30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ایک اسلامی بھائی کی تحریر کا خلاصہ ہے کہ تقریباً پچھلے4 سال سے میں دردِ سر کے مرض میں مبتلا تھا جو کسی صورت ختم ہونے کا نام نہیں لے رہاتھا، کافی علاج معالجہ کرا چکا تھا مگر اس کے باوجود افاقہ نہیں ہوپا رہا تھا ۔ بڑے ہی کرب واضطراب میں شب وروز بسر ہورہے تھے ۔ اس درد سر سے نجات پانے کی صورت یوں بنی ایک دن خوش قسمتی سے شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اوراد و وظائف پر مشتمل سلسلۂ قادریہ رضویہ عطاریہ کا شجرہ شریف میرے ہاتھ لگا تو برکت حاصل کرنے کی نیت سے اس میں موجود شجرہ شریف پڑھنے لگا، اسی دوران میں نے محسوس کیا کہ اس کی برکت سے میرے دردِ سر میں کمی واقع ہوئی ہے جو میرے لیے حیران کن ہونے کے ساتھ ساتھ بڑی خوش آئند بات بھی تھی، میں نے پھر دوبارہ اس کو پڑھنا شروع کیا تو مزید درد میں افاقہ ہوا، یہ دیکھ کر نہ صرف میرا ایمان تازہ ہوگیا بلکہ میرے مرض کا علاج بھی میرے ہاتھ لگ گیا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اب روزانہ شجرہ شریف پڑھنے کی ترکیب ہے جس کی برکت سے میرے سر کا درد بالکل ختم ہو چکا ہے ۔ لیکن جس دن ناغہ ہو جائے تو درد پھر لوٹ آتا ہے اس لئے میں روزانہ شجرہ شریف پڑھتا ہوں ۔ زندگی بھر اس کو کبھی ترک نہ کرنے کا تہیّہ کرلیا ہے ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مشائخِ کرام کایہ دستور رہا ہے کہ اپنے مُریدین و طالبین کو ایک شجرہ شریف بھی عطا فرماتے ہیں جس میں دیگر اَوراد و وظائف کے ساتھ دعائیہ اشعار پر مشتمل شجرہ عالیہ بھی ہوتا ہے ۔ ان اشعار میں سلسلہ عالیہ کے تمام مشائخ کے نام اس ترتیب سے لکھے ہوتے ہیں کہ سلسلہ نبیِ کریم، رؤوف ورحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمتک پہنچتا ہے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بھی ایک بہت ہی پیارا رسالہ ’’شجرہ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطاریہ‘‘ مرتب فرمایا ہے ۔ جس کے شروع میں شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ منظوم اشعار کی صورت میں موجود ہے ( یہ رسالہ مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے ھدیۃًحاصل کیا جاسکتا ہے ) ۔ اسی رسالے میں گناہوں سے بچنے کے لئے، کام اٹک جائے تو اس وقت اور روزی میں برکت کے لئے کیا کیا پڑھنا چاہیے، نیز جادو ٹونے سے حفاظت کے لئے کیا کرنا چاہیے، اسی طرح کم و بیش ’’52 اورادو وظائف‘‘ لکھے ہیں ۔ اس کو صرف وہ ہی پڑھ سکتے ہیں ، جو امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے قادری رضوی عطاری سلسلے میں مُرید یا طالب ہوتے ہیں ۔ ان کے علاوہ کسی اور کو پڑھنے کی اجازت نہیں ۔ ( شرحِ شجرہ قادریہ رضویہ عطّاریہ، صفحہ 17، 18 ) وہ اسلامی بھائی جو امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مرید یاطالب نہیں اگر وہ بھی اس سے فیض یاب ہونا چاہتے ہیں تو امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں مرید یا طالب ہو جائیں اور شجرہ عطاریہ میں موجود اورادو وظائف کی خوب خوب برکتیں پائیں ۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اوکاڑہ ( صوبہ پنجاب، پاکستان ) کے مقیم اسلامی بھائی کی مدَنی بہار کا خلاصہ ہے کہ میری بڑی ہمشیرہ جن دنوں امید سے تھیں ، نہ صرف وہ بلکہ اہلِ خانہ بھی ایک بہت بڑی پریشانی میں مبتلاتھے اور اس کا سبب یہ تھا کہ اس سے قبل دو مدنی منیاں بڑے آپریشن سے پیدا ہوئی تھیں اور اب کی بار پھر ڈاکٹروں نے بڑا آپریشن ہی تجویز کیا تھا جو آخری آپریشن ہونے کے ساتھ ساتھ پُر خطر بھی تھا ۔ ایسی نازک صورتحال کے پیشِ نظر میں نے بذریعہ فون مدینۃُ المرشد یعنی باب المدینہ ( کراچی ) رابطہ کیا ۔ خوش نصیبی سے شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بڑے شہزادے حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری المدَنی سَلَّمَہُ الْغَنِی سے میرا رابطہ ہوگیا ۔ میں نے بڑے نیاز
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع