دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dawateislami Ki Madani Baharain | دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

book_icon
دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

         حیدر آباد ( بابُ الاسلام سندھ) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے :  غالباً 1998ء کا واقِعہ ہے، میری اہلیہ امّید سے تھیں ، دن بھی ’’ پورے‘‘ ہو گئے تھے۔ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ شاید آپریشن کرنا پڑیگا۔تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کا بینَ الاقوامی تین روزہ سنّتوں بھرا اجتِماع (صحرائے مدینہ ملتان) قریب تھا ۔ اجتِماع کے بعد سنّتوں کی تربیت کے30 دن کے  مَدَنی قافِلے میں عاشِقانِ رسول کے ہمراہ سفر کی میری نیّت تھی ۔اجتِماع کیلئے روانگی کے وقت، سامانِ قافِلہ ساتھ لیکر اَسپتال پہنچا ، چونکہ خاندان کے دیگر افراد تعاون کیلئے موجود تھے، اہلیۂ مُحترمہ نے اشکبار آنکھوں سے مجھے سنّتوں بھرے اجتِماع ( ملتان) کیلئے الوَداع کیا۔

        میرا ذِہن یہ بنا ہوا تھا کہ اب تو مجھے بینَ الاقوامی سنّتوں بھرے اجتِماع اور پھر وہاں سے 30 دن کے مَدَنی قافِلے میں ضَرور سفر کرنا ہے، کاش! اس کی بَرَکت سے عافیّت کے ساتھ وِلادت ہو جائے۔ مجھ غریب کے پاس تو آپریشن کے اَخراجات بھی نہیں تھے! بَہَر حال میں مدینۃ الاولیا ملتان شریف حاضِر ہو گیا۔ سنّتوں بھرے اجتِماع میں خوب دعائیں مانگیں ۔ اجتماع کی اِختِتامی رِقّت انگیز دُعاء کے بعد میں نے گھر پرفون کیا تو میری امّی جان نے فرمایا، مبارَک ہو! گزَشتہ رات ربِّ کائنات عَزَّ وَجَلَّ  نے بِغیر آپریشن کے تمہیں چاند سی مَدَنی مُنّی عطا فرمائی ہے۔ میں نے خوشی سے جھومتے ہوئے عرض کی، امّی جان! میرے لئے کیا حکم ہے؟آ جاؤں یا30 دن کیلئے مَدَنی قافِلے کا مسافِر بنوں ؟ امّی جان نے فرمایا، ’’بیٹا !بے فِکر ہو کر مَدَنی قافِلے میں سفر کرو۔‘‘

         اپنی مَدَنی مُنّیکی زیارت کی حسرت دل میں دبائے اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ  میں 30 دن کے مَدَنی قافِلے میں عاشِقانِ رسول  کے ساتھ روانہ ہوگیا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ مَدَنی قافِلے میں سفر کی نیّت کی بَرَکت سے میری مُشکِل آسان ہو گئی تھی مَدَنی قافِلوں کی بہاروں کی بَرَکت کے سبب گھر والوں کا بَہُت زبردست مَدَنی ذِہن بن گیا، حتّٰی کہ میرے بچوں کی امّی کا کہنا ہے، جب آپ مَدَنی قافِلے کے مسافِر ہوتے ہیں میں بچّوں سمیت اپنے آپ کو محفوظ تصوُّر کرتی ہوں ۔

آپریشن نہ ہو، کوئی الجھن نہ ہو                غم کے سائے ڈھلیں ، قافِلے میں چلو

بیوی بچّے سبھی، خوب پائیں خوشی           خیریت سے رہیں ، قافِلے میں چلو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱ ص۹۴۳)

(21) یرقان سے صحت مل گئی

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

       حیدر آباد ( بابُ الاسلام سندھ) کے ایک اسلامی بھائی کا کچھ اس طرح بیان ہے۔غالباً1994ء کی بات ہے۔ میرے بچّوں کی امّی کایَرقان کافی بڑھ چکا تھا اور وہ بابُ المدینہ کراچی کے اندر اپنے مَیکے میں زیرِ علاج تھیں ۔ میں نے 63دن کیلئے مَدَنی قافلے میں سفر اختیار کیا اور اس ضِمْن میں با بُ المدینہ کراچی حاضِری ہوئی ، فون پر رابِطہ کیا، طبیعت کافی تشویشناک تھی، بلوربِن (BLORBIN) تشویشناک حد تک بڑھ چکا تھا تقریباً 25 گلوکوز کی ڈرپیں لگانے کے باوُجُود خاطر خواہ فائدہ نہ ہوا تھا۔میں نے اُن کو تسلّی دیتے ہوئے کہا، اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ  میں مَدَنی قافِلے کا مسافِر ہوں ، عاشِقانِ رسول کیصُحبتیں مُیَسَّر ہیں ۔ اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے سب بہتر ہو جائے گا۔ اس کے بعد بھی میں نے برابر رابِطہ رکھا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ  روز بروز صحّت بہتر ہوتی جارہی تھی۔ پانچویں دن بابُ المدینہ سے آگے سفر درپیش تھا، میں نے جب فون کیا تو مجھے یہ خبرِ فرحت اثر سننے کو ملی ، اَ لْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ  بلوربِن کی رپورٹ نارمل آگئی ہے اور ڈاکٹر نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  کا شکر ادا کرتے ہوئے میں خوشی خوشی عاشِقانِ رسول کے ہمراہ مَدَنی قافِلے میں مزید آگے سفر پر روانہ ہو گیا ۔

زوجہ بیمار ہے ، قرض کا بار ہے      آؤ سب غم مِٹیں ، قافِلے میں چلو

کالا یرقان ہے، کیوں پریشان ہے         پائے گا صِحّتیں ، قافِلے میں چلو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہُ  تَعَالٰی علیٰ محمَّد

(فیضانِ سنت، باب فیضان رمضان، ج۱، ص۹۵۹)

   

(22) مدنی قافلے کی نیت کرتے ہی مشکل آسان ہوگئی

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

          لانڈھی ( بابُ المدینہ کراچی) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان بِالتَّصَرُّف عرض کرتا ہوں :  میرے بڑے بھائی کی شادی کے دن قریب آ رہے تھے، اَخراجات کا انتِظام نہیں تھا، مجھے سخت تشویش تھی، قرض لینے کا ذہن بھی نہیں بن رہا تھا کہ ادا کرنے میں تاخیر کی صورَت میں میری جان سے پیاری مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے نام پر بٹّا لگ سکتا ہے ۔ ایک دن اِنتِہائی پریشانی کے عالَم میں نَمازِ ظہر

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن