30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{12}وظیفہ کام آگیا
باب المدینہ ( کراچی ) کے علاقے ڈرگ کالونی کی مقیم اسلامی بہن اپنے مکتوب میں رقمطراز ہیں : اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت کا شرف حاصل ہوا تو سلسلہ قادریہ عطاریہ کے شجرہ شریف کی برکتیں سمیٹنے کا موقع مُیسّر آیا جس میں آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے مریدوں کے لیے مختلف وظائف کو نقل فرمایا ہے ۔ انہی وظیفوں میں سے ایک وظیفہ ’’بِسْمِ اللّٰہِ عَلٰی دِیْنِیْ بِسْمِ اللّٰہِ عَلٰی نَفْسِیْ وَوُلْدِیْ وَ اَھْلِیْ وَ مَالِیْ‘‘ بھی ہے، جس کی برکت سے جان ومال کی حفاظت ہوتی ہے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھ سمیت میرے بچوں کے ابو کے معمولات میں بھی اس وظیفے کا وِرد شامل ہے ۔ ایک روز اس کے ثمرات کا اثر کچھ اس طرح ظاہر ہوا کہ میرے بچوں کے ابو اور بچے گھر کے ایک کمرے میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی دوران ان کے سر کے اوپر چلنے والے تیز رفتارپنکھے کی پنکھڑیاں اچانک جھٹکے سے ٹوٹ کر الگ ہوگئیں اور رفتار کےساتھ گھومتی ہوئی بچوں اور ان کے ابو کو جا لگیں ، مگر اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مذکورہ وظیفے کی بدولت جان محفوظ رہی ۔
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{13}نماز کی غفلت دور ہوگئی
باب المدینہ ( کراچی ) کی مقیم اسلامی بہن کا بیان کچھ اس طرح ہے کہ بد قسمتی سے نمازِ فجر میں سُسْتی کا دَورْ دَورَہ تھا ۔ اوَّلاً تو نیند کی غفلت اس راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ تھی، اگر کبھی قسمت سے آنکھ کھل جاتی تو سستی اور لاپرواہی آڑے آتی، یوں مَعَاذَاللّٰہ نماز قضا کر ڈالتی ۔ میری اس غفلت کا پردہ کچھ اس طرح چاک ہوا کہ خوش قسمتی سے شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے سلسلۂ عالیہ کا شجرۂ مبارکہ میرے ہاتھ آیا تو اس کے وظائف پڑھنے کا معمول بنالیا ۔ اس میں مذکور وظائف میں سے ایک وظیفہ سورۂ کہف کی آخری چار آیتیں ( ’’اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ كَانَتْ لَهُمْ جَنّٰتُ الْفِرْدَوْسِ نُزُلًاۙ ( ۱۰۷ ) ( 107 ) خٰلِدِیْنَ فِیْهَا لَا یَبْغُوْنَ عَنْهَا حِوَلًا ( ۱۰۸ ) ( 108 ) قُلْ لَّوْ كَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا لِّكَلِمٰتِ رَبِّیْ لَنَفِدَ الْبَحْرُ قَبْلَ اَنْ تَنْفَدَ كَلِمٰتُ رَبِّیْ وَ لَوْ جِئْنَا بِمِثْلِهٖ مَدَدًا ( ۱۰۹ ) ( 109 ) قُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ یُوْحٰۤى اِلَیَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌۚ-فَمَنْ كَانَ یَرْجُوْا لِقَآءَ رَبِّهٖ فَلْیَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَّ لَا یُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهٖۤ اَحَدًا۠ ( ۱۱۰ ) ‘‘ ( 110 ) ) بھی ہیں جن کو پڑھنے کی برکت سے بیداریٔ نیند حاصل ہوتی ہے ۔ میں نے اس وظیفے کو غنیمت جانا اور رات سونے سے قبل اس کو پڑھنے کا معمول بنالیا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کی برکت سے نہ صرف نمازِ فجر کی پابندی نصیب ہوئی بلکہ نمازِتَہَجُّد پڑھنے کی عادت بھی جاں گزیں ہوگئی ۔
میٹھے میٹھے اسلا می بھائیو! شجرہ شریف کے اَوراد کے بھی کیا کہنے ! بے حد قیمتی اور دین و دنیا کی بھلائیوں سے مالا مال انمول وظائف کو شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایک جگہ یکجا فرما دیا ہے ۔ مذکورہ مدَنی بہار میں ذکر کردہ وظیفے کے حوالے سے آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ارشاد فرماتے ہیں : سُوْرَۃُالْکَہْف کی آخری چار آیتیں یعنی ’’ اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا ‘‘ سے ختم سورہ تک ۔ فضیلت : رات میں یا صبح جس وقت جاگنے کی نیت سے پڑھیں آنکھ کھلے گی اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ( شجرۂ عطاریہ، ص32 ) اس کی برکتوں کا بیان آپ نے اس مدنی بہار میں ملاحظ فرمایا مگر یہ بات بھی پیشِ نظر رہے کہ شجرہ شریف کے اَوراد پڑھنے کی اجازت صرف ان اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو ہے جو شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت ہیں جیسا کہ آپ دَامَتْ بَرَکَا تُہُمُ الْعَالِیَہ شجرہ شریف کے صفحہ نمبر 2 پر ارشاد فرماتے ہیں : شجرۂ عالیہ قادریہ کے اَوراد وغیرہ پڑھنے کی ہر اُس اسلامی بھائی اور اسلامی بہن کو اجازت ہے جو سلسلۂ عالیہ قادریہ رضویہ میں داخل ہے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع