دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dancer Naat khuwan ban gaya | ڈانسر نعت خواں بن گیا

book_icon
ڈانسر نعت خواں بن گیا

اس طرح برپا ہوا کہ ایک اسلامی بھائی نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے ستائیس رمضان المبارک کی مبارک رات دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعِ ذکرو نعت میں شرکت کا ذہن دیا، عاشقِ ر سول اسلامی بھائی کی باتیں دل پر اثر کر گئیں اور میں گناہوں کا بار لیے ستائیسویں رمضان المبارک کے پُربہار اجتماعِ ذکر و نعت میں شریک ہو گیا۔ خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ سے بھرپور فکر آخرت میں رنجور مدنی ماحول دیکھ کر میرا دل پسیج گیا۔ اجتماع میں ہونے والے بیان اور ذکرو دُعا نے بدن پر لرزہ طاری کر دیا۔ میں نے اسی وقت گناہوں بھری زندگی سے توبہ کی اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کامعمول بنا لیاجس کی برکت سے میری زندگی کو مزید چار چاند لگ گئے۔ ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں پابندی نے کی بدولت آخرت سنوارنے کے لیے سر پر عمامہ شریف کا تاج اور چہرے پر سنّت کے مطابق داڑھی سجالی۔ یوں مشکبار مدنی ماحول کی برکتو ں سے مجھے سنتوں بھری زندگی نصیب ہوگئی۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!                صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 {12} شیطانی کاموں سے توبہ

           پنجاب  ( پاکستان ) کے شہر گلزار طیبہ ( سرگودھا) کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے :میں سنّتوں بھری زندگی سے بہت دور گناہوں کی تاریک وادیوں میں بھٹک رہا تھا، روزانہ داڑھی منڈاتا اور اس کے لیے شیو کا مہنگا مہنگا سامان خرید کر لاتا ساری ساری رات کیبل پر فلمیں ڈرامے دیکھتا رہتا۔ آہ!  میں نے اپنی انمول زندگی کے پانچ سال انہی شیطانی کاموں میں ضائع کردیئے۔ جس دوکان پر میں کام کرتا تھا اس کا مالک دعوتِ اسلامی کے اجتماع میں شرکت کرتا تھا اور اکثر و بیشتر مجھے بھی اجتماع کی دعوت دیتے مگر میں کوئی نہ کوئی بہانہ کرکے ٹال دیتا۔ یہاں تک کہ شبِ برأت کی وہ سہانی شام میرے لیے صبح بہاراں بن کر آئی کہ جب ایک اسلامی بھائی نے مجھے اجتماع ذکر و نعت کی دعوت دی جسے میں ٹھکرا نہ سکا۔ اجتماع قبرستان کے قریب کشادہ جگہ میں تھا۔ میں بھی اجتماع کے وسط میں جا پہنچا۔ بیان جاری تھا اور اجتماع گاہ پر ہو کا عالم تھا۔ بیان ایسا رُلا دینے والا کہ میں نے پہلے کبھی نہ سنا۔ جس کا نام  ’’ بادشاہوں کی ہڈیاں  ‘‘  تھا۔ بیان سن کر میں تھرا اٹھا میری آنکھوں سے مسلسل آنسو بہہ رہے تھے۔ میں نے  گناہوں سے تعلق توڑا  (توبہ کی) ، نیکیوں سے رشتہ جوڑا، داڑھی منڈانا چھوڑا اور دعوتِ اسلامی سے ناطہ جوڑا۔ بیان میں موت اور قبروحشر کی جو منظر کشی کی گئی تھی میرے دل و دماغ پر اسی کاراج تھا ۔ اجتماع کے بعد میں نے مکتبہ المدینہ سے امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العَالِیَہ کے بیان کی کیسٹ  ’’ بادشاہوں کی ہڈیاں  ‘‘  خریدی اور گھر آ کر ایک بار پھر سنی۔ جس کی برکت سے میں نے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی پکی نیت کرلی اور ہفتہ وار اجتماع میں شریک ہونے لگا۔ کچھ عرصہ بعد مدینۃ الاولیاء ملتان شریف میں دعوتِ اسلامی کا بین الاقوامی سنّتوں بھرا اجتماع ہونے والا تھا۔ میں نے دوکان کے مالک سے اجازت لی اور ملتان کا ٹکٹ لے کر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ایک دن قبل ہی اجتماع گاہ پہنچ گیا۔ میں اتنا بڑا اجتماع دیکھ کر ششدر رہ گیا، چونکہ اس سے قبل میں نے اتنا بڑا کوئی دینی اجتماع نہ دیکھا تھا کہ جس طرف نظراٹھاؤں تو سبز سبز عماموں کی بہار نظر آرہی تھی۔ میرے تو وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ اس قدر نوجوان اپنی زندگیاں سنّتوں کی خدمت کے لیے وقف کر چکے ہیں ۔ دورانِ اجتماع ہی امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ سے بیعت ہو کر قادری عطاری سلسلے میں داخل ہو گیا۔ اجتماع سے واپسی پر سب گھر والوں کو بھی امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ سے بیعت کروا کر عطاری کر دیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھ سمیت سارا گھر مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا۔ تادمِ تحریر میں مکتبہ المدینہ میں کام کررہا ہوں ۔

بری صحبتوں سے کنارہ کشی کر                      اور اچھوں کے پاس آ پامدنی ماحول

تمہیں لطف آجائے گا زندگی                       قریب آکی دیکھو ذرا مدنی ماحول

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن