دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dakuon Ki Wapsi | ڈاکوؤں کی واپسی

book_icon
ڈاکوؤں کی واپسی

آگئی،   انہوں نے عیادت فرمائی اور دُعائے صحت سے نوازا اور والد صاحب کی صحت یابی کے لیے سوا لاکھ مرتبہ ’’یَاسَلَا مُ‘‘ کا ختم کروانے کا بھی ارشاد فرمایا ۔  ہم نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے اس وِرْد کا ختم کروایا ۔  

          اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ یہ وظیفہ ایسا مؤ ثر ثابت ہوا کہ ابھی 24 گھنٹے بھی نہ گزرے تھے کہ والد صاحب کی حالت بہتر ہونے لگی،   رفتہ رفتہ ان کی طبیعت سنبھلتی چلی گئی اور وہ خون جو مسلسل جاری تھاوہ بھی رک گیا ۔  ان کی بیماری میں ہونے والے افاقے کو دیکھ کر ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے اور پھر جب ان کے دوبارہ ٹیسٹ کروائے گئے اور ان کی رپورٹوں کو ڈاکٹر نے ملاحظہ کیا تو وہ فرطِ حیرت میں  کہنے لگے کہ یہ اسی مریض کی رپورٹیں ہیں جس کی اتنی سنگین حالت تھی اور آج وہ بالکل نارمل ہے ۔  I.T.C وارڈ میں موجود دیگر 2 مریض جن کی حالت نازک تھی جب ان کے اہلِ خانہ نے والد صاحب کی اس بہتری کو ملاحظہ کیا تو انہوں نے بھی ’’یَاسَلَا مُ‘‘ کے وظیفے کا ختم کروایا اور تعویزاتِ عطاریہ کا سہارالیا ۔  اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ انہیں بھی شفا نصیب ہوگئی،   تادم ِ تحریر والدصاحب بہت بہتر ہیں  ۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّکی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب !        صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

{3}جان بچ گئی!

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دورِ حاضر کے عظیم ولیِ کامل،  شیخِ طریقت،   امیرِ اہلسنّت،   بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ذاتِ با برکت سے جہاں بے شمارلوگ بد عقیدگی،   بے عملی اور غفلت بھری زندگی سے چھٹکارا پاکر راہِ ہدایت پر آرہے ہیں وہیں آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اوراد و و ظائف کے ذریعے بے شمار مسلمان اپنے غموں اور تکلیفوں کا علاج ،   جان و مال کی سلامتی ،  ناگہانی آفات اور ہر قسم کی بلیّات سے خلاصی پا رہے ہیں ،   اسی سلسلے کی ایک مدَنی بہار ملاحظہ فرمائیے ۔  چنانچہ

          صوبہ پنجاب  ( پاکستان )  کے ضلع خوشاب کے ایک مقیم اسلامی بھائی اپنے مکتوب میں لکھتے ہیں  :  اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوت اسلامی کے مشکبارمدنی ماحول میں علم ِدین کے حصول کی طرف خاص توجہ دلائی جاتی ہے اور اس سلسلے میں امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور سنّی علمائے کرام کی  کُتُب کے مطالعہ کا ذہن دیا جاتا ہے،   فیضان مدنی ماحول کی برکت سے میں ایک را ت کم وبیش 8 بجے علم ِدین کے مدنی پھول چننے کی نیت سے ایک دینی کتاب کے مطالعے میں مُنْہَمِک تھا کہ دورانِ مطالعہ میرے پاؤں میں کھجلی ہوئی،   میں نے توجہ ہٹائے بغیر پیر کھجالیا اور اپنا مطالعہ جاری رکھا مگر میری پیر کی خارش ختم نہ ہوئی بلکہ تسلسل سے ہونے لگی،   پھر جب میں نے اپنے لٹکائے ہوئے پاؤں کی جانب نظر کی تو ایک دم میرا خون خشک ہوگیا،   کیا دیکھتا ہوں کہ 2 خوفناک بچھو مجھ سے کچھ ہی فاصلے پر موجود ہیں جو میری جانب بڑھ رہے ہیں  ۔  میں نے بلاتاخیر ہاتھوں ہاتھ ان دونوں بچھوؤں کو مارڈالا اور سکھ کا سانس لیا،   یوں میری جان اُن کے جان لیوا ڈنگ سے محفوظ رہی ۔  میرے روز کے معمولات میں شجرہ قادریہ عطاریہ شریف سے کچھ نہ کچھ وظائف پڑھنے کا معمول شامل ہے خصوصاً شجرہ عطاریہ کے صفحہ 11پر موجود موذی جانوروں سے حفاظت کا وظیفہ ’’اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّمَا خَلَقَ‘‘ ہر روز پڑھنے کی ترکیب ہے،   اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اسی کی برکت سے میں دوموذی بچھوؤں کے ڈنگ سے محفوظ رہا  ۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّکی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب !                     صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

{4}دردِسرکا علاج

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن