دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dancer Naat khuwan ban gaya | ڈانسر نعت خواں بن گیا

book_icon
ڈانسر نعت خواں بن گیا

{5}   پتھری نکل گئی

          باب المدینہ  (کراچی) کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے: مجھے ایک سال سے پتھری کی تکلیف تھی۔ علاج معالجے کے باوجود مرض اس قدر بڑھ چکا تھا کہ درد سے جان نکلنے لگتی۔ اسی کرب و اضطراب میں میری زندگی کے شب وروز بسر ہو رہے تھے۔ آخر کار میرے درد کا مداوا کچھ اس طرح ہوا کہ درد کی حالت میں ہی مجھے رَمَضان المبارک کی مقدس و بابرکت ساعتوں میں دعوتِ اسلامی کے تحت ستائیسویں رات ہونے والے اجتماعِ ذکرو نعت میں جانے کا اتفاق ہوا ۔ اجتماع کے دوران ہونے والے ذکر میں اللہ، اللہ کی پُر کیف صداؤں نے میرے باطن کو نکھارنا شروع کر دیا ۔مجھے یوں محسوس ہونے لگا جیسے میرے دل کا میل کچیل  اتر گیا ہے اور یہ اُجلا اُجلا ہو رہا ہے۔ اس کیفیت کے دوران ہی میں نے اپنے جسم میں کوئی چیز سرایت کرتے محسوس کی۔ اس کے ساتھ ہی پتھری کی تکلیف میں افاقہ ہونے لگا اور مجھے سکھ کا سانس نصیب ہوا۔ اَلْحَمْدُللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس پاکیزہ اجتماع کی برکت سے پیشاب کے ذریعے میری پتھری نکل گئی۔ وہ دن اور آج کا دن مجھے دوبارہ کبھی تکلیف نہیں ہوئی۔ میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  دیکھا آپ نے!  نیک اجتماعات میں شرکت کی کس قدر برکتیں ہیں کہ ان مقدس ساعتوں کے صدقے پرانے سے پرانے امراض دور ہو جاتے ہیں ۔ ہمیں بھی چاہیے کہ دین و دنیا کی برکتوں کے حصو ل کی خاطر دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کو اپنا معمول بنا لیں ۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!                صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 {6} تاجدارِحرم ہو نگاہِ کرم

          راولپنڈی  (پنجاب، پاکستان) میں رہائش پذیر ایک اسلامی بھائی کی تحریر کا خلاصہ ہے کہ :دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں آنے سے پہلے میں گناہوں کی دلدل میں دھنستا جا رہا تھا۔ نفسانی خواہشات اس قدر غالب ہو چکی تھیں کہ میں انجامِ آخرت سے غافل نفس و شیطان کے جال میں پھنس کر عشقِ مجازی جیسے مرض میں مبتلا ہو گیا۔ اب تو گھر سے ملنے والا جیب خرچ بس اسی کام کی نذر کر نے لگا۔ فحش کلامی اور بڑوں سے زبان درازی تو میری عادت میں شامل تھا۔ اسی پر بس نہیں بلکہ اب تو بدمذہبوں سے بھی میرے مراسم بڑھنے لگے تھے۔ خوش قسمتی سے میرے چھوٹے بھائی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ابستہ تھے ایک روز انہوں نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے دعوتِ اسلامی کے تحت گیارہویں شریف کے اجتماعِ ذکرونعت میں شرکت کی دعوت دی۔ میری خوش بختی کہ ان کی بات میری سمجھ میں آ گئی اور میں اجتماع میں شریک ہو گیا۔ نورانیت و روحانیت سے مالا مال ، غوث اعظم عَلَیہ رَحمَۃُ اللہِ الاکرَم کے فیضان سے فروزاں اجتماع کا اپنا ہی رنگ تھا۔ دورانِ اجتماع ایک مدنی منے نے سرورِ کونین نانائے حسین صلَّی اللہ تَعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ ِاقدس میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے، میرے دل کی دنیا بدلنے لگی خاص کر جب یہ شعر  ’’ تاجدارِحرم ہونگاہِ کرم ‘‘  پڑھا گیا تو مجھے یوں لگا کہ مجھ پر بھی نگاہِ کرم ہو گئی ہے۔ دل کی دنیا بدلنے لگی۔ جب مبلغِ دعوتِ اسلامی نے غوث اعظم عَلَیہ رَحمَۃُ اللہِ الاکرَم کی سیرت کے گوشوں سے بیان کی صورت میں پردہ ہٹایا تو میری قلبی کیفیت ہی بدل گئی، آپ کا علمِ دین کی خاطر مشقتیں برداشت کرنا نیکی کی دعوت کے لیے گھر بار کو خیرباد کہنا نیز آپ کی کرامات سن کر میں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور بے اختیار آنکھوں سے اشکوں کے دھارے میرے رُخساروں پے بہہ نکلے۔ دل میں گناہوں سے نفرت اور نیکیوں سے محبت محسوس کرنے لگا۔ میں نے تمام گناہوں سے توبہ کر لی۔ اَلْحَمْدُللّٰہ عَزَّوَجَلَّ گیارہویں شریف کے اجتماعِ ذکر و نعت میں شرکت کی برکت سے میری زندگی کی تاریک راہیں روشن ہو گئیں ۔ آج میں بفضلہٖ تعالیٰ مجلس

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن