دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Darziyon k baray may swal jawab (Q-42) | دَرزیوں کےبارے میں سُوال جواب-قسط:42

book_icon
دَرزیوں کےبارے میں سُوال جواب-قسط:42

المدینہ (گلستانِ جوہر کراچی) میں دَرسِ نظامی کر رہے ہیں ۔ میں ان سے ملنے پہنچا تو وہ اِنتہائی پُرتپاک طریقے سے مجھ سے ملے ، انہوں نے اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے  مجھے دعوتِ اسلامی کے سُنَّتوں بھرے اِجتماع کی دعوت پیش کی جو میں نے قبول کر لی ۔ جب میں اِجتِماع میں حاضِرہوا تو وہاں مجھے کسی نے مکتبۃُ المدینہ کے مطبوعہ رَسائل ”  بڈھا پجاری “اور  ” کفن چور کے اِنکشافات“تحفے میں دئیے  ۔

میں نے قیام گاہ پر آکر جب وہ پڑھے تو پہلی بار اِحساس ہوا کہ میں اپنی زندگی بَرباد کر رہا ہوں ۔  میں نے اُسی وقت گناہوں سے توبہ کی اور پنج وقتہ باجماعت نماز پڑھنے کی نیَّت کر لی اور ہرجُمعرات پابندی کے ساتھ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ ، محلہ سوداگران ، پُرانی سبزی منڈی ، بابُ المدینہ (کراچی) میں ہونے والے سُنَّتوں بھرے اِجتماع میں شرکت کرنے لگا اور سِلسلۂ عالیہ ، قادریہ ، رضویہ ، عطّاریہ میں بھی  داخِل ہو گیا ۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس  کی َبرکت سے میری زندگی میں مَدَنی اِنقلاب بَرپا ہوگیا ۔  ماموں زاد بھائی کی اِنفرادی کوشش کی بَرَکت سے مَدَنی قافلے میں سفر کی بھی سعادت حاصِل ہوئی ۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  عاشقانِ رسول کی صحبت کی بَرَکت سے میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگیا اور تادمِ بیان جامعۃُ المدینہ میں دَرسِ نظامی (یعنی عالم کورس) کے دَرَجہ ثانیہ کا طالبِ علم ہوں ۔ اللہ تعالیٰ میری مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کو ہمیشہ نظرِ بَد سے محفوظ رکھے کہ اِس کی بَرَکت سے مجھ جیسا بَدکردار شخص بھی عزَّت وآبرو کے ساتھ علمِ دِین حاصِل کرنے میں مشغول ہو گیا ۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے !ایسا دَرزی جو فیکٹری میں سِلائی کا کام کرتا تھااور گناہوں سے لَت پَت تھا لیکن  جب عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوا تواس مَدَنی ماحول کی بَرکت سے اسے گناہوں سے توبہ کرنے اور نیکیاں کرنے کی توفیق مل گئی اور اس نے دَرسِ نظامی یعنی عالم کورس شروع کر دیا اور دَرَجۂ ثانیہ تک پہنچ گیا ۔ آپ بھی ہمت کیجئے اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کے ساتھ وابستہ ہوجائیے  ۔

اے بیمارِ عصیاں تو آ جا یہاں پر

                        گناہوں کی دیگا دوا مَدَنی ماحول   (وسائلِ  بخشش)

کام کے بوجھ کی وجہ سے تَراویح تَرک کرنا کیسا؟

سوال : بعض اوقات دَرزی کام کی زیادتی کا عُذر کرکے تَراویح چھوڑ دیتے ہیں ان کا ایسا کرنا  کیساہے ؟  

جواب : تَراویح  سُنَّتِ مُؤکَّدہ ہے ، اس کا تَرک جائز نہیں ۔ چنانچہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 1250 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ’’بہارِ شریعت‘‘جلد اوّل صَفْحَہ688پر ہے  :  ”  تَراویح مَرد و عورت سب کے ليے بِالاجماع سُنَّتِ مُؤکَّدہ ہے اس کا تَرک جائز نہیں ۔ اس پر خُلَفائے راشدینرِضْوَانُ اللّٰہِتَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن نے مُداوَمت فرمائی اور نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم کا اِرشاد ہے کہ میری سُنَّت اور سُنَّتِ خُلفائے راشدین کو اپنے اوپر لازِم سمجھو اور خود حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم نے بھی تَراویح پڑھی اور اسے بہت پسند فرمایا ۔ “

تَراویح كی اہميت كا يُوں بھی اَندازہ  لگا یا جا سکتا ہے  کہ قضا نمازوں کی اَدائیگی کے لئے عام نَوافل تو  تَرک کئے جا سکتے ہیں  لیکن تَراویح

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن