دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dawateislami Ki Madani Baharain | دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

book_icon
دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

ادا کی اور دل ہی دل میں نیّت کی کہ اگر رقم کا انتظام ہو گیا تو مَدَنی قافِلے میں سفر کی سعادت حاصِل کروں گا۔ نَماز سے فراغت کے بعد ابھی نَمازیوں سے مُلاقات اور اِنفِرادی کوشِش میں مَصرُوف تھا کہ امام صاحِب جو رِشتے میں میرے تایا جان ہیں اور میری پریشانی سے واقِف بھی۔ اُنہوں نے مجھے بُلایا اوراَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ   بِغیر سُوال کے خود ہی رقم دینے کا وعدہ فرمالیا۔ میں دوسرے ہی دن مَدَنی قافِلے کامسافِر بن گیا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ  مَدَنی قافِلے میں سفر کی نیّت کی بَرَکت سے میری اُلجھن دُور ہو گئی۔ تاریخ طے ہوتے وَقت ہم بارِ قرض تلے دبے ہوئے تھے اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ بڑے بھائی جان کی شادی بھی ہو گئی اور قرض بھی اُتر گیا     ؎

قلب بھی شاد ہو، گھر بھی آباد ہو                              شادیاں بھی رچیں ، قافِلے میں چلو

قرض اتر جائے گا ، زخم بھر جائیگا               سب بلائیں ٹلیں ، قافِلے میں چلو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !        صلَّی اللّٰہُ  تَعَالٰی علیٰ محمَّد

   

      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آ پ نے! چھوٹے بھائی کی مَدَنی قافِلے میں سفر کی نیّت کی بَرَکت سے ادائے قرض کا انتِظام، رقم کا اہتِمام اور بڑے بھائی کی شادی والا کام ہو گیا۔

(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۱۰۰۷)

(23) چھ بیٹیوں کے بعد اولادِ نرینہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! 

      مرکزُ الاولیا( لاہور) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان بِالتَّصَرُّف عرض کرتا ہوں :  غالِباً2003ء  کی بات ہے، ایک اسلامی بھائی نے مجھے تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تین روزہ بینَ الاقوامی سنّتوں بھرے اجتِماع(صَحرائے مدینہ ، مدینۃ الاولیاء ملتان) میں شرکت کی دعوت عنایت فرمائی۔ میں نے عرض کی، میں چھ بیٹیوں کا باپ ہوں ، میرے گھر میں پھر ولادت مُتَوَقّع ہے، دعا فرمایئے کہ اب کی بارنَرینہ اولاد ہو۔ وہ اسلامی بھائی انفِرادی کوشِش کا اَچُھوتا انداز اختیار کرتے ہوئے فرمانے لگے : سبحٰن اللّٰہ ! اب تو آپ کوتین روزہ سنّتوں بھرے اجتِماع میں حاضِری کی زیادہ ضَرورت ہے، حج کے بعد تعداد کے لحاظ سے عاشقِانِ رسول کے سب سے بڑے اجتماع (ملتان شریف) میں آ کر دعا ء مانگئے نہ جانے کس کے صدقے میں بیڑا پار ہو جائے ۔ اُس کی بات میرے دل کو لگ گئی اور میں سنّتوں بھرے اجتِماع ( ملتان شریف) میں حاضِر ہو گیا۔ وہاں کے روح پرور مناظِر کا بیان کرنے کے لئے میرے پاس اَلفاظ نہیں ، مجھے زندَگی میں پہلی بار اس قَدَر زبردست روحانی سُکون نصیب ہوا۔  اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ  اجتِماع کے چند ہی روز کے بعد اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  نے مجھے چاند سا مَدَنی مُنّا عطا فرمایا۔ گھر والوں کی خوشی بیان سے باہَر ہے۔   اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ   میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو گیا۔ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  نے مجھے مزید ایک اور مَدَنی مُنے سے بھی نواز دیا۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ  یہ بیان دیتے وقت مجھ گنہگار کو دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں قافِلہ ذمّہ دار کی حیثیت سے خدمت کی سعادت ملی ہوئی ہے۔

      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول اور سنّتوں بھرے اجتماعات میں رَحمتیں کیوں نازِل نہ ہو ں گی کہ ان عاشقانِ رسول میں نہ جانے کتنے اولیاء کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ تعالٰیہوتے ہوں گے۔میرے آقا اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تَعَالٰی علیہفرماتے ہیں ، ’’جماعت میں بَرَکت ہے اور دعائے مَجمعِ مُسلِمین اَقْرب بَقَبُول۔( یعنی مسلمانوں کے مجمع میں دعا مانگنا قبولیت کے قریب تر ہے) عُلَماء فرماتے ہیں :  جہاں چالیس مُسلمان صالِح( یعنی نیک مسلمان ) جَمع ہوتے ہیں اُن میں سے ایک ولیُّ اللّٰہ ضَرور ہوتاہے ۔

 (فتاوٰی رضویہ  جدید ج ۲۴  ص۱۸۴ ، تَیسیر شَرحِ جامِعِ صغیر ، تَحتَ  الحدیث ۷۱۴، ج۱، ص۳۱۲ دارالحدیث ، مصر)

بِالفرض دُعاء کی قَبولیّت کا اَثر ظاہِر نہ ہو تب بھی حرفِ شکایت زبان پر نہیں لانا چاہئے۔ ہماری بھلائی کس بات میں ہے اِ س کویقینا اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ہم سے زیادہ بہتر جانتا ہے۔ ہمیں ہر حال میں پاک پروردگار کا شکر گزار بندہ بن کر رَہنا چاہئے۔ وہ بیٹا دے تب بھی اُس کا شکر ، بیٹی دے تب بھی شکر، دونوں دے تب بھی شکر اور نہ دے تب بھی شکر، ہر حال میں شکر شکر اور شکرہی ادا کرنا چاہئے۔پارہ ۲۵ سورۃُ الشُّوریٰ کی آیت نمبر، ۴۹اور ۵۰ میں ارشادِ باری  تَعَالٰی ہے :

لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-یَخْلُقُ مَا یَشَآءُؕ-یَهَبُ لِمَنْ یَّشَآءُ اِنَاثًا وَّ یَهَبُ لِمَنْ یَّشَآءُ الذُّكُوْرَۙ(۴۹) اَوْ یُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًا وَّ اِنَاثًاۚ-وَ یَجْعَلُ مَنْ یَّشَآءُ عَقِیْمًاؕ-اِنَّهٗ عَلِیْمٌ قَدِیْرٌ(۵۰) ( پ ۲۵ الشوریٰ ۴۹، ۵۰)

ترجَمۂ کنزالایمان :  اللہ  ہی کیلئے ہے آسمانوں اور زمین کی سلطنت پیدا کرتا ہے جو چاہے، جسے چاہے بیٹیاں عطا فرمائے اور جسے چاہے بیٹے دے یا دونوں ملا دے بیٹے اوربیٹیاں اور جسے چاہے بانجھ کر دے بیشک وہ علم و قدرت والا ہے ۔

         صدرُ الافاضِل حضرتِ علّامہ مولیٰنا سیِّد محمد نعیم الدّین مُراد آبادی علیہ رحمۃ اللہ  الھادی فرماتے ہیں ، وہ مالِک ہے اپنی نِعمت کو جس طرح چاہے تقسیم کر ے جسے جوچاہے دے۔ انبیاء علیہم السلام میں بھی یہ سب صورَتیں پائی جاتی ہیں ۔حضرتِ سیِّدُنا لُوط عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامو حضرتِ سیِّدُناشُعَیبعَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے صرف بیٹیاں تھیں کوئی بیٹا نہ تھا اور حضرتِ سیِّدُناابراھیم خلیلُ اللہ  عَلٰی نَبِیِّنا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے صرف فرزند تھے کوئی دُختر ہوئی ہی نہیں اور سیِّدُالانبیاء حبیبِ خدا مُحمَّدِ مصطَفٰیصَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کو اللہ تَعَالٰی نے چار فرزند عطا فرمائے اور

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن