سکون ماحول ہونا چاہئے۔ جسم کے کچھ حصّے پر دھوپ آ رہی ہو تو سنَّت یہ ہے کہ وہاں سے ہٹ جائے۔ یعنی یا تومکمَّل چھاؤں میں رہے یاپھر مکمَّل دھوپ میں ۔ چُنانچِہ حضرتِ سیِّدُنا ابوہُریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے، اللّٰہ کے پیارے حبیب ، حبیبِ لبیب، طبیبوں کے طبیب عَزَّ وَجَلَّ  و صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکافرمانِ شفقت نشان ہے، جب کوئی شخص سائے میں ہو اور سایہ سمٹ گیا ، کچھ سائے میں ہوگیا کچھ دھوپ میں تو وہاں سے اٹھ جائے۔  (سنن ابی داوٗد ج۴ ، ص ۳۳۸، حدیث ۴۸۲۱)

اولیا کا کرم، خوب لوٹیں گے ہم                       آؤ مل کر چلیں ، قافِلے میں چلو

دھوپ میں چھاؤں میں ، جاؤں میں آؤں میں           سب یہ نیّت کریں ، قافِلے میں چلو

ہوتی ہیں سب سنیں نور کی بارشیں

سب نہانے چلیں قافِلے میں چلو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !        صلَّی اللّٰہُ  تَعَالٰی علیٰ محمَّد

(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۱۶۹)

(31) لاڈ پیار نے مجھے ڈھیٹ بنا دیا

 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

        شاھدرہ (مرکز الاولیالاہور) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے، میں اپنے والِدین کا اِکلوتا بیٹا تھا ، زیادہ لاڈ پیار نے مجھے حد دَرَجہ ڈھیٹ اورماں باپ کا سخت نافرمان بنا دیا تھا ، رات گئے تک آوارہ گردی کرتا اور صبح دیر تک سویا رہتا ۔ ماں باپ سمجھاتے تو اُن کو جھاڑ دیتا ۔ وہ بے چارے بعض اوقات رو پڑتے۔ دعائیں مانگتے مانگتے ماں کی پلکیں بھیگ جاتیں ۔ اُس عظیم لمحے پر لاکھوں سلام جس’’ لمحے ‘‘ میں مجھے دعوتِ اسلامی والے ایک عاشقِ رسول سے مُلاقات کی سعادت ملی اور اُس نے مَحبَّت اور پیار سے اِنفرادی کوشِش کرتے ہوئے مجھ پاپی و بدکار کو مَدَنی قافِلے میں سفر کیلئے تیّار کیا۔چُنانچِہ میں عاشِقانِ رسول کے ہمراہ تین۳   دن  کے مَدَنی قافِلے کامسافِر بن گیا۔ نہ جانے ان عاشِقانِ رسول نے تین ۳   دن کے اندر کیا گَھول کر پِلا دیا کہ مجھ جیسے ڈِھیٹ انسان کا پتّھر نُما دل جو ماں باپ کے آنسوؤں سے بھی نہ پِگھلتا تھا موم بن گیا ، میرے قَلب میں مَدَنی اِنقِلاب برپا ہو گیااور میں مَدَنی قافِلے سے نَمازی بن کر لوٹا۔ گھر آ کر میں نے سلام کیا ، والِد صاحِب کی دَست بوسی کی اور امّی جان کے قدم چومے ۔ گھر والے حیران تھے! اس کو کیا ہو گیا ہے کہ کل تک جو کسی کی بات سننے کیلئے تیاّر نہیں تھا وہ آج اتنا باادب بن گیا ہے! اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ  مَدَنی قافِلے میں عاشقانِ رسول کی صُحبت نے مجھے یکسر بدل کر رکھ دیااور یہ بیان دیتے وقَت  مجھ سابِقہ بے نَمازی کو مسلمانوں کو نَمازِ فَجر کیلئے جگانے کی یعنیصدائے مدینہلگانے ذِمّہ داری ملی ہوئی ہے۔ (دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں مسلمانوں کو نَمازِ فَجر کیلئے اُٹھانے کو صدائے مدینہ لگانا کہتے ہیں )

گر چہِ اعمالِ بد، اور اَفعالِ بد                        نے ہے رُسوا کیا ، قافِلے میں چلو

کر سفر آؤ گے ، تم سُدھر جاؤ گے         مانگو چل کر دُعا ، قافِلے میں چلو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ  تَعَالٰی علیٰ محمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے ! عاشِقانِ رسول  کی صحبت نے کس طرح ایک بے نمازی نوجوا ن کو دوسروں کو نماز کی دعوت دینے والا بنادیا! اس میں کوئی شک نہیں کہ صُحبت ضَرور رنگ لاتی ہے، اچّھی صُحبت اچّھا اور بُری صُحبت بُرا بناتی ہے ۔ لہٰذا ہمیشہ  عاشِقانِ رسول کی صُحبت اختیار کرنی چاہئے۔(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۳۷۰)

(32) قوتِ سماعت بحال ہوگئی

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

         اپنے دل میں عظمتِ مصطَفٰیصَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ بڑھانے، سینے میں شمعِ اُلفتِ مصطَفٰے جلانے اور عید سعید کی حقیقی خوشیاں پانے کیلئے ہو سکے تو چاند رات ہی کو ہاتھوں ہاتھ تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرے سفر کی سعادت حاصِل کیجئے۔ مَدَنی قافِلے کی برکتیں تو دیکھئے ! بابُ المدینہ کراچی کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے، کوئٹہ میں ہونے والے تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تین روزہ سنّتوں بھرے اجتِماع میں شریک ایک بہرے اسلامی بھائی نے ہاتھوں ہاتھ تین دن کے سنّتوں کی تربیّت کے مَدَنی قافِلے میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سفر کی سعادت حاصِل کی ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ دَورانِ سفر ہی ان کی قوّتِ سَماعت بحال ہو گئی اور وہ عام لوگوں کی طرح سننے لگے۔

کان بہرے ہیں گر، رکھو ربّ پر نظر            ہو گا لُطفِ خدا، قافِلے میں چلو

دُنیوی آفتیں ، اُخروی شامتیں       دور ہوں گی ذرا، قافِلے میں چلو

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن