دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Darziyon k baray may swal jawab (Q-42) | دَرزیوں کےبارے میں سُوال جواب-قسط:42

book_icon
دَرزیوں کےبارے میں سُوال جواب-قسط:42

چھٹی دے دینا  سمجھ میں نہیں آتا ۔  ہاں! اگر مالک یہ سب کچھ جاننے کے بعد اِجازت دے دے  تو رکھ لینے میں حَرج نہیں ۔     

کپڑا بچا کر اُجرت کی کمی پوری کرنا کیسا؟

سوال : بسااوقات دَرزیوں میں سے کسی ایک پارٹی کے ساتھ آرڈر طے ہو رہا ہوتا ہے تو دوسری دَرزی پارٹی  آکرکم ریٹ پر آرڈر لے لیتی ہے مگر وہ کٹنگ میں فرق کرتے ہوئے کچھ کپڑا بچا کراپنی کمی کو پورا کر لیتی ہے ان کا ایسا کرنا کیساہے ؟

جواب :  پہلی بات تو یہ ہے کہ جب ایک پارٹی سے بات چیت چل رہی ہوتو اس دَوران  دوسری پارٹی کو بیچ میں نہیں آنا چاہئے ۔ ہاں !اگر ان کی بات نہ بن سکے تو اب دوسری پارٹی بات چیت کر سکتی ہے  ۔ دوسری بات یہ ہے کہ دوسری پارٹی کا کم ریٹ پرآرڈر لے کرکٹنگ میں فرق کرتے ہوئے کپڑا بچا کراپنی کمی کو پوراکرنا شَرعاجائزنہیں کیونکہ اگروہ کٹائی میں اس طرح فرق کرے کہ مطلوبہ اَوصاف کے مُطابق چیزہی تیار نہ ہو تو اس صورت میں اس پر کپڑے کا تاوان دینا لازم ہے کیونکہ تَعَدّی (زیادتی) پائی گئی اور اگر کپڑا مَطلوبہ اَوصاف کے مُطابق تیار کربھی دے تو بھی بچا ہوا کپڑا  شَرعاً وہ مالک ہی کی مِلک میں باقی رہتاہے اور مالِک کو بتائے بغیر  اُسے رکھ لیناغَصْب ہے ۔ ہاں!جب مالک کی طرف سے بچا ہوا کپڑا لینے کی صَراحۃً یا دَلالۃً اِجازت ہو یا پھروہاں کاعُرف ہوتو اِس صورت میں رکھ لینے میں کوئی مُضایقہ نہیں ۔   

پہلی صورت میں خِیانت کاپہلوبھی نمایاں ہے کیونکہ اَجیرکے پاس کپڑا اَمانت ہوتا ہے اورکپڑے میں کٹنگ کرتے ہوئے اپنے لئے کپڑا بچا لینا خِیانت ہے  اور اَمانت میں خِیانت کرنا مسلمان کی شان نہیں بلکہ منافقین کی علامتوں میں سے ایک علامت ہے  ۔ چنانچہ نبیٔ کریم ، رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے  : منافق کی تین نشانیاں ہیں :  (۱) جب بات کرے جھوٹ بولے (۲) جب وعدہ کرے وعدہ خلافی کرے (۳) جب اس کے پاس اَمانت رکھی جائے تو خِیانت کرے ۔ ([1])

جو دُکانیں خِیانت سے چمکائیں گے !

کیا انہیں زَر کے اَنبار کام آئیں گے ؟

قہرِ قَہّار سے کیا بچا پائیں گے ؟

                             جی نہیں نار ِ دوزخ میں لے جائیں گے           (وسائلِ  بخشش)

ذاتی نقصان  بَرداشت ہے مگر کسی اور  کا نقصان گوارا نہیں

 دَرزیوں کو چاہئے کہ وہ خِیانت کرنے اور اپنے مسلمان بھائیوں کو دھوکا  دینے سے بچیں ۔  ہمارے بزرگانِ دِین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِین  کی تو یہ مَدَنی سوچ ہوا کرتی تھی اور ان کے دِلوں میں اِحترامِ مسلم کاایساجذبہ ہوتا تھا کہ وہ خوداپناذاتی نقصان تو بَرداشت کر لیتے لیکن کسی مسلمان کانقصان گوارا نہ کرتے اس بات کا اَندازہ اس حکایت سے لگائیے  ۔ چنانچہ حُجَّۃُالْاِسْلَام حضرتِ سیِّدُنا امام محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْوَالِینقل فرماتے ہیں : حضرتِ سیِّدُنا شیخ ابو عبدُ اللّٰہ خَیّاط رَحمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کے پاس ایک آتَش پَرَسْت کپڑے سِلواتا اور ہر بار اُجرت میں کھوٹا سکّہ دے جاتا ، آپ اُس کو لے لیتے ۔ ایک بار آپ رَحمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی غیر موجودگی میں شاگِرد نے آتَش پَرَست سے کھوٹا سِکّہ نہ لیا ۔ جب حضرتِ سیِّدُنا شیخ ابو عَبُداللّٰہ خَیّاط رَحمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ واپس تشریف لائے اور اُن کو یہ معلوم ہوا تو آپ رَحمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے شاگِرد سے فرمایا : تُو نے کھوٹا دِرہم کیوں نہیں لیا؟ کئی سال سے وہ مجھے کھوٹا سِکّہ ہی دیتا رہا ہے اور میں



[1]    بخاری ، کتاب الایمان ، باب علامة المنافق ، ۱ / ۲۴ ، حدیث : ۳۳ 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن