30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہے اس پر لازِم ہے کہ اَجیرکو دے اور اس اَجیرکی جو دِل آزاری اور بقیہ رقم دینے میں تاخیر ہوئی اس پر اس سے مُعافی بھی مانگے ۔ حدیثِ پاک میں یہاں تک تاکید فرمائی گئی کہ ” اجیرکو اس کی اُجرت اس کاپسینا خشک ہونے سے پہلے دو ۔ “ ([1])
’’جوسمجھ میں آئے دے دینا‘‘کہنا کیسا؟
سوال : دَرزی کایہ کہنا کہ’’جو اُجرت سمجھ میں آئے دے دینا‘‘کیسا ہے ؟
جواب : دَرزی کایہ کہنا کہ’’جو اُجرت سمجھ میں آئے دے دینا‘‘یہ سرا سر جھگڑے والا مُعاملہ ہے ۔ کپڑے سِلائی کرنے کے بعد جو گاہک کی سمجھ میں آ رہا ہے اگر دَرزی کی سمجھ میں نہ آیا اور تُو تکار سے بات بڑھتے بڑھتے جھگڑے کی نوبت آ گئی تو فیصلے کے لیے کس قاضی کے پاس جائیں گے ؟ جھگڑا نہ بھی ہو تو کم از کم اتنا ضَرور ہوتا ہے کہ دُکاندار کو افسوس رہتاہے کہ مجھے مَطلوبہ اُجرت نہیں ملی لیکن بے چارہ مُرَوَّت میں خاموش ہوجاتا ہے اور گاہک کو افسوس ہوتا ہے کہ شاید میں نے زیادہ اُجرت دے دی ہے ۔ بالآخر نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے سے بَدظن ہو جاتے ہیں ۔ انہی وُجُوہات کی بِنا پر شریعتِ مطہرہ نے ہمیں کام شروع کرنے سے پہلے اُجرت یا مزدوری طے کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اگر اُجرت پہلے سے طے نہ ہوتو اُجرت کے مجہول (نا معلوم) ہونے کی وجہ سے عقد فاسِد ہو گا اور اس صورت میں اُجرتِ مِثل یعنی اس کام کرنے کی عموماً جتنی اُجرت دی جاتی ہے اتنی اُجرت دینی پڑے گی جیسا کہ دُرِّمختار میں ہے : اگر اِجارہ شے کی جہالت (معلوم نہ ہونے ) اور عَدمِ ذِکر (یعنی ذِکر نہ کرنے ) کی وجہ سے فاسِد ہو تو منافع حاصِل کرنے پر مِثلی اُجرت لازِم ہو گی خواہ جتنی بھی ہو ۔ ([2])
اُجرت پوری لینے کے باوجود ناقص مال لگانا
سوال : بعض دَرزی حضرات اُجرت پوری لینے کے باوجودبُکرم وغیرہ ناقص لگا دیتے ہیں ان کے بارے میں کیا حکم ہے ؟
جواب : کپڑا لیتے وقت جیسے طے ہواتھا اس کے مُطابق سی کر دینا ضَروری ہے ۔ اگر ان اوصاف کے مُطابق سی کر نہ دیا تواس صورت میں دَرزی مُقَرَّر ہ اُجرت کامستحق نہیں ہوگا مثلاً کسی نے دَرزی کو کپڑا دیتے وقت عمدہ اورجَیِّد قسم کے کارلر لگانے کو کہااس نے ناقص قسم کے کارلر لگا دیئے تو اب دیکھا جائے گا کہ جو اس نے کام کیا وہ بیان کردہ اوصاف کے مُطابق ہے یانہیں؟ اگر بیان کردہ اوصاف کے مُطابق ہويا اس کے قریب قریب ہو یعنی معمولی فرق ہو تو اس صورت ميں دَرزی اپنی طے شُدہ اُجرت کا مستحق ہو گا اور اگر بیان کردہ اوصاف کے قریب قریب بھی نہ ہوتو اس صورت میں کپڑے کے مالک کو اِختیار ہے کہ یا تو اپنے کپڑے کی قیمت لے یا پھر اپناکپڑا لے کراس کے سینے کی اُجرتِ مِثل دَرزی کو دے ۔ چنانچہ فتاویٰ ہندیہ میں ہے : اگرکسی شخص نے موزہ بنانے والے کو چمڑا دیا اور کہا کہ اپنے پاس سے اس میں عُمدہ نعل لگا دے اور اُجرت مقرر کر دی اب اگر اس نے غیرعمدہ نعل لگائے تو مالک کو اِختیارہے کہ چاہے تو اپنے چمڑے کی قیمت لے لے یا موزے لے کر اس کام کی اُجرتِ مِثل اور جو زیادتی ہوئی ہے وہ دے دے مگر اُجرتِ مِثل طے شُدہ اُجرت (یعنی مزدوری) سے زیادہ نہیں دی جائے گی ۔ ([3])
اُجرت پوری لینے کے باوجود ناقص میٹریل لگانا دھوکے بازی کے زُمرے میں بھی آتاہے اورمسلمان کی یہ شان نہیں کہ وہ چند روپوں کی خاطر ایسے فعل کا اِرتکاب کرے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع