دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dakuon Ki Wapsi | ڈاکوؤں کی واپسی

book_icon
ڈاکوؤں کی واپسی

مندانہ انداز میں ان کو اپنی پریشانی سے آگاہ کیا اور خصوصی دعاؤں کی التجا کی،   شہزادے حضور نے تسلی دیتے ہوئے ہاتھوں ہاتھ دعاؤں سے نوازااور یَاسَلامُ کو ورد پڑھنے کا فرمایا ۔  چنانچہ میری ہمشیرہ نے اس اسمِ باری تعالیٰ  کو حرزِ جاں بنالیا،   جو آپریشن تھیٹر جانے تک مسلسل وردِ زباں رہا ۔  پھر جب آپریشن ہوگیا اور ڈاکٹر حضرات سے ہماری ملاقات ہوئی تو اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ انہوں نے نہ صرف اس آپریشن کی کامیابی کی خبر سے ہمارے قلوب و اَذھان کوسکون بخشا بلکہ ایک پھول سے مدَنی منّے کی بھی خوش خبری سنائی جسے سن کر اہلِ خانہ میں خوشی کی لہردوڑ گئی ۔  یوں شجرہ عطاریہ میں دیے گئے اللہ عَزَّ وَجَلَّکے صفاتی نام’’ یاسَلامُ ‘‘کے ورد کرنے کی برکت سے ہمارے غم خوشیوں میں تبدیل ہو گئے ۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّکی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

{6}شریر جنّات سے چھٹکارا

          باب الاسلام  ( سندھ )  کے شہر سکھر کے مقیم اسلامی بھائی کے مکتوب کا خلاصہ ہے کہ میری بھابی کو شریر جنات بہت تنگ کیا کرتے تھے ۔  کبھی تو اپنی بھیانک صورتوں کے ذریعے انہیں خوف زدہ کرتے تو کبھی جسمانی اذیت کے ذریعے بے حد تڑپاتے،   کبھی کبھار تو نوبت یہاں تک پہنچ جاتی کہ وہ رات کو اٹھ کر گھر کے برتن وغیرہ توڑنا شروع کر دیتیں  ۔  ان معاملات کی وجہ سے گھر والے بے حد پریشان تھے اور اس مصیبت سے نجات کی راہ تلاش کر رہے تھے ۔  ہماری اس پریشانی کا مداوا کچھ اس طرح ہوا کہ ہماری اس آزمائش سے باخبر ایک اسلامی بھائی جو مدَنی ماحول کی برکات سے بخوبی واقف تھے انہوں نے ہمیں شجرہ عطاریہ کی برکتوں سے آگاہ کیا اور اس کو پڑھنے اورپاس رکھنے کا مدَنی مشورہ دیا مزید خیر خواہی کے مقدّس جذبے کے تحت ایک عدد شجرہ شریف لاکر بھی دیا ۔  اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ صرف شجرہ شریف رکھنے کی برکت سے بھابی کو اس مصیبت سے نجات مل گئی اور تادمِ تحریر پھر دوبارہ انہیں اس قسم کی کوئی شکایت نہ ہوئی  ۔  شجرۂ عطاریہ کے ان فیوض و برکات کو دیکھ کر گھرکے تقریباً افراد امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مرید ہو چکے ہیں  ۔

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

{7}کپڑوں میں رینگتی چیز

          باب المدینہ  ( کراچی )  کے علاقے لائینز ایریا کی مقیم اسلامی بہن کی تحریر کابیان کچھ اس طرح ہے کہ ایک روز میں عشاء کی نماز اداکر رہی تھی،   اس دوران مجھے اپنے کندھے پر رینگتی ہوئی کوئی چیز معلوم ہوئی ۔  جب نماز پڑھ چکی تو اچھی طرح اس جگہ کو دیکھا مگر مجھے کچھ نظر نہ آیا ۔  بہرحال نماز پڑھنے کے بعد میں سورۂ ملک کی تلاوت میں مشغول ہوگئی تو اس دوران پھر دوبارہ کچھ سرسراہٹ سی محسوس ہوئی ۔  اب تو مجھے تشویش ہونے لگی کہ آخر کیا چیز میرے خلل کا سبب بن رہی ہے لہٰذا اب کی بار میں نے مزید غور سے دیکھا اور اپنے کپڑوں کا جائزہ لیا مگر پھر بھی کچھ دکھائی نہ دیا ۔  مجھ پر ایک خوف طاری ہوگیا،   میں نے ہاتھوں ہاتھ شجرہ عطاریہ میں موجود بعد نمازِ عشا پڑھا جانے والا وظیفہ ’’یَاغَفَّارُ‘‘  ( جوکہ پورا یَا غَفَّارُ یا اَللّٰہُ ہے اور اسے سو بار پڑھا جاتا ہے )  تسبیح لے کر پڑھنا شروع کردیا ۔  ابھی یہ وظیفہ دس بار ہی پڑہا تھا کہ میری آستین سے تقریباً تین انچ لمبا اور موٹاکَن کھجورا ( ایک زہریلا کیڑا جو کان میں گھس جاتا ہے یا جسم سے چمٹ جاتا ہے )  

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن