دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dawateislami Ki Madani Baharain | دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

book_icon
دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  مَدَنی قافِلے میں دعاء کروں گا ۔ میں نے مَدَنی قافِلے میں  خود بھی بَہُت دعائیں کیں اور مَدَنی قافِلہ والے عاشِقانِ رسول سے بھی دعائیں کروائیں ۔ جب مَدَنی قافلے سے پلٹا تو دوسرے ہی دن چھوٹی بہن کا مُسکراتا ہوا فون آیا اور انہوں نے خوشی خوشی یہ خبرِ فرحت اثرسنائی کہ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ   میری نابینا بیٹی مہک کی آنکھیں روشن ہو گئی ہیں اور ڈاکٹرزتَعَجُّب کر رہے ہیں کہ یہ کیسے ہو گیا ! کیوں کہ ہماری ڈاکٹری میں اس کا کوئی علاج ہی نہیں تھا۔یہ بیان دیتے وقت اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  مجھے بابُ المدینہ کراچی میں عَلاقائی مُشاوَرت کے ایک رُکن کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کے لئے کوشِشیں کرنے کی سعادتیں حاصِل ہیں ۔

آفتوں سے نہ ڈر، رکھ کرم پر نظر                      روشن آنکھیں ملیں ، قافِلے میں چلو

آپ کو ڈاکٹر ، نے گو مایوس کر                   بھی دیا مت ڈریں ، قافِلے میں چلو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

   

      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے ! دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول کتنا پیارا پیارا ہے ۔ اِس کے دامن میں آ کرمُعاشَرہ کے نہ جانے کتنے ہی بگڑے ہوئے افراد با کردار بن کر سنّتوں بھری باعزَّت زندگی گزارنے لگے نیز مَدَنی قافِلوں کی بہاریں بھی آپ کے سامنے ہیں ۔ جس طرح مَدَنی قافِلوں میں سفر کی بَرَکت سے بعضوں کی دُنیوی مصیبت رخصت ہو جاتی ہے ۔اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اِسی طرح تاجدارِ رسالت، شَہنْشاہِ نُبُوَّت ، سراپا رحمت، شفیعِ امّت  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی شَفاعت سے آخِرت کی آفت بھی راحت میں ڈھل جائیگی۔    ؎

ٹوٹ جائیں گے گنہگاروں کے فوراً قیدو بند

حشر کو کھل جائے گی طاقت رسول اللہ  کی

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۸۵۱)

(29) دیدارِ مصطفیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

        تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے  تین روزہ بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتِماع ( ملتان شریف) کے اختتام پر عاشقِانِ رسول کے بے شُمار مَدَنی قافِلے سنّتوں کی تربیّت کیلئے شہر بہ شہر اور گاؤں بہ گاؤں سفر پر روانہ ہوتے ہیں ۔ اِسی ضِمْن میں بینَ الْاَقوامی اجتِماع ( ۱۴۲۶  ھ) سے آگرہ تاج کالونی ( بابُ المدینہ کراچی) کا ایک مَدَنی قافِلہ سفر کرتا ہوا ترکیب کے مطابِق ایک مسجِد میں قِیام پذیر ہوا ۔ شب کو جب سب سو گئے تو مَدَنی قافِلے میں شریک ایک نئے اسلامی بھائی کی قسمت انگڑائی لے کرجاگ اٹھی اور ان کو خواب میں مدینے کے تاجدار  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کا دیدار ہو گیا ۔ وہ بَہُت خوش ہوئے ، دعوتِ اسلامی کی حقّانِیَّت کے دل و جان سے مُعترف ہو کر مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو گئے۔

کوئی آیا پا کے چلا گیا کوئی عمر بھر بھی نہ پا سکا

یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے یہ بڑے نصیب کی بات ہے

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۱۱۳)

(30) بیداری میں دیدار ہوگیا

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! 

        نیو کراچی کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے : میں نے پہلی بار 12 دن کے مَدَنی قافِلے میں سفر کی سعادت حاصِل کی، نواب شاہ ( بابُ الاسلام سندھ) کی ایک مسجِد میں ہمارا مَدَنی قافِلہ قِیام پذیر ہوا۔ نیکیوں کی طرف رغبت کم ہونے کے سبب دل اُچاٹ سا تھا۔ ایک دن صحنِ مسجِد میں جَدوَل کے مطابِق سنّتوں بھرا حلقہ قائم تھا کہ دھوپ آگئی ۔ ایک اسلامی بھائی اٹھ کر مسجِد کے اندرونی حصّے میں چلے گئے ۔ کچھ ہی دیر بعد مسجِد کے اندرونی حصّے میں ایک آوازبُلند ہوئی ۔ سب اُس طرف مُتَوَجِّہ ہوئے اتنے میں وُہی اسلامی بھائی روتے ہوئے برآمد ہوئے اور کہنے لگے ، ابھی ابھی جاگتی حالت میں مجھے سبز سبز عمامہ سجائے ہوئے ، روشن چہرے والے ایک بُزُرگ نظر آئے جو کچھ اس طرح فرما رہے تھے ، ’’ صحن کے اندر دھوپ میں سنّتیں سیکھنے والے زِیادہ ثواب کما رہے ہیں ۔‘‘ یہ سُن کر تمام شرکائے مَدَنی قافِلہ اشکبار ہو گئے اور میں بھی بَہُت ہی مُتأَثِّر ہوا اور میں نے دل ہی دل میں ٹھان لی کہ اب کبھی دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول نہیں چھوڑوں گا ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ  اب تو مَدَنی قافِلوں میں سفر کی عادت میری فطرتِ ثانِیہ بن چکی ہے۔ ایک بار ہمارا مَدَنی قافِلہ میرپور خاص ( بابُ الاسلام سندھ) میں ٹھہرا ہوا تھا۔ ایک عاشقِ رسول نے بتایا کہ تہجُّد کے وَقت میں نے دیکھا سارے قافِلے والوں پرنور کی برسات ہو رہی ہے ۔ اِس سے مزید جذبہ ملا ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ یہ بیان دیتے ہوئے مجھے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں میں سے مَدَنی انعامات کی علاقائی ذِمّہ داری ملی ہوئی ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن