قمیص میں دھاتی بٹن لگانا اورگلے میں انچی ٹیپ لٹکاناکیسا؟
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Darziyon k baray may swal jawab (Q-42) | دَرزیوں کےبارے میں سُوال جواب-قسط:42

book_icon
دَرزیوں کےبارے میں سُوال جواب-قسط:42

بھی چُپ چاپ لے لیتا ہوں تاکہ یہ کسی دُوسرے کو نہ دے آئے ۔ ([1])

قمیص میں دھاتی بٹن لگانا اورگلے میں اِنچی ٹیپ لٹکاناکیسا؟

سوال : قمیص میں کسی دَھات (Metal) کے بٹن لگانا اور گلے میں فیتہ (InchiTape)  لٹکاناجائز ہے ؟

جواب : قمیص میں سونے ، چاندی یا  ریشم کے بٹن لگانا جائز ہے جبکہ یہ بٹن زنجیر سے بندھے ہوئے نہ ہوں جیساکہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن دُرِّمختار کے حوالے سے نقل فرماتے ہیں : ریشم اور سونے کے بٹن میں کچھ حَرج نہیں ۔  ([2]) دَھات (Metal) کے بٹن بھی عُلَمائے  کِرام کی تصریحات کے پیشِ نظر جائز ہونے چاہییں ۔  ([3]) رہی بات فیتہ (Inchi Tape) گلے میں ڈالنے کی جیساکہ دَرزی حضرات عموماً کام کے وقت گلے میں ڈالتے ہیں ، اِسی طرح  ڈاکٹر حضرات بھی  اپنے گلے میں اسٹین تھواسکوپ (Stenthoscope) لٹکائے  رکھتے ہیں تو اِس میں کوئی حَرج نہیں ۔

خالی قینچی چلانے سے گھر میں لڑائی ہونے کی حقیقت

سوال :  خالی قینچی چلانے سے گھر میں لڑائی ہوجاتی ہے اس  کی کیا حقیقت ہے ؟  

جواب : خالی قینچی چلانے سے گھر میں لڑائی جھگڑا ہوجاتا ہے  ایسا سننے میں تو بہت آتا ہے لیکن دیکھنے میں کبھی نہیں آیا کہ کسی نے خالی قینچی چلائی ہو تو لڑائی جھگڑا ہو گیا ہو ۔  اَلبتہ ہر ایک کے آگے زبان چلانے سے لڑائی جھگڑے ہونے کے بہت سارے واقعات مل سکتے ہیں ۔ ایسی عجیب وغریب باتیں عموماً عورتوں ہی سے صادِر ہوتی ہیں جن کا کہیں وُجُود نہیں ہوتا ۔  بہرحال اِس قسم کی  باتیں محض توہمات اور بَدشگونی کا پلندہ ہوتی  ہیں ، ان پرنہ تو  خود یقین کرنا چاہیے اور  نہ ہی انہیں  لوگوں میں پھیلانا چاہیے ۔ حدیثِ پاک میں ہے نبیٔ اکرم ، نورِ مجسم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم کے سامنے بَدشگونی کا ذِکر ہوا ۔  تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمنے فرمایا :  فال اچھی چیز ہے اور بُرا شگون کسی مسلمان  کو واپس نہ کرے (یعنی کہیں جارہا تھا اور بُرا شگون ہوا تو واپس نہ آئے ، چلا جائے ) جب کوئی شخص ایسی چیز دیکھے جو ناپسند ہے یعنی بُرا شگون پائے تویہ کہے  : اَللّٰھُمَّ لَا یَأتِیْ بِالْحَسَنَاتِ اِلَّا اَنْتَ وَلَا یَدْفَعُ السَّیِّاٰتِ اِلَّا اَنْتَ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوّۃَ اِلَّا بِکَ     یعنی اے اللہتیرے سِوا کوئی نیکیوں کو لانے والا نہیں  اور نہ ہی تیرے سِوا کوئی بُرائیوں کو دُور کرنے والا ہے اور سِوائے تیری توفیق کے کسی کے پاس کوئی قوت و طاقت نہیں ہے ۔ ([4])

معلوم ہوا  کہ بَدشگونی یا بَد فالی بُری چیز ہے جس سے اِجتناب کرنا چاہیے جبکہ  نیک فال لینا پسندیدہ فِعل ہے جیساکہ اعلیٰ حضرت ، اِمامِ اَہلسنَّت مولاناشاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن  نے فتاویٰ رضویہ جلد 9صَفْحَہ373پر ایک سُوال کے جواب میں اِرشاد فرمایا  :  ”  (وقتِ دفن) بارشِ رَحمت فالِ حَسن ہے خُصُوصاً اگر خلافِ عادت ہو ۔ “اِسی طرح عقیقے کے بارے میں عُلَمائے  کِرام فرماتے ہیں : بہتر یہ ہے کہ اس کی ہڈّی نہ توڑی جائے بلکہ ہڈّیوں پر سے گوشت اُتار لیا جائے کہ یہ بچے کی سلامتی کی نیک فال ہے اور ہڈّی توڑ کر گوشت بنایا جائے تو اس میں بھی  حَرج نہیں ۔  گوشت کو جس طرح چاہیں پکا سکتے ہیں ، مگر میٹھا پکایا جائے تو بچہ کے اَخلاق اچھے ہونے کی فال ہے ([5]) ۔ ([6])

 



[1]    احیاء العلوم ، کتاب  الریاضة  النفس  وتھذیب الاخلاق ، باب علامات حسن الخلق ، ۳ / ۸۷  دار صادر  بیروت 

[2]   فتاویٰ  رضویہ ، ۲۲ / ۱۱۷ 

[3]   فتاویٰ  اہلسنت غیرمطبوعہ 

[4]    ابو داود ، كتاب الطب ، باب فی الطيرة ، ۴ / ۲۵ ، حدیث : ۳۹۱۹ دار احیاء التراث العربی بیروت

[5]    بہارِ شریعت ، ۳ / ۳۵۷ ، حصہ : ۱۵

[6]    ”بدشگونی “کے بارے میں مزید تفصیلات جاننے کے لیے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 126 صفحات پر مشتمل کتاب ”بَدشگونی “ کا مُطالعہ کیجیے ، اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ معلومات میں اِضافہ ہوگا ۔  (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن