دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Darziyon k baray may swal jawab (Q-42) | دَرزیوں کےبارے میں سُوال جواب-قسط:42

book_icon
دَرزیوں کےبارے میں سُوال جواب-قسط:42

رَنگ جائز ہیں ، اِن دونوں رَنگوں کے سِوا باقی ہر قسم کے  رنگ زَرد ، سُرخ ، دَھانی ، بسنتی ، چمپئی ، نارنجی وغیرہا مَردوں کو بھی جائز  ہیں ۔  اگرچہ بہتر یہ ہے کہ سُرخ رنگ یا شوخ رنگ کے کپڑے مَرد نہ پہنے ، خُصُوصاً جن رنگوں میں زنانہ پن ہو مَرد اس کو بالکل نہ پہنے  اور یہ ممانعت رنگ کی وجہ سے نہیں بلکہ عورتوں سے تشبہ ہوتا ہے اس وجہ سے ممانعت ہے لہٰذا اگر یہ عِلَّت نہ ہو تو ممانعت بھی نہ ہوگی ، مثلاً بعض رنگ اس قسم کے ہیں کہ عمامہ رنگا جاسکتا ہے اور کُرتہ پاجامہ اسی رنگ سے رنگا جائے یا چادر رنگ کر اوڑھیں تو اس میں زنانہ پن ظاہر ہوتا ہے تو عمامہ کو جائز کہا جائے گا اور دوسرے کپڑوں کو مکروہ ۔  ([1]) رہی بات جنتیوں کے لباس کی تو قرآن وحدیث میں جنتیوں کے  سبز لباس ہونے کا ذِکر ہے چنانچہ اِرشادِ ربّ العباد ہے  :  

یُحَلَّوْنَ فِیْهَا مِنْ اَسَاوِرَ مِنْ ذَهَبٍ وَّ یَلْبَسُوْنَ ثِیَابًا خُضْرًا مِّنْ سُنْدُسٍ وَّ اِسْتَبْرَقٍ (پ۱۵ ، الکھف : ۳۱)

ترجمۂ کنز  الایمان :  وہ اس میں سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور سبز کپڑے کریب (ریشم کے باریک) اور قنادیز (موٹے ) کے پہنیں گے ۔  

اِسی طرح پارہ 29 سورۃُ الدَّھر کی آیت نمبر 21میں اِرشاد ہوتاہے  :

عٰلِیَهُمْ ثِیَابُ سُنْدُسٍ خُضْرٌ وَّ اِسْتَبْرَقٌ٘-        ترجمۂ کنز الایمان : ان کے بَدن پر ہیں کریب کے سبز کپڑے اور قنادیز کے  ۔

حدیثِ پاک میں بھی جنتیوں کے سبز لباس ہونے کا ذِکر ہے چنانچہ نبیٔ رَحمت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عظمت نشان ہے  :  کوئی بھی مسلمان شخص کسی بھی مسلمان کو ننگے ہونے کی وجہ سے کپڑا پہنائے گاتو اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے جنَّت کے سبز لباس پہنائے گا ۔  ([2]) حضرتِ سیِّدُنا علّامہ محمد بِن عَلَّان شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ الْقَوِی فرماتے ہیں :  سبز رنگ کی شَرافت کے لیے یہی کافی ہے کہ یہ جنتیوں کا لباس ہے ۔ ([3]) معلوم ہوا کہ جنتیوں کا لباس سبز ہو گا ۔  

٭٭٭٭



[1]    بہارِ شریعت ، ۳ / ۴۱٦ ، حصہ : ۱۶

[2]    ابوداود ، کتاب الزکاة ، باب فی فضل سقی الماء ، ۲  / ۱۸۰ ، حدیث : ۱۶۸۲  

[3]    دلیل الفالحین ، ۳ / ۲۶۲ دار المعرفة بیروت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن