دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Coronavirus Aur Digar Wabayen | کورونا وائرس اور دیگر وبائیں

Ayat e Shifa Ke Zariye Shifa Hasil Karne Ka Tazkira

book_icon
کورونا وائرس اور دیگر وبائیں
            

آیاتِ شفا سے علاج

کسی بھی قسم کی بیماری مشکل یا پریشانی کے وقت قرآن پاک کی درج ذیل چھ آیات شفا پڑھ کر دم کرلیجیے یا پانی پر دم کرکے مریض کو پلادیجیے یا کسی پرچے پر لکھ کر تعویذ بناکر پہن لیجیے اِنْ شَآءَ اللہ اس کی برکت سے تمام بیماریوں سے شفا حاصل ہوگی : ( وَ یَشْفِ صُدُوْرَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِیْنَۙ) (پ۱۰ ، التوبة : ۱۴) ( وَ شِفَآءٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِۙ۬-) (پ۱۱ ، یونس : ۵۷) (یَخْرُ جُ مِنْۢ بُطُوْنِهَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ اَلْوَانُهٗ فِیْهِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِؕ-) (پ۱۴ ، النحل : ۶۹) ( وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَّ رَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَۙ-)(پ۱۵ ، بنی اسرائیل : ۸۲) ( وَ اِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ یَشْفِیْنِﭪ)(پ۱۹ ، الشعراء : ۸۰) ( قُلْ هُوَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا هُدًى وَّ شِفَآءٌؕ-)(پ۲۴ ، حم السجدة : ۴۴)

تلاوتِ سورۂ نوح کی برکت

ملکِ روم میں وبا پھیلی تو کسی نیک شخص نے خواب میں نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو دیکھااور لوگوں پر آنے والی مصیبت کا تذکرہ کرکے مدد چاہی تو پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم نے ”تین ہزار تین سو ساٹھ مرتبہ سورۂ نوح کی تلاوت کرکے اللہ پاک کی بارگاہ میں اس وبا سے نجات کا سُوال کرنے کا حکم فرمایا۔ “ یہ سُن کر لوگوں نےاپنے غم خوار نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کے حکم کی بجا آوری کی اور اللہ پاک کی بار گاہمیں گڑ گڑا کر دعائیں مانگیں ، اپنے گناہوں سے توبہ کی۔ سات دن تک یہ عمل جاری رہا اور اللہ پاک کی رحمت سے یہ وبا آہستہ آہستہ ختم ہوگئی۔ (النجوم الزاهرة فی ملوک مصر القاهرة ، ۱۰ / ۱۶۱)

کوروناوائرس اور دیگرمصیبتوں سےحفاظت کےلیے 13دعائیں

(1) ”لَاحَوْل“ شریف ایساطاقتور (Power Full) وظیفہ ہے جومشکلات کے دَلدَل سے نکالنے میں نہایت فائدے مند ہے لہٰذا جب بھی کوئی مشکل یا بیماری آگھیرے ، دل کی گھبراہٹ ہوتی ہو ، جانی یا مالی نقصان ہوجائےمثلاً گاڑی ، سامان یا رقم چوری ہوجائے ، گھر ، دُکان یا فیکٹری میں آگ لگ جائے ، ناانصافی یا دھوکہ ہوجائے ، دشمنوں کاخوف سکون ختم کردے ، حالات خراب ہوجائیں ، ناحق کسی مقدمے(Case)میں پھنسادیا جائے ، کوئی حادثہ ہوجائے ، قرض خواہ قرض لوٹانے کا تقاضا کریں ، آندھی ، سیلاب یازلزلہ آجائے ، گھر میں کوئی بیمار ہوجائے الغرض ہر حال میں “ لاَ حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللہِ “ کی کثرت کی جائے ، اِنْ شَآءَاللہ فائدہ ہوگا اور فائدہ کیوں نہ ہو کہ خود رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم نےاپنی زبانِ حق ترجمان سے “ لاحول “ شریف کے فضائل اور اس کی برکات کوبیان فرمایاہے۔ آئیے!حُصولِ برکت کے لیے 4 فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم سنتے ہیں۔ چنانچہ(1)…ارشادفرمایا : لاَ حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللہِپڑھا کرو ، کیو نکہ یہ جنّت کے خزانوں میں سےایک خز انہ ہے۔ (مسلم ، کتا ب الذکرو الدعاء ، باب استحباب خفض الصوت بالذکر ، ص۱۱۱۲ ، حدیث : ۲۷۰۴ ، ماخوذاً) (2) ارشادفرمایا : کیا میں تمہیں جنّت کے دروازوں میں سے ایک دروازے کے بارے میں نہ بتا ؤں؟ عرض کی ، وہ کیا ہے؟ارشا دفرمایا : لاَ حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللہِ۔ (مجمع الزوائد ، کتا ب الاذکار ، باب ماجاء فی لاحول ولاقوة الا باللّٰہ ، ۱۰ / ۱۱۸ ، حدیث : ۱۶۸۹۷)(3)ارشادفرمایا : جس نےلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللہِپڑھا تو یہ (اس کے لیے )ننانوے 99 بیماریو ں کی دوا ہے ، ان میں سب سے ہلکی بیماری رنج وغم ہے۔ (التر غیب والترھیب ، کتاب الذکر والدعاء ، التر غیب فی قول لا حول ولا قوة الا با اللہ ، ۲ / ۲۹۱ ، حديث : ۳)(4)ارشاد فرمایا : اےعلی! میں تمہیں ایسےکلمات نہ بتادوں ، جنہیں تم مصیبت کے وقت پڑھ لو۔ عرض کی : ضرورارشادفرمائیے!آپ پرمیری جان قربان!تمام اچھائیاں میں نےآپ ہی سےسیکھی ہیں۔ ارشادفرمایا : جب تم کسی مشکل میں پھنس جاؤ تواس طرح پڑھو : “ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ وَلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ “ پس اللہپاک اس کی برکت سےجن بلاؤں کوچاہے گا دُور فرمادے گا۔ (عمل الیوم واللیلة ، ص۱۲۰) اس کے علاوہ علمائے کرام نے بھی لَاحَوْلشریف کی برکتوں کو بیان فرمایا ہے۔ چنانچہ حکیمُ الاُمَّت حضرت مفتی احمدیارخان رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں : صُوفیائےکرام فرماتے ہیں : جوکوئی صبح و شام اکیس بارلَاحَوْلشریف(یعنی لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم)پانی پر دم کر کے پی لیا کرے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ وَسوسَۂ شیطانی سے اَمن میں رہے گا۔ (مراٰۃالمناجیح ، ۱ / ۸۷ملخصاً) (2)حضرتِ سَیِّدُناابوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُسے روایت ہے کہ نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم نے ارشاد فرمایا : جب تم کسی بہت بڑے معاملے میں پھنس جاؤ تو کہو : حَسْبُنَا اللہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْل یعنی ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ کیا ہی اچھا کار ساز ہے۔ (جامع صغیر ، ۱ / ۶۱ ، حدیث : ۸۹۷) (3)رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : جو کسی مصیبت زدہ کو دیکھ کر یہ دعا پڑھے تو اس مصیبت میں مبتلا ہونے سے محفوظ رہے گا : اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا ابْتَلَاکَ بِہٖ وَفَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلًا۔ یعنی تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے جس نے مجھے اس سے بچایا جس میں تُو مبتلا ہے اور مجھے اپنی مخلوق میں سے کثیر لوگوں پر فضیلت عطا فرمائی۔ (ترمذی ، کتاب الدعوات ، باب ما یقول اذا رای مبتلی ، ۵ / ۲۷۲ ، حدیث : ۳۴۴۲) یہ تو واضح ہے کہ دعا کےقبول اور وظیفہ کےاثرانداز ہونے کےلیے پختہ یقین ہونا شرط ہے ۔ آئیے! اعلیٰ حضرت امام اہل سنت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ کا ایک ایمان و یقین سے لبریز واقعہ ملاحظہ کیجئے : اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ایک صاحب نے میری دعوت کی اور با صرار لے گئے ۔ ان دنوں جناب سید حبیب ُاللہ دمشقی جیلانی میرے یہاں مقیم تھے ، ان کی بھی دعوت تھی میرے ساتھ تشریف لے گئے ۔ وہاں دعوت کا یہ سامان تھا کہ چند لوگ گائے کے کباب بنارہے تھے اور حلوائی پوریاں ، یہ ہی کھانا تھا۔ سید صاحب نے مجھ سے فرمایا : ” تو گائے کے گوشت کا عادی نہیں اور یہاں کوئی اور چیز موجود نہیں بہتر ہے کہ صاحبِ خانہ سے کہہ دیا جائے۔ “ میں نے کہا کہ”یہ میری عادت نہیں ۔ “وہی پوریاں اور کباب کھائے ۔ اُسی دن مسوڑھوں میں ورم ہوگیا اور اتنا بڑھا کہ حلق اور منہ بالکل بند ہوگیا۔ مشکل سے تھوڑا دُودھ حلق سے اُتارتا ، اور اسی پر اکتفا کرتا ، بات بالکل نہ کرسکتا تھا یہاں تک کہ قراء َتِ سرّیہ (یعنی آہستہ قراء ت)بھی میسرنہ تھی ، سنتیں بھی کسی کی اِقتدا کر کے ادا کرتا ۔ اگر کسی سے کچھ کہنا ہوتا تو لکھ کر دیتا ، بخار بہت شدید تھا اور کان کے پیچھے گلٹیں ہوگئی تھیں۔ میرے چھوٹے بھائی مولانا حسن رضا خان مرحوم ایک طبیب کو لائے۔ اُن دنوں بریلی میں طاعون کے مرض کا زور تھا۔ طبیب صاحب نے بغور دیکھ کر سات آٹھ مرتبہ کہا : ”یہ وہی ہے! وہی ہے !وہی ہے! “ یعنی طاعون۔ میں بالکل کلام نہ کرسکتا تھا اس لیے انہیں جواب نہ دے سکا حالانکہ میں خوب جانتا تھا کہ یہ غلط کہہ رہے ہیں نہ مجھے طاعون ہے ، نہ ان شاء اللہ العزیز کبھی ہوگا ، اس لیے کہ میں نے طاعون زدہ کو دیکھ کر بارہا وہ دُعا پڑھ لی ہے جس کے لیے حضور سرورِ عالم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : جو شخص کسی بلا رسیدہ کو دیکھ کر یہ دُعا پڑھ لے گا اس بلا سے محفوظ رہے گا۔ وہ دعا یہ ہے : اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا ابْتَلَاکَ بِہٖ وَفَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلًا۔ (ملفوظات اعلیٰ حضرت ، ص۶۹ بتغیر قلیل) آپ رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ کے کامل ایمان اور پختہ اعتقاد کا اندازہ اس سے بھی ہوتا ہے کہ ایک روز ارشاد فرمایا : جاڑا (سردی) ، طاعون اور وبائی اَمراض جس قدر ہیں اور نابینائی و یک چشمی ، برص ، جُذام وغیرہ وغیرہ کا مجھ سے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کا وعدہ ہے کہ یہ امراض تجھے نہ ہوں گے جس پر میرا ایمان ہے ۔ (ملفوظات اعلیٰ حضرت ، ص۴۸۰) (4)رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم نے ارشاد فرمایا : کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جس کو تم دنیاوی پریشانی یا مصیبت کے وقت پڑھو تو وہ پریشانی دورہوجائے؟ عرض کی گئی جی ہاں یارسولَ اللہ ضروری بتائیے! تو آپ نے فرمایا : وہ حضرت یونس کی دعالَا إِلَه إِلَّا أَنْت سُبْحَانَكَ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِيْن “ ہے۔ ایک اور حدیث میں ہے کہ یہ آیہ کریمہ : ’’ لَا اِلٰہَ اِلَّاۤ اَنۡتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّیۡ کُنۡتُ مِنَ الظّٰلِمِیۡنَ‘‘ اسم اعظم ہے اس کے ساتھ جو بھی دعا کی جاتی ہے وہ قبول ہوتی ہے۔ (مستدرک ، کتاب الدعاء والتکبیر...الخ ، باب أیمامسلم دعابدعوة یونس...الخ ۲ / ۱۸۴ ، حدیث : ۱۹۰۸) یہ قرآنی دعاآیتِ کریمہ کہلاتی ہےاوربلاؤں کے خاتمےکےلیےبہت مفیدہے۔ (فضائل دعا ، ص۱۴۳) (5)حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ سے روایت کہ جب کبھی نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کوکوئی اہم معاملہ درپیش ہوتا تو آپ آسمان کی طرف اپنا سر اٹھا کر فرماتے : سُبْحَانَ اللَّهِ العَظِيمِ۔ (ترمذی ، کتاب الدعوات ، باب مایقول عبد الکرب ، ۵ / ۲۷۴ ، حدیث : ۳۴۴۷) (6)حضرت انس رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فرماتے ہیں نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کو جب کوئی بات پریشان کرتی تو آپ يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ پڑھتے۔ (ترمذی ، کتاب الدعوات ، باب ت : ۱۰۰ ، ۵ / ۳۱۱ ، حدیث : ۳۵۳۵) (7) حضرت عبدُاللہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم مصیبت کے وقت ان کلمات کے ساتھ دعا مانگا کرتے تھے : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ الْعَظِيمُ الْحَلِيمُ ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ رَبُّ السَّمٰوَاتِ وَرَبُّ الْاَرْضِ وَ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ۔ (مسلم ، کتاب الذکر...الخ ، باب دعاء الکرب ، ص۱۱۲۰ ، حدیث : ۲۷۳۰) (8) حضرت فروہ بن نوفل رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کہتے ہیں میں نےحضرت عائشہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا سے پوچھا کہ نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کن الفاظ کے ساتھ دعا مانگا کرتے تھے تو آپ نے فرمایا : نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم اس طرح دعا مانگا کرتے تھے : اَللّٰهُمَّ اِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ وَمِنْ شَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ۔ (مسلم ، کتاب الذکر...الخ ، باب التعوذ من شر ما عمل...الخ ، ص ۱۱۱۶ ، حدیث : ۲۷۱۶) (9) بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ ، فِي الْأَرْضِ ، وَلَا فِي السَّمَاءِ ، وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ۔ (ابو داود ، کتاب الادب ، باب ما یقول اذا اصبح ، ۴ / ۴۲۸ ، حدیث : ۵۰۸۸ ) (10)أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ (مسلم ، کتاب الذکر...الخ ، باب فی التعوذ من سوء القضاء...الخ ، ص ۱۱۱۴ ، حدیث : ۲۷۰۸) (11)اللَّهُمَّ عَافِنِي فِي بَدَنِي ، اللَّهُمَّ عَافِنِي فِي سَمْعِي ، اللَّهُمَّ عَافِنِي فِي بَصَرِي ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ۔ (ابو داود ، کتاب الادب ، باب ما یقول اذا اصبح ، ۴ / ۴۱۹ ، حدیث : ۵۰۹۰) (12)أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ ، مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لاَمَّةٍ۔ (بخاری ، کتاب احادیث الانبیاء ، باب یزفون...الخ ، ۲ / ۴۲۸ ، حدیث : ۳۳۷۱) (13)اللَّهُمَّ رَبَّ النَّاسِ ، مُذْهِبَ الْبَاْسِ ، اِشْفِ أَنْتَ الشَّافِي ، لاَ شَافِيَ إِلَّا أَنْتَ ، شِفَاءً لاَ يُغَادِرُ سَقَمًا۔ (بخاری ، کتاب الطب ، باب رقيةالنبی ، ۴ / ۳۲ ، حدیث : ۵۷۴۲)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن