دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dancer Ban Gaya Sunnaton ka Paikar | ڈانسر بن گیا سنتوں کا پیکر

book_icon
ڈانسر بن گیا سنتوں کا پیکر

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!                                     صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 {5}  تلاوتِ قراٰن کا شوق کیسے ملا؟  

                        مرکز الاولیاء (لاہور) کے علاقے شاد باغ حاجی پارک کے مقیم اسلامی بھائی اپنی زندگی میں آنے والے مدنی انقلاب کے بارے میں کچھ یوں رقمطراز ہیں کہ میں گناہوں کے تپتے صحرا میں بھٹک رہا تھا۔ فلمیں ڈرامے دیکھنا، گانے باجے سننا، راہ چلتی لڑکیوں کو بری نظروں سے دیکھنا، ان کوچھیڑنا اور داڑھی منڈوانا میری عاداتِ بد میں شامل تھا۔ قراٰن و سنّت کے احکامات پر عمل سے دور، دنیا کی رنگینیوں میں مسرور اپنی زندگی کے قیمتی اوقات بے عملی اور جہالت کے گھپ اندھیرے میں برباد کر رہا تھا۔ میں بڑا خوش تھا کہ خُوب مزے کی زندگی بسر ہورہی ہے۔ مگرآہ! مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ عیش کوشیاں میری آخرت برباد کر رہی ہیں۔ اچانک والد صاحب کا سایہ سر سے اُٹھ جانے نے مجھے خوابِ غفلت سے بیدار کر دیا۔ دل کچھ نیکی کی جانب مائل ہوا، میں نے نماز باجماعت ادا کرنا شروع کر دی۔ ایک دن نماز پڑھنے مسجد گیا تو وہاں میری ملاقات سبز سبز عمامہ شریف کا تاج سجائے ایک باریش اسلامی بھائی سے ہو گئی، ان کااندازِ ملاقات اس قدر بھلا تھا کہ میں متأثرہوئے بغیر نہ رہ سکا۔ انھوں نے سلام و مصافحہ کے بعد انفرادی کوشش کرتے ہوئے بڑے احسن انداز میں تلاوتِ قراٰنِ پاک کا ذوق و شوق دِلایا، مدرسۃالمدینہ (بالغان) میں شرکت کی دعوت دی ۔ اصلاحِ امّت کے جذبہ سے سرشار عاشقِ رسول اسلامی بھائی کے میٹھے انداز کو دیکھ کر میں انکار نہ کر سکا اور مسجد میں عشا کی نمازکے بعد قائم کئے جانے والے مدرسۃ المدینہ (بالغان) میں شرکت کرنے لگا۔  پہلے دن مبلّغِ دعوت ِاسلامی نے قراٰنِ پاک سنا تو کئی غلطیوں کی نشاندہی کی اور پیار بھرے انداز میں فرمانے لگے کہ قراٰنِ پاک کو درست مخارج کے ساتھ پڑھنا ضروری ہے کیونکہ تلفّظ کے درست نہ ہونے کی وجہ سے اگر کسی لفظ کا معنٰی تبدیل ہو جائے تو بسااوقات نماز فاسد ہوجاتی ہے۔ مجھے جلد ہی اپنی کوتاہیوں کا احساس ہو گیا اور میں نے نیّت کر لی کہ مدرسۃالمدینہ (بالغان) میں پابندی سے شرکت کرکے درست مخارج سے قراٰن پاک پڑھنا سیکھوں گا۔ اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدرسۃالمدینہ (بالغان) میں شرکت کی برکت سے قراٰنِ پاک سیکھنے کے ساتھ ساتھ نماز، وضو و غسل اور دیگر کئی ضروری مسائل سیکھنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ رفتہ رفتہ ہفتہ وار سنّتوں اجتماع میں شرکت اور مدنی قافلوں میں سفر کی سعادت حاصل کرنے لگا۔ اسی دوران شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مرید ہو کر حضور غوثِ اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُاللہِ الْاَکْرَم کی غلامی کا پٹہ بھی گلے میں ڈال لیا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں صدقِ دل سے اپنے سابقہ گناہوں سے توبہ کی اور آئندہ قراٰن و سنّت کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے زندگی بسرکرنے کا پختہ ارادہ کر لیا۔ نمازِ پنجگانہ کا پابند ہو گیا۔ سرکو سبز سبز عمامہ شریف کے تاج اور چہرے کو داڑھی شریف کے نور سے مزیَّن کر لیا۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ جلد ہی میں نے تجوید کے ساتھ مکمل قراٰن پاک پڑھ لیا۔ تادمِ تحریر  اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اسی مدرسے میں پڑھا رہا ہوں

اور تنظیمی طور پر حلقہ مشاورت کے ذمّہ دار کی حیثیّت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں ترقی و عروج کیلئے کو شاں ہوں۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پر رحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفرت ہو

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!                                     صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 {6} بُری عادات سے چُھٹکارا مل گیا

                        پرُاناہالا (ضلع مٹیاری، باب الاسلام سندھ) کی سروری کالونی کے مقیم ایک درزی اسلامی بھائی اپنی زندگی میں برپا ہونے والے مدنی انقلاب کا تذکرہ کچھ اس طرح کرتے ہیں کہ نیکیوں کی شاہراہ پر گامزن ہونے سے قبل میں بُری سنگت کی وجہ سے کئی معاشرتی برائیوں میں مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ فلمیں ڈرامے دیکھنے، گانے باجے سننے کا بھی بے حد شوقین تھا۔ سارا دن اونچی آواز میں گانے سن کر اپنے نامہ اعمال کو سیاہ کرتا تھا، بے حیائی اور بدنگاہی کا خوگر تھا، میں اپنے مقصد ِحیات کو بھول چکا تھا یہی وجہ تھی کہ نماز یں قضا ہونے پر کوئی افسوس نہ ہوتا۔ الغرض میرے چہار طرف گناہوں کااندھیرا چھایا ہوا تھا اور میں غفلت کی چادر اوڑھے گہری نیند سو رہا تھا۔ میری زندگی کے ویران گلستان میں نیکیوں کی بہار کا سبب دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی بنے جو ہمارے پڑوسی تھے، وقتاًفوقتاًمجھ سے ملاقات کرتے ، فکرِ آخرت دلاتے اور مدرسۃ المدینہ (بالغان) میں شرکت کا ذہن دیتے۔ لیکن افسوس! میں اپنے اس محسن کی بات ماننے کے بجائے ٹالم ٹول سے کام لیتا مگر قربان جائیے اس مبلغ اسلامی بھائی کے خیرخواہی کے جذبہ پر کہ ناراض ہوتے نہ ہی نیکی کی دعوت دینا موقوف

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن