دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dalail-ul-Khairat | دلائل الخيرات

kitab dalail ul khairat ko parhnay ka tariqa

book_icon
دلائل الخيرات
            

دلائل الخیرات شریف کی ترتیب اور پڑھنے کا طریقہ

یہ با برکت کتاب بطورِ وظیفہ دنیا بھر میں کثرت سے پڑھی جانے والی کتاب ہے اور بلادِ اسلامیہ میں اس کے باکثرت حفاظ بھی موجود ہیں۔ مختلف سلاسل کے بزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن نے اپنے سلسلے کے اَوراد و وَظائف میں اس کتاب کو شامل فرمایا ہے اور اپنے مریدین اور متعلقین کواس کے ورد کی ترغیب بھی دلائی ہے ۔ بعض سلاسل کے مشائخ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے اس کے پڑھنے کی ایک خاص ترکیب بھی ارشاد فرمائی ہے اور ابتداء اور آخر میں مخصوص دعائیہ کلمات ، سورۂ اخلاص، سورۂ فلق، سورۂ ناس اور سورۂ فاتحہ اور اسمآء الحسنیٰ وغیرہ کا اضافہ فرمایا ہے لہٰذا مریدین کو چاہیے کہ اپنے شیخ کی اجازت اور اگر سلسلے کا کوئی خاص طریقہ ہو تو اسی کے مطابق اس کا ورد فرمائیں تاکہ سلسلے کے فیوض و برکات بھی حاصل ہوں۔ ’’ دلا ئل الخیرات ‘‘ شریف پڑھنے کے آداب میں ہے کہ پڑھنے والا مسواک کرے، وضو کرے ، پاک و صاف کپڑے پہنے، خوشبو لگائے اورقبلہ رخ ہو کر پورے دھیان اور اخلاص کے ساتھ دلائل الخیرات شریف کا ورد کرے۔ مؤلف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اس کتاب کو آٹھ حصوں میں تقسیم کیا ہے اور ہر حصے کو حزب کا نام دیا ہے ، ابتداء میں الگ سے خطبہ، مقدمہ، درود شریف کے فضائل ، رسول اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے روضۂ پاک کا بیان اور اس کے بعد دو سو ایک اَسْمَآءُ النَّبِی یعنی رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کےمبارک نام تحریر فرمائے ہیں ، یہ مبارک نام پوری کتاب میں متفرق مقامات پر مذکور ہیں، مصنف نے ان کو ابتداء میں ایک جگہ جمع کر دیا ہے تاکہ ان کا ورد کرنا آسان ہو ، پڑھنے والے کے دل میں آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت و شوق میں اضافہ ہو اور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان و عظمت کا بیان ہو۔ اسمآء النبی کے بعد بیت اللہ شریف اور گنبد خضریٰ کی تصاویر ہیں تاکہ ان کی زیارت سے آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور ان کا تصور نظروں میں جمایا جاسکے۔ اللہ تعالٰی توفیق عطا فرمائےتو ہر روز پوری دلائل الخیرات شریف پڑھنی چاہیے، نہیں تو دودن میں، ایک دن ابتداء سے ربع الثانی کے اختتام تک اور دوسرے دن ابتداء ربع الثالث سے آخر تک، یا تین دن میں اور ہر دن ایک ایک ثلث پڑھا جائے، یا چار دن میں اور ہر دن ایک ایک ربع پڑھا جائے ۔ یہ بھی نہ ہو سکے تو ہفتے بھر میں مکمل پڑھی جائے اور پیر شریف سے ابتداء کر کےروزانہ ایک ایک حزب پڑھا جائے ۔ آئندہ پیر شریف کو آٹھواں حزب پڑھ کر اسی دن پہلے حزب سے پھر ابتداء کی جائے۔ درود شریف کے فضائل اور اسمآء النبی کو ہر روز پڑھنا بہتر ہے یہ نہ ہو سکے تو کبھی کبھار ضرور پڑھ لینے چاہیئں۔

دلائل الخیرات شریف پر کام کی کچھ تفصیل

* حضرت مؤ لف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے چونکہ بہت سے لوگوں نے ’’ دلا ئل الخیرات ‘‘ کو روایت کیا ہے لہٰذا اس کے نسخوں میں کافی اختلاف ہے اور مطبوعہ نسخوں کا شمار کرنا بھی بہت مشکل کام ہے لہٰذا ایک یادو نسخے سامنے رکھ کر کام کرنا نا کافی تھا چونکہ’’ دلا ئل الخیرات ‘‘ شریف کی کئی شروحات اور حواشی لکھے گئے ہیں لہٰذا یہ طے ہوا کہ ان کو بھی پیش نظر رکھا جائے چنانچہ اس سلسلے میں علامہ فاسی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی شرح ’’ مَطَالِعُ المَسَرَّات ‘‘ اور حضرت علامہ یوسف بن اسماعیل نبہانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے حاشیہ ’’ الدلالات الواضحات ‘‘سے کافی استفادہ کیا گیا ہے ۔ صاحب ’’ کشف الظنون ‘‘ حاجی خلیفہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے مطابق سب سے معتبر اور معتمد شرح علامہ فاسی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی ’’ مَطَالِعُ المَسَرَّات ‘‘ ہے ۔ (کشف الظنون۔ ۱ / ۷۵۹(۔ علامہ فاسی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ’’ دلا ئل الخیرات ‘‘ شریف کی تین شروحات تحریر فرمائی تھیں، مبسوط، متوسط اور مختصر، ’’ مطالع المسرات ‘‘ آپ کی مختصر شرح ہے ، ’’ دلائل الخیرات ‘‘ شریف کی شرح کرتے ہوئے آپ کے سامنے اس کے معتدد نسخے تھے ایک جگہ ’’’ نسخہ سَہْلِیَہ ‘‘ کا حوالے دینے کے بعد سات نسخوں کا حوالہ دیتے ہیں اس کے علاوہکئی مقامات پرنسخوں کے اختلاف کی بھی وضاحت فرمائی ہے لہٰذا متعدد مقامات پراختلاف کی صورت میں اسی شرح کی طرف مراجعت کی گئی ہے ۔ * جن مقامات پر عبارات کا رسم الخط (font) چھوٹا کرکے لکھا گیا ہے وہ ہدایات یا فضیلت وغیرہ ہیں انہیں ورد کے دوران نہیں پڑھنا چاہیے۔ * جہاں ’’ (تین بار) ‘‘ لکھا ہے ان کلمات کو تین مرتبہ پڑھنا ہے ۔ * بزرگانِ دین کے طریقے پرعمل کرتے ہوئے اسمآء النبی اورجہاں جہاں حضور نبی کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور دیگر انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کا نام نامی آیا ہے وہاں ’’ سید نا ‘‘ کا اضافہ کیا گیا ہے ، تاہم اگر کہیں لکھنےسے رہ گیاہوتو پڑھنے والے کو چاہیےکہ وہاں’’ سید نا ‘‘ کے ساتھ پڑھے۔ * چندایک مقامات پر حواشی کی صورت میں نسخوں کے اختلاف کی وضاحت بھی کی گئی ہے ، مزید تفصیلات کے لیے مطالع المسرات کی طرف رجوع کیا جائے۔ اس کام میں آپ کو جو خوبیاں نظر آئیں یقیناً وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی عطا اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عنایت سے ہیں اور علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام بالخصوص امیر اہلسنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کے فیضان کا صدقہ ہیں اور باوجود احتیاط کے جو خامیاں رہ گئیں انہیں ہماری طرف سے نادانستہ کوتاہی پر محمول کیا جائے۔ قارئین خصوصاً علمائے کرام دَامَتْ فُیُوْضُہُمْ سے گزارش ہے اگر کوئی خامی آپ محسوس فرمائیں یا اپنی قیمتی آراء اور تجاویز دینا چاہیں تو ہمیں تحریری طور پر مطلع فرمائیے۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں اپنی رضا کے لیے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی مجلس ’’ المد ینۃ العلمیۃ ‘‘اور دیگر مجالس کو دن گیارہوں رات بارہویں ترقی عطا فرمائے۔ اٰمَیْن بِجِاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔ شعبہ تخریج مجلس ’’ المد ینۃ العلمیۃ ‘‘

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن