30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پنڈی گھیپ (ضلع اٹک، پنجاب، پاکستان) محلہ مسلم ٹاؤن کے مقیم اسلامی بھائی کا بیان نوک پلک سنوارنے کے بعد پیشِ خدمت ہے: دعوتِ اسلامی کے مُشکبار مدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے گناہوں کی پُرخار وادیوں میں بھٹک رہا تھا، گھر میں مدَنی ماحول نہ ہونے کی وجہ سے سنّتوں بھرے ماحول سے دُورتھا۔ فلمیں ڈرامے دیکھنا، گانے باجے سننا، جان بوجھ کر نمازیں قضا کر ڈالنا، اپنا قیمتی وقت فضولیات و لغویات اور دیگر خرافات میں برباد کرنا میری زندگی کا حصہ بن چکا تھا۔ اس کے علاوہ اپنی حیات کے قیمتی لمحات کرکٹ کھیلنے دیکھنے میں برباد کررہا تھا، عاشقانِ رسول کی صحبت سے محروم ہونے کی وجہ سے نہ چھوٹوں پر شفقت اور نہ ہی بڑوں کے ادب کا خیال تھا، والدین کے سامنے زبان درازی کرکے جہنم کا ایندھن بن رہا تھا۔ خوش قسمتی سے ہمارے علاقے میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ چند اسلامی بھائی رہائش پذیر تھے، اہل علاقہ ان کے اخلاق وکردار سے بے حد متأثر تھے، جہاں سے گزرتے لوگ محبت و عقیدت سے ان کا استقبال کرتے۔ دعوتِ اسلامی سے وابستہ اسلامی بھائی وقتا فوقتا بے نمازی اور سنّتوں کی اہمیت سے نابلد اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر قبر و آخرت سنوارنے کا مدنی ذہن دیتے۔ مجھ پر بھی ان کی نظر شفقت تھی، اکثر و بیشتر انفرادی کوشش کرتے ہوئے صوم و صلوٰۃ کی پابندی کا ذہن دیتے، دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کرتے اور عاشقانِ رسول کے ہمراہ مدنی قافلے میں سفر کی ترغیب دلاتے لیکن میں نفس وشیطان کے بہکاوے میں آکر ہر بار کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر انکا ر کردیتا مگر یہ اصرار کیے بغیر واپس لوٹ جاتے۔ آخرکار ان کا پرخلوص پیار رنگ لے ہی آیا اور میرا انکارایک بار اقرار میں بدل گیا، ہوا کچھ یوں کہ ایک دن سنّتوں کے عامل مبلّغِ دعوتِ اسلامی میرے پاس تشریف لائے اور مجھے سمجھاتے ہوئے کچھ ایسے دلنشین انداز میں کہا! پیارے بھائی اگر آپ ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں نہیں جاتے تو علاقے کی مسجد میں لگنے والے مدرسۃالمدینہ (بالغان) ہی میں شرکت کر لیا کریں۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ درست مخارج سے قراٰن پاک پڑھنا سیکھ جائیں گے۔ ان کی بات میری سمجھ میں آگئی، چنانچہ میں نے مدرسۃُالمدینہ (بالغان) میں جانا شروع کردیا، مجھے کیا معلوم تھا کہ عنقریب عاشقانِ رسول کی صحبت کی برکت سے میرا مقدّرچمک اُٹھے گا۔ پہلے ہی دن اسلامی بھائیوں کے اخلاق و کردار دیکھ کر میں نے پابندی سے مدرسۃالمدینہ (بالغان) میں شرکت کا عزم بالجزم کر لیا۔ اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اسلامی بھائی درست مخارج سے قراٰن کریم پڑھانے کے ساتھ ساتھ نماز کا درست طریقہ، فرائض و واجبات اور دیگر ضروری مسائل سکھاتے نیز اخلاقی تربیّت بھی فرماتے۔ آہستہ آہستہ میں مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا۔ میرے اخلاق وکردار میں نمایاں تبدیلی رونما ہونے لگی، مدنی ماحول کی برکت سے نمازوں کی پابندی، ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت، مدنی قافلوں میں سفر، والدین کی اطاعت اور اپنی سابقہ بداعمالیوں سے صدقِ دل سے توبہ کی توفیق نصیب ہوگئی۔ اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں مکمل طور پر مدنی حلیہ اپنانے کے ساتھ ساتھ شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت ہو کر عطاری بھی بن گیا اور انہیں کے فیضِ اثر سے دعوتِ اسلامی کے عظیم مدنی مقصد ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ‘‘ کے تحت دیگر اسلامی بھائیوں کے ساتھ مل کر مدنی کاموں میں ترقی و عروج کے لئے کوششیں کر رہا ہوں۔ تادمِ تحریر اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تعویذاتِ عطّاریہ کا بستہ ذمہ دار ہونے کی حیثیّت سے سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَسَلَّم کی دُکھیاری اُمت کی غم خواری کی کوشش کر رہا ہوں۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
شعبہ امیرِاَہلسنّت مجلس اَ لْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی}
۲۱رجب المرجب ۱۴۳۵ھ بمطابق 21 مئی 2014ء
آپ بھی مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے
یہ حقیقت ہے کہ صحبت اثر رکھتی ہے، انسان اپنے دوست کی عادات و اخلاق اور عقائد سے ضرور متأثر ہوتا ہے۔ حدیثِ پاک میں نیک آدمی کی مثال مشک والے کی طرح بیان کی گئی ہے کہ اگر اس سے کچھ نہ بھی ملے تو اس کی ہم نشینی خوشبو میں مہکنے کا سبب بنتی ہے جبکہ بُرا آدمی بھٹی والے کی طرح ہے کہ اگر بھٹی کی سیاہی نہ بھی پہنچے پھر بھی اس کا دھواں تو پہنچتا ہی ہے۔ گناہوں کی آگ میں جلتے، گمراہیت کے بادلوں میں گھرے اس معاشرے میں سنّتوں کی خوشبوئیں پھیلاتا دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول کسی نعمت سے کم نہیں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدنی ماحول میں تربیت پاکر سنتیں اپنانے والا اس طرح زندگی بسر کرنے لگتا ہے کہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع