دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Darakhat Lagaiye Sawab Kamaiye | درخت لگائیے ثواب کمائیے

book_icon
درخت لگائیے ثواب کمائیے

دَرخت اور پودے لگانے کی چند مزید اِحتیاطیں

(ازشیخ الحدیث والتفسیر حضرت علّامہ مولانا اَلحاج مُفتی ابو صالح محمد قاسم قادری عطاری مُدَّ ظِلُّہُ الْعَالِی )

(1 )مِلکِ غىر (ىعنى کسى دوسرے کی ملکیت والی زمىن ) مىں مالِک کى اِجازت کے بغیر  پودے نہ لگائے جائیں ۔ بابُ المدینہ(کراچی ) میں  خالی پلاٹوں کی تعداد اگرچہ  کم ہے مگر اس کے علاوہ پاکستان بھر میں بہت سے علاقے ایسے ہیں کہ جہاں خالی پلاٹ بہت بڑى تعداد مىں مل جاتے ہىں اور وہ اکثر و بىشتر لوگوں کى ملکىت میں ہوتے ہىں لہٰذا اگر کسی ایسی جگہ پر کوئی پودا لگانا ہو  تو پہلے اُس کے مالِک سے اِجازت لینا ضَروری ہے ، کیونکہ دوسرے کی ملکیت میں بغیر اُس کی جازت کے تَصَرُّف کرنے کی شرعاً اِجازت نہیں ہے ۔  دوسرے کی زمین میں بغیر اُس کی اِجازت کے  پودا لگانا تو دُور کی بات ہے کسى مسلمان کى زَرخىز زمىن سے اس کی اِجازت کے بغىر گزرنا بھی جائز نہىں کہ  گزرنے والے پودوں  کو روندتے اور اِدھر اُدھر ہاتھ  مار کر انہیں  توڑتے ہوئے گزریں گے جس سے مالِک کا نُقصان ہو گا ۔  اَلبتہ اگر کسی شخص  کی زمین میں عام گزر گاہ بنی ہوئی ہے اور وہاں سے گزرنے کا عُرف ہے تو اس صورت میں وہاں سے گزر نے میں حَرج نہیں  ۔

(2 ) کسی کی زمین خالی پڑی دیکھ کر اُس کا بَھلا کرتے ہوئے بغیر اُس کی اِجازت کے  اس میں دَرخت نہ  لگا دیا جائے ،  کیونکہ ہو سکتا ہے کہ جس کو بَھلا سمجھا جا رہا ہے  وہ بعد میں اُس کے لیے مصیبت کا باعِث  بن جائے مثلاً اگر کسى شخص نے اپنى زمىن مکان تعمیر کرنے کے لیے خالی  رکھى ہوئى ہے اور کوئی وہاں دَرخت لگا دے تو  چار پانچ سال بعد جب وہ مکان تعمىر کرنے کے لیے وہاں  پہنچے گا تو اُس کے لیے ان دَرختوں کو اُکھیڑنا بہت بڑی مصیبت بن جائے گا کیونکہ اتنے عرصے میں دَرخت کی جڑیں دُور دُور تک زمین کی گہرائی میں  جا چکی ہوتی ہیں  ۔   

 لہٰذا کسی دوسرے کی زمین میں دَرخت اور پودے لگانے کے لیے اُس سے اِجازت لینا ضَروری ہے ۔

(3 )اپنے گھر مىں پودا  لگاتے وقت  بھى اِس بات کا خىال رکھنا ضَرورى ہے کہ ہمارا یہ پودا دَرخت بن کر  دوسروں  کى تکلىف کا باعِث نہ بنے ۔  عموماً پودے لگاتے ہوئے دُرست جگہ کا  اِنتخاب نہیں کیا جاتا اور پھر جب پودے بڑے ہو کر دَرخت کی صورت اِختیار کر لیتے ہیں  تو اُن  کی شاخیں دائیں بائیں  پھیل کر پڑوسیوں کے گھروں  کا کچھ حصہ بھی گھیر لیتی ہیں اور پھر  ان دَرختوں کی ٹہنیوں  پر بیٹھنے والے پرندے جب بیٹیں کرتے ہیں تو گھر میں گندگی ہونے کے باعِث انہیں خوب  تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہٰذا اپنے گھر مىں بھى پودے  لگاتے وقت اِس بات کا ضَرور  خىال رکھیے کہ یہ پودے دوسروں کى تکلىف کا باعِث نہ بنیں ۔   

(4 )ایسے پودے لگائے جائیں  جو  ماحول کے لیے  فائدہ مند ثابت  ہوں کیونکہ بعض پودے ماحول کے لیے نقصان دہ بھی ثابت ہوتے ہیں مثلاً بعض  پودے بہت تیزی سے   زمىن کا پانى جَذب کرتے ہىں جس کى وجہ سے زیرِ زمىن پانی کی سطح بہت نىچے چلی جاتی  ہے ، اب اگر اُن  علاقوں میں کثرت سے  اِس طرح کے پودے  لگا دئیے  جائیں کہ جہاں لوگوں کا اِنحصار صِرف  زمىن کے پانى پر ہوتا ہے اور انہیں   کسى دَرىاىا نہر وغیرہ سے پانى نہىں مل پاتا تویہ پودے اُن کے لیے   بہت بڑی پریشانی کا سبب بن جائیں گے ۔ اِسی طرح  بعض پودے خاص قسم کى بُو چھوڑتے ہىں جسے  عام طور پر پسند نہىں کیا جاتا اور وہ لوگوں کے لیے تکلىف کا باعِث بنتى ہے لہٰذا اِس طرح کے پودے بھی  ہرگز نہ لگائے جائیں ۔  یوں ہی بعض علاقوں میں بہت سے ایسے  دَرخت موجود ہیں کہ جن سے  موسمِ خزاں یا موسمِ سَرما کی اِبتدا میں  رُوئی اُڑتی ہے جس کے ذَرّات ہوا میں اِس قدر پھیل جاتے ہیں کہ دَمے کے مریضوں کے لیے سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے یہاں تک کہ اُن دِنوں میں  بعض لوگوں کو اپنا شہر تک  چھوڑنا پڑتا ہے لہٰذا ایسے دَرخت لگانے سے بھی اِجتناب کیا جائے ۔

(5 ) کانٹے دار پودے لگانے سے بھی بچا جائے کیونکہ انہیں گھر میں لگانے  کی صورت میں  بچوں اور گھر کے دِیگر اَفراد کو تکلیف پہنچ سکتی ہے ۔  نیز اگر یہ پودے بڑھ کر دَرخت کی صورت اِختیار کر گئے اور اُن کی شاخیں پھیل کر پڑوسیوں کے گھروں تک پہنچ گئیں تو انہیں بھی تکلیف کاسامنا کرنا پڑے گا لہٰذا اگر ایسے پودے کچھ خاص اِحتیاطوں کے ساتھ لگائے جاتے ہوں تو ان اِحتیاطوں کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے انہیں  لگایا جائے یا پھر انہیں لگانے سے ہی اِجتناب کیا جائے ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن