دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Darziyon k baray may swal jawab (Q-42) | دَرزیوں کےبارے میں سُوال جواب-قسط:42

book_icon
دَرزیوں کےبارے میں سُوال جواب-قسط:42

۔  ([1])

مِرے اَخلاق اچھے ہوں ، مِرے سب کام اچھے ہوں

           بنا دو مجھ کو تم پابند سُنَّت یارسولَ اللّٰہ (وسائلِ  بخشش)

سوٹ دَرزی کے پاس سے گم ہوجائے تو ؟

سوال : اگرگاہک (Customer) کا سوٹ دَرزی سے گم ہو جائے تو کیا اسے تاوان (یعنی جرمانہ) دینا پڑے گا؟

جواب  :  دَرزی نیک و پرہیز گار ہے تو اس پر ضَمان (یعنی تاوان ) واجب نہیں اور اگرفاسق ہے تو اس پر ضَمان واجب ہوگا اور اگر اس کی پرہیز گاری کے بارے میں معلوم ہی نہیں تو آدھے سوٹ کا تاوان واجب  ہو گا ۔ چنانچہ اعلیٰ حضرت ، امام اہلسنَّت مولانا شاہ امام احمد ضا خانعَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن  کے فرمان  کا خُلاصہ ہے  :  جمہور اَئمۂ مُتاخرین کے نزدیک اگر اَجیر نیک  و پرہیزگار ہے تو اس پر ضَمان نہ ہوگا  اور اگر فاسق ہے یعنی نیک  و پرہیز گا ر نہیں تو اس پر ضَمان واجب ہوگا اور اگر اَجیر کی پرہیز  گاری کے بارے میں معلوم نہیں تو نصف ضَمان واجب ہو گا اور باقی نصف ساقِط ہوجائے گا (یعنی چھوڑ دیا جائے گا) ۔ ([2])

گاہک دَرزی سے کپڑے لینے  نہ آئے تو ؟

سوال : گاہک دَرزی کے پاس سِلائی کے لیے کپڑا دے جاتا ہے اور پھر طویل عرصے تک لینے کے لیے نہیں آتا ، یوں ہی بعض لوگ ناپ کے  لیے دئیے گئے پُر انے کپڑے  واپس لینا بُھول جاتے ہیں ایسی صورت میں دَرزی کو کیا کرنا چاہیے ؟

جواب : دونوں صورتوں میں جب تک ان کپڑوں کا مالک نہ آئے ، درزی انہیں حفاظت کے ساتھ اپنے پاس رکھے کہ یہ کپڑے دَرزی کے پاس وَدیعت یعنی اَمانت ہیں  اور اَمانت کو حفاظت کے ساتھ رکھنا ضَروری ہوتا ہے یہاں تک کہ اس کا مالک آ جائے  ۔ چنانچہ صَدرُ الشَّریعہ ، بَدرُالطَّریقہ حضرتِ علّامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : وَدیعت رکھنے والا غائِب ہو گیا ، معلوم نہیں زندہ ہے یا مَرگیا تو وَدیعت کو محفوظ ہی رکھنا ہو گا ، جب موت کا علم ہو جائے اور وُرَثہ بھی معلوم ہیں ، وُرَثہ کو دے دے ، معلوم نہ ہونے کی صورت میں وَدیعت کو صَدقہ نہیں کر سکتا اور لُقطہ میں مالک کا پتا نہ چلے تو صَدقہ کرنے کا حکم ہے ۔ ([3]) لہٰذا مشورہ یہ ہے کہ  جس سے کپڑے لیں تو اس کا فون نمبر اور پتہ وغیرہ بھی نوٹ کر لیں تاکہ تاخیر کی صورت میں پہنچایا جاسکے  ۔

جلدی سوٹ سِلائی کرنے   کی اُجرت زیادہ  لینا؟

سوال : دَرزیوں کی سِلائی کے ریٹ عموما ً مُقَرَّر (Fixed) ہوتے ہیں لیکن اگر کوئی گاہک جلدی (Urgent) بنوانا چاہے تو اس سے طے شُدہ ریٹ سے زائد لے کر سوٹ بنا دیتے ہیں ، ان کا ایسا کرنا کیساہے ؟

جواب : دَرزیوں کازائد رقم لے کر جلدی (Urgent) سوٹ بنا کر دینا جائز ہے  جبکہ زائد رقم اور سوٹ سی کر دینے کا وقت  دونوں طے ہوجائیں اور اگر دَرزی نے مُقَرَّرہ تاریخ تک سی کر  نہ دیا تو وہ زائد رقم کا مستحق نہ ہوگا بلکہ اس وقت سِلائی کے جو عام ریٹ ہونگے انہی کا وہ مستحق ہو گا جیسا کہ بہارِ شریعت میں ہے  : دَرزی سے کہا اگر آج سی کر دیا تو ایک روپیہ اور کل دیا تو آٹھ آنے ، اس نے آج ہی سی کر دے دیا تو ایک روپیہ دینا ہو گا اور دوسرے دن دے گا تو اُجرتِ مِثل (یعنی وہ مزدوری جو اس کام کے کرنے والے کوعام طور پر



[1]    الروض الفائق ، ص۲۰۸  داراحیاء التراث العربی بیروت 

[2]   فتاویٰ رضویہ ، ۱۹ / ۵۷۳ملخصاً

[3]    بہارِ  شریعت ، ۳ / ۳۸ ، حصہ : ۱۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن