30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پلٹ آنے کو کہا ۔ لوگوں کی آوازوں کو سنتے ہی میں فوراً واپس پلٹی، میں جیسے ہی پٹری سے پیچھے ہٹی آناًفاناًوہاں سے ریل گزر گئی ۔ موت کو اتنے قریب سے دیکھ کر مجھ پر ایک سکتہ طاری ہوگیا مگر اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میری جان بچ گئی ۔ میں گھر سے شجرہ قادریہ رضویہ عطاریہ شریف میں موجود جان و مال کی حفاظت کا وظیفہ ’’بِسْمِ اللّٰہِ عَلٰی دِیْنِیْ بِسْمِ اللّٰہِ عَلٰی نَفْسِیْ وَوُلْدِیْ وَ اَھْلِیْ وَ مَالِیْ‘‘ پڑھ کر نکلی تھی ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اسی کی برکت سے میں ایک خطرناک حادثہ سے محفوظ رہی اور مزید زندگی کی بہاریں دیکھنا مجھے نصیب ہوئیں ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مدَنی پنج سورہ میں شوگر کے علاج کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں : رَبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّ اَخْرِجْنِیْ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَّ اجْعَلْ لِّیْ مِنْ لَّدُنْکَ سُلْطٰنًا نَّصِیْرًا ۔ یہ قرآنی دُعا روزانہ صبح و شام تین تین بار (اول و آخر تین تین بار دُرود شریف ) پڑھ کر پانی پر دم کرکے پئیں ۔ ( مُدّتِ علاج : تاحصولِ شفا ) ( مدَنی پنج سورہ، صفحہ : 244 )
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{11}قرض سے نجات
باب المدینہ ( کراچی ) کے علاقے نیو سعید آباد کی مقیم اسلامی بہن کے بیان کا خلاصہ ہے کہ حالات کے ہاتھوں مجبورہوکر مجھے کچھ رقم ادھار لینا پڑی مگر کثیر اخراجات کے سبب وہ جلد ہی ختم ہوگئی ۔ پھر مزید ضروریات کو پورا کرنے اور ان واجبُ الادا پیسوں کو اداکرنے کے لیے مزیدقرض لینے کی حاجت پڑگئی، یوں رفتہ رفتہ قرضوں کا انبار لگ گیا ۔ میں ایک عرصے سے ان قرضوں کو اتارنے کی تگ و دو میں لگی ہوئی تھی مگر کوئی خاطر خواہ کمی نہیں آرہی تھی بلکہ اس سے میری پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جارہا تھا ۔ اس بارِ قرض سے خلاصی کی ترکیب کچھ اس طرح بنی کہ میں اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدنی ماحول سے وابستہ ہوں ، عطاریہ ہوں اور شجرہ شریف کی برکتوں سے بھی بخوبی واقف ہوں ، لہٰذا میں نے شجرہ عطاریہ میں موجود وظائف میں سے ایک وظیفہ جو اسی مقصد کے لیے امیر اہلسنتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے تحریر فرمایا ہے، اُسے پڑھنا شروع کردیا ( وہ وظیفہ یہ ہے : ’’اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْھَمِّ وَالْحُزْنِ وَ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْعِجْزِ وَ الْکَسَلِ وَ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْجُبْنِ وَ الْبُخْلِ وَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ غَلَبَۃِ الدَّیْنِ وَ قَھْرِ الرِّجَالِ‘‘ جوادائے قرض کے لئے صبح و شام گیارہ گیارہ بار پڑھا جاتا ہے ) ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کی برکت سے میری ایسی غیبی مدد ہوئی کہ میرے وہ قرضے جوختم ہونے کا نام نہیں لے رہے تھے صرف ایک مہینے میں ادا ہو گئے اور یوں مجھے سکھ کی زند گی مُیَسّر آگئی ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! قرض سے نجات کا ایک وظیفہ حدیثِ مبارکہ میں بھی آیا ہے، مروی ہے کہ ایک مکاتِب ( وہ غلام جس نے اپنے آقا سے مال کی ادائیگی کے بدلے اپنی آزادی کا معاہدہ کیا ہو ) نے حضرت سیِّدُنا علیُّ المرتضیٰ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے عرض کی : میں اپنی کتابت (یعنی آزادی کی قیمت ) ادا کرنے سے عاجز ہوں میری مدد فرمائیے ۔ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا : میں تمہیں چند کلمات نہ سکھاؤں جو رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھے سکھائے ہیں ، اگر تم پر جَبَلِ صیر ( صیر ایک پہاڑ کا نام ہے ) جتنا دَین ( یعنی قرض ) ہوگا تو اللّٰہ تعالٰی تمہاری طرف سے ادا کردے گا تم یوں کہا کرو : ’’اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ‘‘ ۔ ( ترمذی، کتاب الدعوات عن رسول اللّٰہ، باب فی دعاء النبی، ۵ / ۳۲۹، حدیث : ۳۵۷۴ )
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع