دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dawateislami Ki Madani Baharain | دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

book_icon
دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

چار صاحِبزادیاں اور حضرت سیِّدُنا یحیٰعَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام اور حضرتِ سیِّدُنا عیسیٰ  رُوحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکے کوئی اولاد ہی نہیں ۔ (خزائن العرفان ص ۷۷۷)

(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۸۸۱)

(24) عِرقُ النساء کا درد جاتا رہا

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

       اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کیمَدَنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر کر کے دعاء مانگنے والوں کے مسائل حل ہونے کے کافی واقعات سننے کو ملتے ہیں ۔ایک اسلامی بھائی کا بیان اپنے انداز میں عرض کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں ۔ ہمارا مَدَنی قافِلہ ٹھٹّھہ شہر وارِد ہوا ، شُرَکاء میں سے ایک اسلامی بھائی کو عِرقُ النِّساء کا شدید درد اُٹھتا تھابے چارے شدّتِ درد سے ماہیٔ بے آب کی طرح تڑپتے تھے۔ ایک بار درد کے سبب رات بھر سو نہ سکے۔ آخِری دن امیرِ قافِلہ نے فرمایا :  آیئے ! سب مل کر ان کیلئے دُعا کرتے ہیں ۔ چُنانچِہ دُعاء شُروع ہوئی، ان اسلامی بھائی کا بیان ہے :  اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ  دَورانِ دُعاء ہی درد میں کمی آنی شُروع ہو گئی اور کچھ دیر کے بعدعِرقُ النِّساء کا درد بِالکل جاتا رہا ۔

       اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ یہ بیان دیتے وَقت کافی عرصہ ہو چکا ہے وہ دن آج کا دن مجھے پھر کبھی عِرقُ النِّساء کی تکلیف نہیں ہوئی ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  یہ بیان دیتے وَقت مجھے عَلاقائی مَدَنی قافِلہ ذِمّہ دار کی حیثیَّت سے مَدَنی قافِلوں کی دھومیں مچانے کی خدمت ملی ہوئی ہے۔

گر ہو عِرق النسا، یا عارِضہ کوئی سا     پاؤ گئے صِحَّتیں ، قافِلے میں چلو

دُور بیماریاں ، اور پریشانیاں      ہوں گی بس چل پڑیں ، قافِلے میں چلو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !             صلَّی اللّٰہُ  تَعَالٰی علیٰ محمَّد

      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے عِرقُ النّساء جیسی مُوذی بیماری سے نَجات مل گئی ۔ عِرقُ النّساء کی پہچان یہ ہے کہ اِس میں چَڈّھے( یعنی ران کے جوڑ) سے لیکر پاؤں کے ٹخنے تک شدید درد ہوتا ہے یہ مرض برسوں تک پیچھا نہیں چھوڑتا۔(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۰۴۳)

(25) آسمان پر سے کاغذ کا پرزہ گرا

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

       قَصبہ کالونی ( بابُ المدینہ کراچی) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے : ’’ ہمارے خاندان میں لڑکیاں کافی تھیں ، چچا جان کے یہاں سات لڑکیاں تو بڑے بھائی جان کے یہاں 9لڑکیاں ! میری شادی ہوئی تو میرے یہاں بھی لڑکی کی وِلادت ہوئی۔ سب کو تشویش سی ہونے لگی اور آج کل کے ایک عام  ذِہن کے مُطابِق سب کو وہم سا ہونے لگا کہ کسی نے جادو کر کے اولادِ نرینہ کا سلسلہ بند کروا دیا ہے! میں نے مَنّت مانی کہ میرے یہاں لڑکا پیدا ہوا تو 30 دن کے مَدَنی قافِلے میں سفر کروں گا۔ میری مَدَنی مُنّی کی امّی نے ایک بار خواب دیکھا کہ آسمان سے کوئی کاغذ کا پُرزہ ان کے قریب آ کر گرا، اُٹھا کر دیکھا تو اُس پر لکھا تھا، بِلال۔   اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ 30 دن کے مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے میرے یہاں مَدَنی مُنّے کی آمد ہو گئی ! نہ صرف ایک بلکہ آگے چل کریکے بعد دیگرے دو۲ مَدَنی مُنّے مزید پیدا ہوئے۔ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  کا کرم دیکھئے! 30 دن کے مَدَنی قافِلے کی بَرَکت صِرف مجھ تک مَحدود نہ رہی ۔ ہمارے خاندان میں جو بھی اولادِ نرینہ سے محروم تھا سب کے یہاں خوشیوں کی بہاریں لٹاتے ہوئے مَدَنی مُنے تَولُّد ہوئے۔ یہ بیان دیتے وقت  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ   میں عَلاقائی مَدَنی قافِلہ ذمّہ دار کی حیثیت سے مَدَنی قافِلوں کی بہاریں لُٹا نے کی کوششیں کر رہا ہوں ۔

آکے تم با ادب ، دیکھ لو فضلِ ربِّ               مَدَنی مُنّے ملیں ، قافِلے میں چلو

کھوٹی قسمت کھری، گود ہو گی ہری                   مُنّا مُنّی ملیں ، قافِلے میں چلو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !     صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے ! مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے کس طرح مَن کی مُرادیں بَر آتی ہیں ! اُمّیدوں کی سوکھی کھیتیاں ہری ہو جاتی ہیں ، دلوں کی پَز مُردہ کلیاں کِھل اٹھتی ہیں اور خانماں برباد وں کی خوشیاں لوٹ آتی ہیں ۔ مگر یہ ذِہن میں رہے کہ ضَروری نہیں ہر ایک کی دلی مُراد لازِمی ہی پوری ہو ۔ بارہا ایسا ہوتا ہے کہ بندہ جو طلب کرتا ہے وہ اُس کے حق میں بہتر نہیں ہوتا اور اُس کا سُوال پورا نہیں کیا جاتا۔ اُس کی منہ مانگی مُراد نہ ملنا ہی اُس کیلئے اِنعام ہوتا ہے ۔ مَثَلاً یہی کہ وہ اولادِ نرینہ مانگتا ہے مگر اُس کو مَدَنی مُنّیوں سے نوازا جاتا ہے اور یہی اُس کے حق میں بہتر بھی ہوتا ہے۔چُنانچِہ پارہ دوسرا سورۃُ البقرہکی آیت نمبر 216 میں ربُّ العِباد عَزَّ وَجَلَّ  کا ارشادِ حقیقت بنیاد ہے :

وَ عَسٰۤى اَنْ تُحِبُّوْا شَیْــٴًـا وَّ هُوَ شَرٌّ لَّكُمْؕ- ( پ۲ البقرۃ ۲۱۶)

ترجَمۂ کنزالایمان : قریب ہے کہ کوئی بات تمہیں پسند آئے اور وہ تمہارے حق میں بُری ہو۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۰۶۱)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن