30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
‘‘ فلمیں ڈرامے ، گانے باجے دیکھنے سننے اور کرکٹ کھیلنے دیکھنے میں برباد کرتا رہا تو اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کے حضور کیا جواب دوں گا؟ اس خیال کے آتے ہی میں نے تہیہ کر لیا کہ اب مجھے نیک بننا ہے۔ اپنی بقیہ زندگی اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اطاعت والے کاموں میں گزارنی ہے۔ میں نے اپنے دوست کو بھی نیکی کی ترغیب دلاتے ہوئے کہا کہ اب تک اللہ عَزَّوَجَلَّ کی نافرمانی کرتے ہوئے زندگی بسر کی ہے۔ کیوں نہ آج سے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں جھک جائیں۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہم نے نمازوں کی پابندی شروع کردی۔ ایک دن اپنے دوست کے ہمراہ نماز ادا کرنے مسجد گیا۔ نماز باجماعت ادا کرنے کے بعد جب واپس گھر کا ارادہ کیا، ابھی ہم مسجد سے نکلنے ہی والے تھے کہ خوش قسمتی سے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک باریش اسلامی بھائی سے ملاقات ہو گئی، سلام و مصافحہ کے بعد انھوں نے بڑے ہی احسن انداز میں انفرادی کوشش کرتے ہوئے قریب ہی مسجد میں لگنے والے مدرسۃالمدینہ (بالغان) میں شرکت کی دعوت دی اور درست مخارج سے قراٰنِ پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی۔ اصلاحِ اُمت کے جذبے سے سرشار اسلامی بھائی کے اندازِ گفتگو اور حسنِ اخلاق سے میں اس قدر متأثر ہوا کہ پس و پیش (حیلہ ، بہانہ) کیے بغیر فوراً ہامی بھرتے ہوئے مدرسۃ المدینہ میں شرکت کی نیّت کرلی۔ پھر اپنی نیّت کو عملی جامہ پہناتے ہوئے نمازِ عشاء باجماعت ادا کرنے مطلوبہ مسجد پہنچ گیا۔ مگر میرا دوست اس سعادت سے محروم رہا۔ نماز کے بعد مبلّغِ دعوتِ اسلامی سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے پیٹھ تھپکتے ہوئے مدرسۃ المدینہ میں مرحبا کہا اور بڑے ہی مشفقانہ انداز میں پڑھانا شروع کر دیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں پابندی کے ساتھ مدرسۃ المدینہ میں شرکت کرنے لگا اور قراٰن کے نور سے اپنے قلب کو منور کرنے لگا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدرسۃالمدینہ (بالغان) اور عاشقانِ رسول کے قُرب کی برکت سے مجھ میں مثبت تبدیلیاں رونماہونے لگیں کچھ ہی دنوں بعد میں نے سر پر سبز سبز عمامہ شریف کا تاج سجا لیا۔ فلمیں ڈرامے دیکھنے، گانے باجے سننے اور دیگر گناہوں سے بھی اپنے دامن کو بچانے کی کوششیں کرنے لگا۔ مزید اسلامی بھائیوں کی انفرادی کوشش کی برکت سے گھر والوں سے اجازت لے کر 63دن کے مدَنی تربیتی کورس میں داخلہ لے لیا۔ تربیتی کورس کی برکت سے جہاں دیگر ڈھیروں برکتیں نصیب ہوئیں وہیں نماز کا عملی طریقہ، وضو و غسل کے فرائض و سنن اور کئی ضروری مسائل سیکھنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ گزشتہ گناہوں سے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں صدقِ دل سے توبہ کی اور آئندہ گناہوں سے بچتے ہوئے احکام شرعیہ و سنن نبویّہ پر عمل کرتے ہوئے زندگی بسر کرنے کی نیّت کر لی۔ اسی دوران شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت ہو کر شہنشاہ ِبغداد، حضورِ غوث پاک حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رَحمۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے غلاموں میں بھی شامل ہو گیا۔ تربیتی کورس کرنے کے بعد جب گھر پہنچا تو اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مکمل طور پر دعوتِ اسلامی کے مدنی رنگ میں رنگ چکا تھا۔ میں تواپنی گناہوں بھری زندگی سے تائب ہو کر نیکیوں کی شاہراہ پر گامزن ہو گیا تھا مگر میرے گھر کا ماحول اصلاح طلب تھا، رات کو سب گھر والے مل بیٹھ کر TV پر فلمیں ڈرامے وغیرہ دیکھتے تو دل بہت کُڑھتا کہ کاش! میرے گھر میں بھی مدنی چینل کی بہاریں آجائیں ، گھر میں مدنی ماحول بن جائے۔ بالآخر میں نے کچھ رقم جمع کی اور ڈش خرید لایا اور اس پر صرف مدنی چینل آن کر دیا۔ اب گھر میں صرف مدنی چینل دیکھا جانے لگا جس کی برکات کا رفتہ رفتہ ظہور ہونا شروع ہو گیا۔ میری والدہ نے رمضان المبارک میں گھر میں دس دن کا سنّت اعتکاف کیا۔ اب سب گھر والے جو پہلے فلمیں ڈرامے دیکھتے تھے مدنی چینل کے شیدائی ہو چکے ہیں۔اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف کورسز (تربیتی کورس، قُفلِ مدینہ کورس و مُدَرِّس کورس) کرنے کی سعادت حاصل کر لی اور سنّتوں کی تربیّت کے مدنی قافلوں میں سفر کو بھی اپنا معمول بنا لیا جس سے علمِ دین حاصل کرنے کامزید جذبہ ملا۔ میں نے گھر والوں کو راضی کیا اور دعوتِ اسلامی کے عظیم علمی شعبے جامعۃالمدینہ میں درسِ نظامی (عالم کورس) کیلئے داخلہ لے لیا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل و کرم اور علمِ دین کی برکت سے ہمارا کاروبار جو پہلے دن بہ دن تنزّلی کا شکار ہوتا جا رہا تھا اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تیزی سے بڑھنے لگا اور تمام گھریلو پریشانیاں بھی دور ہو گئیں۔ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی برکت سے مجھے معاشرے میں وہ عزّت اور مقام ملا کہ جس کا میں نے کبھی اپنے لئے سوچا بھی نہ تھا۔ جو لوگ میری عادات بد کی وجہ سے کل تک مجھے برے ناموں سے موسوم کرتے تھے، اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ سنّتوں بھرے مدنی ماحول کی برکت سے آج نہ صرف مجھے عزت و احترام سے پکارتے ہیں بلکہ وقتاًفوقتاًدعاؤں کا بھی کہتے رہتے ہیں۔ تادمِ تحریر جامعۃالمدینہ میں درجہ ثانیہ کا طالب علم ہوں اور گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں رکنِ کابینہ (برائے خصوصی اسلامی) کی حیثیّت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی دھومیں مچانے میں مصروف ہوں۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے انفرادی کوشش کی بھی کیا خوب بہاریں ہیں کہ ایک بگڑا ہوا نوجوان 63روزہ مدَنی تربیتی کورس میں شریک ہو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع