دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Darziyon k baray may swal jawab (Q-42) | دَرزیوں کےبارے میں سُوال جواب-قسط:42

book_icon
دَرزیوں کےبارے میں سُوال جواب-قسط:42

اذان کا جواب دینے والا جنّتی ہوگیا

حضرتِسیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ ایک صاحب جن کا بظاہِر کوئی بَہُت بڑا نیک عمل نہ تھا ، وہ فوت ہوگئے تو رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم نے صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی موجودَگی میں فرمایا :  کیا تمہیں معلوم ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اسے جنَّت میں داخل کر دیا ہے ۔ اس پر لوگ مُتَعَجِّب ہوئے کیونکہ بظاہر ان کا کوئی بڑا عمل نہ تھا چنانچہ ایک صحابی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ    اُن کے گھر گئے اوران کی بیوہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے پوچھا کہ اُن کا کوئی خاص عمل ہمیں بتائیے تو اُنہوں نے جواب دیا : اور تو کوئی خاص بڑا عمل مجھے معلوم نہیں ، صِرف اتنا جانتی ہوں کہ دِن ہو یا     رات ، جب بھی وہ اذان سنتے توجواب ضَرور دیتے  تھے ۔ ([1])

کام کے دَوران قرآنِ مجید پڑھنا یا سُننا کیسا؟

سوال :  کام کے دَوران قرآنِ کریم  پڑھ یاسُن سکتے ہیں یانہیں؟

جواب : قرآنِ مجید کی تِلاوت کرنا اور سُننا بہت بڑی سَعادت ہے  ۔ تاہم قرآنِ مجید کی تِلاوت کرنے اور سُننے کے کچھ آداب بھی ہیں جنہیں  بجا لانا ضَروری ہے ۔ چنانچہ پارہ 9 سورۃُ الاَعراف کی آیت نمبر 204 میں اِرشادِ ربُّ العباد ہے  :

وَ اِذَا قُرِئَ الْقُرْاٰنُ فَاسْتَمِعُوْا لَهٗ وَ اَنْصِتُوْا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ(۲۰۴)

ترجمۂ کنزالایمان : اور جب قرآن پڑھا جائے تو اسے کان لگا کر سُنو اور خاموش رہو کہ تم پر رحم ہو  ۔

رہی بات کام کے دَوران تِلاوت کرنے اور سُننے کی تو اس کی دو صورتیں ہیں :  اگر اکیلے کام کر رہے ہیں تو کام کے دَوران جب تک ذوق وشوق میسر ہے آپ تِلاوتِ قرآن کربھی سکتے ہیں اور سُن بھی سکتے ہیں اس میں کوئی حَرج نہیں ۔  ہاں!اگر دِل اِدھراُدھربٹنے لگے تو مَوقوف کر دیں کہ اس صورت میں مکروہ ہے  ۔ چنانچہ صَدرُالشَّریعہ ، بَدرُالطَّریقہ حضرتِ علّامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمیعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں : لیٹ کر قرآن پڑھنے میں حَرج نہیں جبکہ پاؤں سمٹے ہوں اور مونھ (منہ) کھلا ہو ۔  یوہیں چلنے اور کام کرنے کی حالت میں بھی تلاوت جائز ہے جبکہ دِل نہ بٹے وَرنہ مکروہ ہے ۔ ([2])

 اور اگر  ایسی جگہ ہے جہاں اورلوگ بھی کام کرتے ہیں تو اس صورت میں وہاں بلند آواز سے پڑھنا جائزنہیں کہ یہ آداب ِتلاوت کے خِلاف ہے ۔ اگر وہ لوگ نہیں سنیں گے تو پڑھنے والا گنہگار ہو گا ۔  دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 1250صفحات پر مشتمل کتاب بہارِشریعت جلد اوّل صفحہ552 پر ہے  : بازاروں ميں اور جہاں لوگ کام میں مشغول ہوں بلند آواز سے پڑھنا ناجائز ہے ، لوگ اگر نہ سُنیں گے تو  گناہ پڑھنے والے پر ہے ۔ ([3]) البتہ موبائل ، ٹیپ ریکارڈر یا کمپیوٹر وغیرہ کے ذَریعے تِلاوت سُننے کا یہ حکم نہیں مگر ریکارڈ تِلاوت کوبھی اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ سُنیں ۔   

دے شوقِ تلاوت ، دے ذوقِ عبادت

رہوں باوُضو میں سَدا یاالٰہی               (وسائلِ  بخشش)

خواتین کے لیے بھاری کام  والے لباس پہننا کیسا ؟

سوال : بعض عورتیں بھاری (Heavy) کڑھائی یا کام  والے کُرتے پہنتی ہیں جس سے انہیں مشقت بھی ہوتی ہے ، ان کاپہننا جائز ہے



[1]    ابن عساکر ، عطا بن قرة ابو قرة السلولی ، ۴۰  / ۴۱۲-۴۱۳ دارالفکربیروت 

[2]    بہارِ شریعت ، ۱ / ۵۵۱ ، حصہ : ۳

[3]    بہارِشریعت ، ۱ / ۵۵۲ ، حصہ : ۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن