30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{9}سَیِّدُ الْاِسْتِغْفَار کی برکت
بابُ المدینہ ( کراچی ) کی ایک اسلامی بہن کے تحریری بیان کا خلاصہ ہے کہ ایک اسلامی بہن امید سے تھیں ، انہیں شدید قسم کا بخار ہوگیا جس کے سبب وہ دوہری آزمائش میں مبتلا ہوگئیں ۔ بخار دور کرنے کے لئے انہیں ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات کا استعمال کروایا مگر کچھ فرق نہ آیا بلکہ بخار نے اپنا زور ہی دکھایا ۔ جس کی وجہ سے ہونے والے نومولود اور ان کی امی جان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوگیا تھا ۔ پریشانی کے اس عالم میں جبکہ ڈاکٹری ادویات سے کچھ کام نہیں بن رہاتھا انہوں نے شجرۂ عطاریہ سے’’ سَیِّدُالْاِسْتِغْفَار‘‘ یعنی ’’اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَ بِّیۡ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَ نْتَ خَلَقْتَنِیْ وَ اَ نَا عَبْدُکَ وَ اَ نَا عَلٰی عَھْدِکَ وَ وَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ اَبُوْ ءُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَاَ بُوْ ءُ بِذَنْبِیْ فَاغْفِرْ لِیْ فَاِنَّہ‘ لاَیَغْفِرُالذُّنُوْبَ اِلَّا اَ نْتَ‘‘ پڑھنا شروع کردیا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ یہ وظیفہ ان کے مرض کے لیے ایسا اِکسیر ثابت ہوا کہ دیکھتے ہی دیکھتے انہیں آرام مُیَسّر آگیا اور بیماری سے شفا نصیب ہوگئی نیز ان کی جان کو بھی امان مل گئی ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے مُرتب کردہ مدَنی پنج سورہ کے صفحہ نمبر 347 پر زمانۂ حمل کی 10 احتیاطوں کا تذکرہ فرمایا ہے جو حاملہ عورت کے لئے بے حد مفید ہیں ساتھ ہی کارآمد مدَنی پھولوں کا بھی اضافہ فرمایا ہے۔ اسی مدَنی پنج سورہ کے صفحہ نمبر 141 پر آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ’’سَیِّدُالْاِسْتِغْفَار‘‘ کے حوالے سے فرمانِ مصطفیٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نقل فرماتے ہیں : جس نے اسے دن کے وقت ایمان و یقین کے ساتھ پڑھا پھر اسی دن شام ہونے سے پہلے اس کا انتقال ہوگیا تو وہ جنّتی ہے اور جس نے رات کے وقت اسے ایمان ویقین کے ساتھ پڑھا پھر صبح ہونے سے پہلے اس کا انتقال ہوگیا تو وہ جنّتی ہے ۔ ( بخاری، کتاب الدعوات، باب افضل الاستغفار، ۴ / ۱۹۰، حدیث : ۶۳۰۶ ملتقطاً )
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
باب المدینہ ( کراچی ) کے علاقے ڈرگ کالونی کی مقیم اسلامی بہن کی مدنی بہارکا خلاصہ پیشِ خدمت ہے : مجھے ایک عرصے سے شوگرکا مرض لاحق ہے جس کے سبب مجھے ہر 15 دن بعد ٹیسٹ کروانے ایک ہسپتال جانا پڑتا ہے اور ساتھ ہی میری ایک آنکھ بھی تقریباً قوّتِ بصارت سے محروم ہے ۔ میں ٹیسٹ کروانے جس راستے سے گزر کر ہسپتال جایا کرتی ہوں اسی راستے میں ریل کی پٹریاں بھی پڑتی ہیں جسے ہر دفعہ دھیان سے پار کرتی تھی مگر ایک مرتبہ اس کے برعکس معاملہ پیش آیا ۔ ہوا کچھ یوں کہ میں اپنے معمول کا ٹیسٹ کروانے ہسپتال جارہی تھی کہ راستے میں وہی ریل کی پٹریاں آئیں ، میں ابھی اس سے کچھ ہی فاصلے پر تھی کہ مجھے دور سے ایک ریل گاڑی آتے دکھائی دی ۔ اس کی مسافت کی مقدار کے پیشِ نظر میں نے پٹری عبور کرنے کا ذہن بنایا اور جلد ہی اسے پار کرنے لگی مگر حقیقت میں ایسا نہیں تھا اور میں اپنی کم بینائی کے سبب دھوکہ کھارہی تھی، میں ریل کی پٹری پار کر رہی تھی کہ یکایک ریل عین سر پہ آپہنچی ۔ جب میرے ساتھ جانے والی دوسری اسلامی بہنوں اور اردگرد میں موجود لوگوں نے مجھے موت کے منہ میں دیکھا تو ایک دم شور مچادیا اور فوراً
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع