30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رہے ہیں ، اِسی لئے میں اس دن سے کدّو پسند کرنے لگا ۔ ([1])
دَرزی پیشہ کے بارے میں اچھی اچھی نیتیں
سوال : نیت کی اَہمیت بیان فرمادیجئے ، نیز دَرزی کیا کیا اچھی نیتیں کر سکتا ہے ؟
جواب : بخاری شریف کی سب سے پہلی حدیثِ پاک ہے کہ ہادیٔ راہ ِنجات ، سرور کائناتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشادفرمایا : اِنَّمَاالْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات یعنی اَعمال کا دارو مدار نیتوں پر ہے ۔ ([2]) بہت سارے کام مُباح ہوتے ہیں ، اگر تھوڑی
سی توجہ دی جائے اوران میں اچھی اچھی نیتیں کر لی جائیں تو ان مُباح کاموں کو عبادت بنایا جا سکتا ہے ۔ اچھی نیت کے بھی کیا کہنے !اچھی نیت تو بندے کو جنَّت میں داخِل کرے گی ۔ چنانچہ نبیٔ رَحمت ، شفیعِ اُمَّتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ جنَّت نشان ہے : اَلنِّيَّةُ الْحَسَنَةُ تُدْخِلُ صَاحِبَهَا الْجَنَّةَ یعنی اچھی نیت بندے کو جنَّت میں داخِل کرے گی ۔ ([3]) دَرزی کو چاہیے کہ اپنے کام کے حسبِ حال اچھی اچھی نیتیں کرے اور دَورانِ کام ان نیتوں کو پیشِ نظر بھی رکھے ۔ جتنی نیتیں زیادہ ہوں گی اتنا ہی ثواب بھی زیادہ ہو گا ۔ اچھی نیتوں میں سے چند نیتیں پیشِ خدمت ہیں :
٭سب سے پہلے یہ نیت کرے کہ میںاللہپاک کی رضا پانے ، اپنے مسلمان بھائیوں کی حاجت پوری کرنے اور ان کے لیے آسانی پیدا کرنے کے لئے یہ کام کر رہا ہوں ۔ یقیناً رضائے الٰہی کے حُصُول کے لئے مسلمانوں کی حاجات کو پورا کرنا اور انہیں خوش کرنا پسندیدہ اورباعثِ اَجر وثواب ہے ۔ ٭کپڑے سینے کا آغاز چونکہ حضرتِ سیِّدُنا اِدریس عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے کیا تھا لہٰذا ان کی سُنَّت پرعمل کرنے کی نیت کرے ۔ ٭ کپڑے سِینا بھی رزقِ حلال کے ذرائع میں سے ایک عُمدہ ذَریعہ ہے لہٰذا اِس پیشے سے رزقِ حلال کے حُصُول کی نیت کرے ۔ ٭ سُنَّت کے مُطابق لباس سینے اورغیرشَرعی لباس سینے سے بچنے کی نیت کرے (یہ نیَّت اسی صورت میں دُرُست ہوگی جبکہ دَرزی غیر شَرعی لباس نہ سِیتا ہو اور جو سینے کو کہے اسے منع کر دے ) ۔ ٭ عورتوں کا ناپ نہ لینے کی نیت کرے کہ عورتوں کا ناپ لینے میں ان کے بَدن کو دیکھنا اور چُھونا پڑتاہے جوکہ حرام اور جہنم میں لے جانے والاکام ہے ۔ ٭گاہک سے کئے ہوئے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے ، ٹال مٹول سے بچتے ہوئے مقررہ وقت پر سُوٹ تیارکر کے دینے کی نیت کرے ۔ ٭دَورانِ کام گانے باجے سُننے سے بچتے ہوئے ذِکر و دُرُود سے اپنے دِل کو بہلانے کی نیت کرے ۔ ٭ گھٹیا میٹریل لگاکرناقص کام کرنے سے بچنے کی نیت کرے ۔ ٭کام کے دَوران بھی نمازِباجماعت کا اِہتمام کرنے کی نیت کرے ۔ ٭ کپڑا بچ جانے کی صورت میں خود رکھ لینے کے بجائے مالک کو واپس لوٹانے کی نیت کرے ۔ اس کے علاوہ اور بھی اچھی اچھی نیتیں کی جا سکتی ہیں ۔
مِرا ہر عمل بس تِرے واسطے ہو
کر اِخلاص ایسا عطا یاالٰہی (وسائلِ بخشش)
منگل کے دِن سینے کے لئے کپڑے کاٹناکیسا؟
سوال : کپڑے سِلانے کے لیے دَرزی کو کس دِن دینے چاہییں؟ نیز منگل کے دِن سینے کے لیے کپڑے کاٹنا کیسا ہے ؟
جواب : کپڑے سِلانے کے لیے کسی بھی دِن دَرزی کو دیئے جا سکتے ہیں ، اَلبتہ منگل کے دِن کپڑے کاٹنے سے بچنا چاہئے لیکن اگرکسی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع