30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سے پشیمانی کے آنسو رَواں ہو گئے۔ میں نے اپنے تمام گناہوں سے توبہ کر لی یہ میری زندگی کی پہلی دعا تھی جس میں مجھے لگا کہ جیسے دل سے گناہوں کا سارا میل کچیل اور غبار اتر گیا ہے اور یہ اُجلا اُجلا ہوگیا ہے۔ میں نے فلم انڈسٹری کو تین طلاق دینے کا پختہ عزم کر لیا۔ میں دعوتِ اسلامی کے اجتماعات میں آنے جانے لگا ۔کچھ ہی عرصے میں مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر سبزسبز عمامہ شریف کا تاج سجا لیا اور سنّت کے مطابق ایک مشت داڑھی شریف بھی سجا لی۔ شیخِ طریقت،امیرِ اَہلسنّت، با نیٔ دعوتِ اِسلامی، حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادِری رَضَوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ سے بیعت ہو کر قادری عطّاری بھی بن گیا۔ تادمِ تحریر مدنی ماحول میں مجھے صرف تین سال کا عرصہ ہوا ہے لیکن اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل وکرم سے خواب میں حضور غوث اعظم عَلَیہ رَحمَۃُ اللہِ الاکرَم کی زیارت سے مشرف ہو چکا ہوں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلََّّ سنّتوں پر عمل کا ایسا ذوق نصیب ہوا ہے کہ رمضان المبارک میں ہونے والے سنّت اعتکاف کی ہر سال سعادت حاصل کرتا ہوں ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اچھی آواز کی نعمت سے تو نوازا ہی ہے جس سے نفس و شیطان کے بہکاوے میں آ کر میں لوگوں کے گناہوں میں اضافہ کرتا تھا مگر اب ربّ عَزَّوَجَلَّ کے کرم سے نعتِ رسولِ مقبول پڑھ کر عشقِ رسول میں رونے رُلانے لگا ہوں ۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
پنجاب (پاکستان) کے شہر سردارآباد (فیصل آباد) میں رہائش پذیر ایک اسلامی بھائی کے تحریری بیان کاخلاصہ ہے :میں فلمیں ڈرامے دیکھنے اور گانے باجے سننے کا بہت شوقین تھا۔ نمازیں قضا کرنا تک میرے لیے معیوب نہ تھا بلکہ دین سے دوری کا یہ عالم تھا کہ مَعَاذَ اللہ کئی کئی ماہ تک جمعے کی نماز پڑھنے کی توفیق نہ ہوتی۔ اس عصیاں بھری زندگی میں شب و روز تباہی کے گڑھے کی طرف بڑھتا جا رہا تھاکہ خوش قسمتی سے ایک روز میری ملاقات دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی سے ہوئی جنہوں نے مجھے شبِ برأ ت میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعِ ذکر و نعت میں شریک ہونے کی دعوت پیش کی۔ ان اسلامی بھائی کا نیکی کی دعوت کا انداز مجھے اتنا پسند آیا کہ ہاتھوں ہاتھ اجتماع میں حاضری کی نیت کر لی۔ اجتماع گاہ پہنچا تو مبلغِ دعوتِ اسلامی ’’ موت ‘‘ کے موضوع پربیان فرمارہے تھے، بالخصوص جب مبلغِ دعوتِ اسلامی نے موت کی یاد دلانے والے اشعار پڑھے تو وہ میرے دل پر چوٹ کر گئے۔ میں نے اسی وقت ماضی میں کئے ہوئے گناہوں سے گڑگڑا کر توبہ کی اور فرائض و واجبات کی پابندی کرنے کا مصمم ارادہ کر لیا۔ گناہوں سے باز رہنے اور اپنے ارادے پر مستقل قائم رہنے کیلئے اجتماع کے اختتام پر دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے ’’ مکتبۃ المدینہ ‘‘ سے امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کا سنّتوں بھرا بیان بنام ’’ قبر کا امتحان ‘‘ حاصل کیا۔ گھر جا کر سناتو میری نیک نیتوں کو مزید تقویت ملی۔ میں نے اس قدر رقت انگیز اور فکرِ آخرت سے بھرپور بیان پہلے کبھی نہیں سنا تھا۔ مجھے اس قدر اطمینان و سکون اور قبرو حشر کی سوچ نصیب ہوئی کہ اب تو جی چاہتا تھا بس یہی بیان سنتے سنتے مجھے موت آ جائے۔ میں نے یہ بیان کم و بیش 19 مرتبہ سنا مگر ہربار مجھے نیا سرور محسوس ہوا۔ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کے ذریعے غوث اعظم عَلَیہ رَحمَۃُ اللہِ الاکرَم کا مرید ہوگیا۔ سنّت کے مطابق داڑھی شریف سجائی عمامے کا تاج سجا کر ’’ سر سبز ‘‘ ہو گیا۔ اس کے بعد میں نے دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام سنتوں بھرے اجتماعی اعتکاف میں بھی شرکت کی سعادت حاصل کی۔ تادمِ تحریر ڈویژن مشاورت کے ذمہ دار کی حیثیت سے مدنی کاموں کی خدمت میں مصروف ہوں ۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{3} اصلاح کا انوکھا سبب
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع