30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میری جھولی میں آگرا، اچانک اتنا بڑا کن کھجورا دیکھ کر میرے ہوش اڑ گئے ۔ میں نے فوراً اپنی جھولی جھاڑی اور اسے مارنے کا ارادہ کیا مگر وہ زمین پر گرتے ہی نجانے کہاں چلا گیا مگر مجھ پر اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا کرم ہوگیا کہ شجرہ شریف کے اس وظیفے کی برکت سے مجھے اس موذی اور خطرناک کیڑے سے نجات مل گئی اور میرے کپڑوں میں ہونے کے باوجود اس نے مجھے کچھ نقصان نہ پہنچایا ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی بےحد مفید کتاب ’’گھریلو علاج‘‘ میں تحریر فرماتے ہیں : سانپ، بچھو، شہد کی مکھی، یا کوئی سا بھی زہریلا جانور کاٹ لے، پانی میں نمک ملا کر ڈنگ کی جگہ پر لگائیے بلکہ ممکن ہو تو وہ جگہ اُس نمک والے پانی میں ڈبو دیجیے اور مُعَوَّذَتَیْن یعنی سورۃُ الفَلَق اور سورۃُ النّاس پڑھ کر دم کیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّزہر کا اثر زائل ہوجائیگا ۔ ( گھریلو علاج، صفحہ31 ) مزید فرماتے ہیں : کن کھجوراکاٹ لے تو پیاز اور لہسن کو پیس کر زخم پر لیپ کر دیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ زہر کا اثر ختم ہوجائے گا ۔ ( گھریلو علاج، صفحہ32 )
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بابُ المدینہ ( کراچی ) کی رہائشی اسلامی بہن کی تحریر کا خلاصہ ہے کہ ایک مرتبہ جب ماہِ رمضانُ المبارک کا مہینہ ہمارے درمیان اپنی برکتیں لٹارہا تھا کہ اسی دوران ایک رات سحری کے وقت میری بھتیجی جو اسی رات بخار کی حرارت کے سبب دوا کھاکر سوئی تھی، یکا یک اُسے جھٹکے لگنا شروع ہوگئے اور اس کی حالت غیر ہونے لگی یہاں تک کہ اس کی زبان اور آنکھیں بھی بالکل بند ہوگئیں ۔ مدَنی منّی کی یہ حالت دیکھ کر سب پریشانی میں مبتلا ہوگئے اور اُسے ہوش میں لانے کی مختلف تدبیریں کرنے لگے ۔ چونکہ ہم امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت ہیں اور شجرۂ عطاریہ کے اوراد کی برکتوں سے بھی بخوبی واقف تھے لہٰذا آزمائش کی اس گھڑی میں ہم نے اورادِ عطاریہ سے ’’حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ‘‘ ( جسے مراد حاصل کرنے کے لیے اوّل آخر گیارہ بار دُرود شریف کے ساتھ ساڑھے چار سو مرتبہ پڑھاجاتا ہے ) کا وِرْد کرنا شروع کردیا ۔ اسی اثناء میں بھائی جان مدَنی منّی کو لے کر ہسپتال روانہ ہوگئے ۔ ابھی ہم یہ وظیفہ پڑھ ہی رہے تھے کہ اسی دوران بھائی جان نے ہمیں فون کیا اور بتایا کہ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدَ نی منّی نے آنکھیں کھول دی ہیں اور باتیں بھی کرنے لگی ہے اور اب صرف معمولی بخار ہے ۔ یہ فرحت بخش خبر سن کر ہمارے بے قرار دلوں کو قرار آگیا ۔ جب بچی کی طبیعت ٹھیک ہوئی تو بھائی جان جو اپنی مدَنی منّی کو موٹر سائیکل کے ذریعے ہسپتال لے کر گئے تھے، انہوں نے بتایا کہ جب میں واپس گھر آرہاتھا تو چونکہ رات کا آخری پہر تھا اور اندھیرا بھی کافی تھا لہٰذا گاڑی چلانے میں مجھے دشواری کا سامنا تھا ۔ اتفاق سے میرے راستے میں ایک ایسا گڑھا آیا جس سے بچاؤ کے لئے کوئی رکاوٹ نہ تھی اور جو اپنی گہرائی کے سبب کسی بڑے حادثے کا باعث بھی بن سکتا تھا مگر بڑی حیران کن بات ہے کہ میری موٹر سائیکل اس گڑھے کے پاس پہنچ کر اس انداز سے رُکی جیسے کسی غیبی طاقت نے اُسے آگے بڑھنے سے روک دیا ہو، یوں میرے بھائی جان اور ان کی نورِ نظراس گڑھے میں گرنے سے محفوظ رہے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس وِرد کی برکتوں کا ہاتھوں ہاتھ ظہور دیکھ کر ایمان تازہ ہوگیا ۔
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع