دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dawateislami Ki Madani Baharain | دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

book_icon
دعوت اسلامی کی مدنی بہاریں

       ایک صاحِب کو ہیپاٹائٹسC کا مرض بگڑ چکا تھا، صاحِبِ فِراش تھے ، چل پھر بھی نہیں سکتے تھے ، ڈاکٹروں نے لا علاج قرار دیدیا تھا ۔ اُن کے صاحِبزادے نے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلے میں سنّتوں کی تربیّت کیلئے عاشِقانِ رسول کے ساتھ سفر کیا اور دَورانِ سفر خوب گڑ گڑا کر اپنے والِد صاحِب کیصحّتیابی کیلئے دعا مانگی ۔ جب مَدَنی قافِلے کے سفر سے واپَس آئے تو ان کی خوشی کی انتِہا نہ رہی کہ ان کے والِد صاحِب رُوبہ صحّت ہو کر خوش خِرامی کے ساتھ ٹہل رہے تھے۔

باپ بیمار ہو، سخت بیزار ہو                 پائے گا صِحّتیں ، قافِلے میں چلو

واہو بابِ کرم ، دُور ہوں سارے غم        پھر سے خوشیاں ملیں ، قافِلے میں چلو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !    صلَّی اللّٰہُ  تَعَالٰی علیٰ محمَّد

(فیضان سنّت، باب آدابِ طعام، ج ۱، ص۴۳۸)

(18) خواب میں دم کی بَرَکت

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

         سنّتوں بھری زندگی اپنانے کیلئے عاشقانِ رسول کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے مَدَنی قافِلوں میں سفر کو اپنا معمول بنا لیجئے۔ روحانی بَرَکتوں کے ساتھ ساتھ جسمانی فائدوں سے بھی اِنْ شَآءَ اللّٰہعَزَّ وَجَلَّ  مالا مال ہوں گے۔ چُنانچِہ ایک اسلامی بھائی کا کچھ اس طرح بیان ہے، کہ میرا بھانجہ السر کی وجہ سے سخت تکلیف میں تھا ، ڈاکٹر ز بھی علاج سے عاجِز آ چکے تھے ۔ اُس نے سنّتوں کی تربیّت کیلئے عاشِقانِ رسول کے ساتھ مَدَنی قافِلے میں سفر کیا، واپَسی پر طبیعت مزید بگڑ چکی تھی ، اُس کی تکلیف دیکھی نہ جاتی تھی ۔ اُس نے بتایا کہ میں نے یہ ذِہن بنایا تھا کہ مَدَنی قافِلہ میں نہ خُصُوصی آ رام کا مطالَبہ کروں گا نہ ہی پرہیزی کھانا مانگوں گا لہٰذا جو بھی تیکھا پھیکا مل جاتا وہ کھا لیتا تھا۔ اُس اسلامی بھائی کا کہناہے کہ جب میرا  بھانجہ رات سویا تو اُس نے خواب میں ایک عمر رسیدہ مبلّغِ دعوتِ اسلامی کی زِیارت کی، اُس مبلِّغ نے کہا ، میں تم سے بَہُت خوش ہوں ۔ پھر شفقت کے ساتھ طبیعت پوچھی ، تو میرے بھانجے نے اپنی شدید بیماری کی شکایت کی ۔ یہ سُن کر اُس مبلِّغ نے سینے پر اُنگلی رکھ کر دم کر دیا ۔ جب میرا بھانجہ صبح بیدار ہوا تو اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ  مکمَّل طور پر صحّت یاب ہو چکا تھا۔       

ہے شِفا ہی شِفا            مرحبا! مرحبا!

آکے خود دیکھ لیں       قافِلے میں چلو

لوٹ لیں رحمتیں ،       خوب لیں برکتیں

خواب اچھے دِکھیں       قافِلے میں چلو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللّٰہُ  تَعَالٰی علیٰ محمَّد

(فیضان سنّت، باب آدابِ طعام، ج ۱، ص۵۰۰)

(19) مَدَنی قافِلہ کا انوکھا مُسافر

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  

        باندرہ بمبئی (الھند) کے ایک اسلامی بھائی کا کچھ اِس طرح بیان ہے ، ’’ میں نے راہ چلتے ہوئے لبِ سڑک کچھ لوگوں کو اِکٹھّا کھڑا دیکھا، قریب گیا تو کوئی نوجوان ایک کتاب سے جس پر جلی حُرُوف میں فیضانِ سنّت لکھا ہوا تھا  پڑھ پڑھ کر کچھ سُنا رہا تھا، میں بھی کھڑا ہوگیا ، مجھے اُس کی باتیں بَہُت بھلی معلوم ہوئیں ۔ اِختِتام پر ان لوگوں میں سے ایک نے خود آگے بڑھ کر مجھ سے اِنتِہائی مَحَبَّت سے ملاقات  کی اور اِنفرادی کوشِش کرکے مِنَّتیں کرتے ہوئے مجھے تین دن کے مَدَنی قافِلیمیں سفر کی دعوت دی ، دَرس کے اَلفاظ ابھی تک میرے کانوں میں رس گھول رہے تھے ، چُنانچِہ میں نے بے اختِیار ’’ہاں ‘‘ کر دی اور سچ مچ  دعوتِ اسلامی کے عاشِقانِ رسول کے ساتھ تین دن کیلئے مَدَنی قافِلے کا مسافِر بن گیا۔ مَدَنی قافِلے میں مجھے وہ کیف وسُرور حاصِل ہوا کہ بیان سے باہَر ہے ۔ آخرِ کا ر ہمّت کرکے ایک مُبلِّغ کے آگے میں نے اپنا راز فاش کرہی دیا کہ میں غیر مسلم ہوں ،  اب تک کُفر کی تاریکیوں میں بھٹکتا رہاہوں ، آپ لوگوں کے دَرس ، اِنفِرادی کوشِش اور مَدَنی قافِلہ میں حُسنِ اَخلاق کے بھرپورمُظاہَرے نے میرا دل مَوہ لیا ہے، مہربانی کرکے مجھے مسلمان کرکے اپنا بنالیجئے ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ  میں توبہ کرکے کَلمِہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا۔

        یہ دسمبر 2004ء کا واقِعہ ہے مُشرَّف بہ اسلام ہوئے اور یہ بتاتے وقت یعنی مارچ 2005ء میں مجھے صِرف چار ماہ ہوئے ہیں ، میں نے داڑھی بڑھانی شُروع کردی ہے ، سر پر دن بھر ہرے عمامے کا تاج سجائے رکھنے کا معمول بنالیا ہے اور اِس وقت دعوتِ اسلامی والے عاشِقانِ رسول  کیساتھ سنّتوں کی تربیت کے مَدَنی قافِلے میں 63 دن کیلئے مسافر ہوں ۔

آؤ اے عاشقِیں ،         مل کے تبلیغِ  دیں          کافِروں کو کریں ،       قافِلے میں چلو

سنّتیں عام ہوں ،        عام نیک کا م ہوں         سب کریں کوشِشیں ،  قافِلے میں چلو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہُ  تَعَالٰی علیٰ محمَّد

(فیضان سنّت، باب آدابِ طعام، ج ۱، ص۵۱۹)

   

(20) بغیر آپریشن ولادت ہوگئی

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن