دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dakuon Ki Wapsi | ڈاکوؤں کی واپسی

book_icon
ڈاکوؤں کی واپسی

امام احمد رضاخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن اس حوالے سے ارشاد فرماتے ہیں  :  ایک صحابی  ( رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  )  خدمت ِاقدس  (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم )  میں حاضر ہوئے اور عرض کی :  دنیا نے مجھ سے پیٹھ پھیر لی ۔  فرمایا :  کیا وہ تسبیح تمہیں یاد نہیں جو تسبیح ہے ملائکہ کی اور جس کی برکت سے روزی دی جاتی ہے ۔  دنیا آئے گی تیرے پاس ذلیل و خوار ہوکر،   طلوعِ فجر کے ساتھ سوبار کہا کر ’’سُبْحٰنَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحٰنَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَ بِحَمْدِہٖ اَسْتَغْفِرُ اللّٰہ‘‘  ( لسان المیزان،   حرف العین،   ۴ / ۳۰۴،   حدیث :  ۵۱۰۰ )  اُن صحابی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کو سات دن گزرے تھے کہ خدمت ِ اقدس میں حاضر ہوکر عرض کی :  ’’حضور! دنیا میرے پاس اس کثرت سے آئی،   میں حیران ہوں کہاں اٹھاؤں کہاں رکھوں !‘‘

( ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت،   ص ۱۲۸ )

اللّٰہ عَزَّوَجَلّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب !        صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

{16}اسمِ باری کی شان نرالی

          باب المدینہ  ( کراچی )  کے علاقے کورنگی کی رہائشی اسلامی بہن اپنی آپ بیتی کچھ اس طرح تحریر کرتی ہیں  :  ایک روز بھائی جان بجلی کے مین سرکٹ میں تاروں کو پکڑے بجلی کا کام کر رہے تھے کہ اچانک بے دھیانی میں اُن کے ہاتھوں سے تار چھوٹ گیا،   جس کے سبب انہیں زور دار کرنٹ لگا،   چونکہ وہ مین لائن سے کرنٹ لگ رہا تھا لہٰذا کرنٹ نے انہیں پکڑ لیا اور نہ چھوڑا ۔  قریب تھا کہ بھائی جان خطرناک حادثہ کا شکار ہوجاتے مگر حسنِ اتّفاق کہ عین اسی وقت والدہ صاحبہ گھر کی بالائی منزل پر شجرہ عطاریہ شریف کے اَوراد میں سے جان و مال کی حفاظت کا وظیفہ  ’’بِسْمِ اللّٰہِ عَلٰی دِیْنِیْ بِسْمِ اللّٰہِ عَلٰی نَفْسِیْ وَوُلْدِیْ وَ اَھْلِیْ وَ مَالِیْ‘‘ کا وِرد کرنے لگیں ،   اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ وظیفے کی برکت کا ہاتھوں ہاتھ ظہور ہوا اور کرنٹ نے بھائی جان کو چھوڑ دیا اور وہ اس کی شدّت کے سبب دور جاکر گرے ۔  ہم فوراً بھائی جان کی طرف دوڑے کہ نجانے انہیں کیا تکلیف پہنچی ہوگی مگر یہ دیکھ کر ہمیں بڑی حیرت ہوئی کہ بھائی جان کو آنچ تک نہ آئی بلکہ وہ بالکل ٹھیک ٹھاک حالت میں ہیں جیسے انہیں کچھ ہوا ہی نہ ہو ۔  پھر جب ساری حقیقت سامنے آئی تو سب یہی کہنے لگے کہ امی جان جو اس وقت اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ سے اپنی جان کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کی جان کے لئے جو امان طلب کر رہی تھیں بس اسی کی بدولت بھائی جان کی جان بچ گئی ۔  اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا کرم ہے کہ ہمیں ایک پیرِ کامل کا دامن نصیب ہوگیا ۔  اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب !        صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

شعبہ امیرِ اہلسنّت      مَجْلِس اَلمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ{دعوتِ اسلامی}

۴ ربیع الاول  ۱۴۳۶ھ بمطابق27 دسمبر2014ء

آپ بھی مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے

          یہ حقیقت ہے کہ صحبت اثر رکھتی ہے،   انسان اپنے دوست کی عادات و اخلاق اور عقائد سے ضرور متأثر ہوتا ہے ۔  حدیثِ پاک میں نیک آدمی کی مثال مشک والے کی طرح بیان کی گئی ہے کہ اگر اس سے کچھ نہ بھی ملے تو اس کی ہم نشینی خوشبو میں مہکنے کا سبب بنتی ہے جبکہ بُرا آدمی بھٹی والے کی طرح ہے کہ اگر بھٹی کی آگ نہ بھی پہنچے پھر بھی اس کی بدبواور دھواں تو پہنچتا ہی ہے ۔  گناہوں کی آگ میں جلتے،   گمراہیت کے بادلوں میں گھرے اس معاشرے میں سنّتوں کی خوشبوئیں پھیلاتا دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول کسی نعمت سے کم نہیں  ۔  اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدنی ماحول میں تربیت پاکر سنتیں اپنانے والا اس طرح زندگی بسر کرنے لگتا ہے کہ نہ صرف ہر آنکھ کا تارا بن جاتا ہے بلکہ اپنے سنتوں بھرے کردار

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن