دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Dakuon Ki Wapsi | ڈاکوؤں کی واپسی

book_icon
ڈاکوؤں کی واپسی

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب !      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

{14}پریشانی،   پریشانی نہ رہی

          باب المدینہ  ( کراچی )  کے علاقے بڑا بورڈ کی مقیم اسلامی بہن کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے کہ ایک مرتبہ ہمارے معاشی حالات اس قدر خراب ہوگئے کہ قرض لینے کی نوبت آپہنچی اور ہمیں مجبوراً قرضہ لینا پڑگیا،   پھر ذرائع آمدن نہ ہونے اور ضروریات کی کثرت نے مزید قرضے لینے پر مجبور کردیا اور یوں ہم قرضوں تلے دبتے چلے گئے ۔  چونکہ بظاہر ہمارے پاس کوئی ایسے اسباب نہ تھے کہ جن کی مدد سے ہم اپنے قرضے اتار پاتے اس لئے اس ذرِّکثیر کا لوٹانا ہمارے لئے مشکل ہوگیا اور ہم ایک عظیم آفت میں مبتلا ہوگئے ۔  ہماری غیبی مدد کچھ اس طرح ہوئی کہ شجرۂ عطاریہ میں موجود قرضے سے خلاصی کے وظیفے کی طرف ہماری رہنمائی ہوگئی جو یہ ہے ’’اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْھَمِّ وَالْحُزْنِ وَ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْعِجْزِ وَ الْکَسَلِ وَ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْجُبْنِ وَ الْبُخْلِ وَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ غَلَبَۃِ الدَّیْنِ وَ قَھْرِ الرِّجَالِ‘‘  ( جوادائے قرض کے لئے صبح و شام گیارہ گیارہ بار پڑھا جاتا ہے )  آزمائش کی اس گھڑی میں ہم نے اسے حرزِ جاں بنایا ۔  اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ وہ قرضے جن کی ادائیگی بقریب ناممکن ہوگئی تھی،    اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کے فضل سے ایسے اسباب بنے کہ مختصر عرصے میں ہمیں بار قرض سے خلاصی نصیب ہوگئی اور مزید برکتیں بھی حاصل ہوئیں  ۔  اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب !        صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

{15}رزق حلال کا حصول

          باب المدینہ  ( کراچی )  کی رہائشی اسلامی بہن کا مکتوب کچھ اس طرح ہے کہ میرے بچوں کے ابو تقریباً 3 ماہ سے بے روزگاری کے سبب روزقِ حلال کی تلاش میں سرگرداں تھے ۔  بارہا متعدد کمپنیوں میں انٹرویو بھی دے چکے تھے مگر ہر جگہ انہیں ناکامی کا سامنا تھا ۔  گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ ہماری پریشانی بھی بڑھتی جارہی تھی کیونکہ گھر کے سارے اخراجات انہی کے روزگار سے وابستہ تھے ۔ اس پریشانی سے چھٹکارے کی سبیل کچھ یوں بنی،   خوش قسمتی سے میں شیخِ طریقت،   امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں داخل ہوگئی  ۔  مرید کیا ہوئی میری تو دین و دنیا ہی سنور گئی ۔  مجھے اس عظیم نسبت کا ایسافیضان ملا کہ اللّٰہ والوں کی محبت وعقیدت دل میں گھر کر گئی چونکہ اس سلسلہ سے وابستہ اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو سلسلۂ عالیہ قادریہ عطاریہ کے شجرہ شریف کے اَوراد و وظائف کی اجازت بھی مل جاتی ہے لہٰذا مجھے بھی اس کی برکتیں سمیٹنے کا موقع مُیسّر آیا ۔  میں نے شجرہ عطاریہ حاصل کیا اس میں ایک وظیفہ ’’اَللّٰہُ رَبِّیْ لاَ شَرِیْکَ لَہ‘‘‘ بھی ہے ۔   اس وظیفے کو شیخِ طریقت،   امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جائز حاجات کے حصول کے لئے نقل فرمایا ہے ۔  میں نے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت کے بھروسے پر اِس وِرْد کو پڑھنا شروع کردیا ۔  اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ یہ وِرْد بڑا کارگر ثابت ہوا،   اس کی برکت سے میرے بچوں کے ابو کو ایک بہترین روزگار مُیسّر آگیا اور ہماری زندگی پرچھائے پریشانی کے بادل چھٹ گئے ۔  خوشحالی اور امن و سلامتی ہمارا مقدر بن گئی ۔  

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اس وظیفے کے پڑھنے کا طریقہ یہ ہے :  آٹھ سو چوہتر  ( 874)  بار،   اوَّل و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ ُدرُود شریف ۔  مراد کے حاصل ہونے تک روزانہ  پڑھئے،   وقت کی کوئی قید نہیں  ۔  باوضو قبلہ رُو دو زانو بیٹھ کر پڑھئے اور اِسی کلمہ کو اٹھتے بیٹھتے،   چلتے پھرتے،   وضو بے وضو ہر حال میں بے گنتی و بے شُمار زَبان پر جاری رکھئے ۔  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّمراد پوری ہوگی ۔   ( شجرۂ عطاریہ،   ص37 )   اعلیٰ حضرت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن