30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
منڈوانے کی عادت بد رخصت ہو گئی اور فکرِ آخرت کی شمع نے میرے تاریک قلب کو منور کر دیا۔ چنانچہ میں نے زندگی کی بقیہ سانسوں کو غنیمت جانتے ہوئے گناہوں سے توبہ کی اور اپنے اخلاق و کردار کو سنوارنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے منسلک ہو گیا۔ سنّتوں بھری فضاؤں میں کیا آیا میرا دل نیکی کی دعوت کے جذبے سے سرشار ہو گیا۔ میں بڑھ چڑھ کر مدنی کاموں میں حصہ لینے لگا، مدنی قافلوں میں سفرکرنا اور انفرادی کوشش کے ذریعے دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی مدنی ماحول کے قریب کرنا میرا معمول بن گیا۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میری کاوشوں سے متعدد اسلامی بھائی گناہوں بھری زندگی ترک کرکے راہ سنّت کے مسافربن گئے۔ تادمِ تحریر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ علاقائی مشاورت کا نگران ہونے اور تحصیل سطح پر قافلہ ذمہ دار کی حیثیّت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی ترقی و عروج کے لئے کوشاں ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ ایک مسجد میں امامت و خطابت کے فرائض بھی سر انجام دے رہا ہوں۔
اسی ماحول نے ادنیٰ کو اعلیٰ کر دیا دیکھو
اندھیرا ہی اندھیرا تھا اجلا کر دیا دیکھو
ذمہ داراسلامی بھائی کے تأثرات
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جب مدنی بہار کے حوالے سے سید محمد ندیم عطاری مرحوم کے علاقے کے ایک ذمہ دار اسلامی بھائی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے انتہائی افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اب سید صاحب ہمارے درمیان موجود نہیں ہیں۔ چند ماہ قبل ہی نامعلوم افراد نے موقع پا کر انہیں ظلماً شہید کر دیا ہے۔ مزید ان اسلامی بھائی نے سید صاحب کے اخلاق وکردار کے حوالے سے بتایا کہمَاشَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بہت اچھے اخلاق کے حامل تھے۔ ان کی کوششوں سے علاقے میں مدنی کاموں کی دھومیں مچی ہوئی تھیں۔ مدنی قافلوں میں سفرکرنا اور انفرادی کوشش کرنا ان کا معمول تھا، اہل علاقہ ان کے ملنساری اور اخلاق کی وجہ سے ان کابے حد ادب و احترام کیا کرتے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں بھرپور تعاون کیاکرتے تھے ۔ اپنے اچھے اخلاق ہی کی وجہ سے ایک ہی مسجد میں 15سال امام وخطیب رہے ۔ یہی وجہ تھی کہ ان کی شہادت پرعلاقے میں غم کی ایک لہر دوڑ گئی، ہرایک چھوٹا ، بڑا ، بزرگ ان کی جدائی میں مغموم دکھائی دیتا تھا۔ بہت سی آنکھیں ان کی محبت میں پُرنم تھیں۔ کثیراسلامی بھائی ان کے جنازے میں شریک ہوئے اور بالآخر صلوٰۃ و سلام کی پرنور صداؤں میں انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اسی ذمہ دار اسلامی بھائی کا کہنا ہے کہ آج بھی مدنی مشوروں میں جب ان کا تذکرہ ہوتا ہے تو کئی آنکھیں پرنم ہوجاتی ہیں۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ان پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے ! دعوتِ اسلامی کا سنّتوں بھرا مدَنی ماحول کتنا پیارا ہے کہ اس پاکیزہ ماحول سے وابستہ ہو جانے کی برکت سے نجانے کتنے ہی بگڑے ہوئے افراد با کردار بن کر سنّتوں بھری زندگی گزارنے لگے ہیں۔ جیساکہ آپ نے مذکورہ مدنی بہار میں نوجوان کی زندگی میں آنے والے مدنی انقلاب کے بارے میں پڑھا، گناہوں کا یہ عادی نوجوان کس طرح راہ سنّت پر گامزن ہوگیا، نیکی کی دعوت عام کرنا ان کا معمول بن گیا ۔ آپ بھی دعوتِ اسلامی کے مدَنی ماحول سے وابَستہ ہو کر اپنے ایمان کی حفاظت اور اعمال کی اِصلاح کا سامان کیجئے۔ ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں پابندی ٔوقت کے ساتھ شرکت کیجئے۔ نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے مدنی قافلوں میں سفر کیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ڈھیروں ڈھیر برکتیں حاصل ہوں گی۔ فکرِ آخرت نصیب ہو گی اور آپ باعمل مسلمان بن کر سنّتوں کے فیضان کو عام کرنے والے بن جائیں گے۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{2} مدرسۃ المدینہ (بالغان) کا فیضان
مرکز الاولیاء (لاہور) رچنا ٹاؤن شاہدرہ کے مقیم اسلامی بھائی اپنی گناہوں بھری زندگی سے تائب ہونے کے احوال کچھ اس طرح بیان کرتے ہیں : غالباً 1999ء کی بات ہے، اس وقت باب المدینہ (کراچی) کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں میری رہائش تھی اور میں Fsc کا اسٹوڈنٹ تھا۔ دنیاوی تعلیم تو حاصل
کی مگر افسوس! میں دینی معلومات سے بالکل کورا تھا۔ نماز پڑھنا تو کجا نماز کے بنیادی مسائل سے بھی ناآشنا تھا۔ میری زندگی کے قیمتی لمحات فلمیں ، ڈرامے دیکھتے ہوئے ضائع ہو رہے تھے ، فلم بینی کا سر پر ایسابھوت سوار تھا کہ جیسے ہی سنیما گھر پر نئی فلم آتی اسے دیکھ کر ہی دم لیتا۔ ہروقت فلموں کے بے ہودہ مناظر دل و دماغ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع