دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dancer Naat khuwan ban gaya | ڈانسر نعت خواں بن گیا

book_icon
ڈانسر نعت خواں بن گیا

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!                صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 {13} نیکی کی دعوت بھرے مکتوبات

          پنجاب  (پاکستان) کے شہر  ( مرکز الاولیاء لاہور) کے مقیم اسلامی بھائی اپنی داستانِ عشرت کے خاتمے کا تذکرہ کچھ اس طرح کرتے ہیں کہ مدنی ماحول میں آنے سے پہلے میں غفلت بھری زندگی گزار رہا تھا۔ گناہوں کی بھرمار کے باعث نیکوں کی صحبت سے دور تھا۔ ہمارے علاقے کے کچھ اسلامی بھائی محلہ

کی مسجد میں جمعہ اعتکاف کے لیے تشریف لاتے تھے تو کبھی کبھار ان کے پاس بھی بیٹھ جاتا تھا۔ بعد نمازِ مغرب ہونے والے بیان میں بسا اوقات شرکت کی وجہ سے دل دعوتِ اسلامی کی جانب مائل ہونے لگا تھا مگر کام کی مصروفیت کے باعث کسی اجتماع میں حاضری نہ ہو سکی۔ ربیع النور شریف کا ماہ مبارک جونہی تشریف لایا چہار سو ’’  نوروالا آیا ہے ،نور لے کر آیا ہے ‘‘  کے محبت بھرے ترانے سنائی دینے لگے۔ ایک اسلامی بھائی نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے بارہ ربیع النورکے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی میں نے سوچا کہ کوئی چھوٹی سی محفل ہوگی مگر جب میں  (گلبرگ لاہور ) میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماع میں پہنچا توہر طرف سبز سبز عماموں کی ایسی بہاریں دیکھیں اس سے پہلے نہ دیکھی تھی۔ اسلامی بھائیوں کے نورانی چہرے، مسحور کن نعتوں کی آواز اور مبلغ دعوتِ اسلامی کے بیان اور خصوصاً صبح بہاراں کے نورانی و روحانی منظر نے مجھے دعوتِ اسلامی کے بیان دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے قریب کردیا۔ وہیں میری ملاقات ایک گونگے بہرے اسلامی بھائی سے ہوئی اور وہ مجھ پر اشارے سے انفرادی کوشش کرنے لگے اور میرا ایڈریس معلوم کیا۔ ایڈریس لینے کے بعد کئی ماہ تک ان کے نیکی کی دعوت بھرے مکتوبات موصول ہوتے رہے۔ جن میں وہ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ  کا تعارف بھی پیش کرتے

رہتے۔ ان کی مسلسل انفرادی کوشش رنگ لائی اور ولیٔ کامل کے ایمان افروز واقعات پڑھ پڑھ کر میں نے گناہوں سے توبہ کی اور اجتماع میں شرکت کا پابند بن گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ یوں آہستہ آہستہ سنتوں بھری زندگی اختیار کر کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!                صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 {14} شب برأت کا اجتماع ذکرونعت

          ڈیرہ اللہ یار  (بلوچستان) میں رہائش پذیر ایک اسلامی بھائی اپنی زندگی میں آنے والے مدنی انقلاب کا ذکر کچھ اس طرح کرتے ہیں کہ :۱۴۲۰ ھ بمطابق 1999ء کی بات ہے جب میں چھٹی کلاس کا طالب علم تھا۔ ایک روز ہمارے محلے میں چند مبلغین دعوتِ اسلامی آئے اور لوگوں کو شب برأت کے اجتماع کی دعوت دینے لگے۔ اُن دنوں دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام شب برأت کا اجتماع ذکر و نعت ہمارے شہر میں نہیں ہوتا تھا بلکہ عطار آباد  (جیک آباد) میں ہوتا تھا۔ میں نے ان کی دعوت قبول کی اور اجتماع میں شرکت کی سعادتیں پانے کے لیے ان کے ساتھ چل پڑا۔ اجتماع میں جا کر تو میرے دل کی دنیا ہی بدل گئی، وہاں ہونے والے پرسوزبیان اور رقت انگیز دعا سن کر میں بہت متأثر ہوا اور دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام ہونے والے اجتماعات میں آنا جانا شروع کر دیا، رفتہ رفتہ میری زندگی بھی سنتوں کے سانچے میں ڈھلنے لگی اور بالآخر میں مدنی ماحول سے مکمل طور پر وابستہ ہوکرخوبصورت، نیکیوں بھری زندگی بَسرکرنے لگا۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!                صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 {15} اجتماعِ ذکر و نعت کا فیضان

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن