دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Committee Ke Shari Ahkam | کمیٹی کے شرعی احکام

book_icon
کمیٹی کے شرعی احکام
            
مَرْغِینانی رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہ (سالِ وفات:593ھ/1196ء) لکھتے ہیں:’’ الکفالۃ ضربان:کفالۃ بالنفس وکفالۃ بالمال،فالکفالۃ بالنفس جائزۃ والمضمون بھااحضار المکفول بہ۔۔۔واما الکفالۃ بالمال فجائزۃ معلوماًکان المکفول بہ اومجھولاوالمکفول لہ بالخیاران شاء طالب الذی علیہ الاصل و ان شاء طالب کفیلہ ‘‘ترجمہ:کفالت کی دو قسمیں ہیں:کفالت بالنفس اورکفالت بالمال،کفالت بالنفس درست ہے اوراس میں مکفول بہ کوحاضر کرنے پرضمانت دی جاتی ہے۔۔۔ اورکفالت بالمال بھی جائزہے،خواہ مال کی مقدارمعلوم ہو یا مجہول اورمکفول لہ کواختیار ہے،چاہے اُس سے مطالبہ کرے،جس پر اصل مطالبہ ہے اوراگرچاہے،تواس کے کفیل سے مطالبہ کرے۔(1) اصیل کے رقم ادا نہ کرنے یافرار ہونے پرکفیل(ضمانت دینے والے)سے قرض کی رقم کامطالبہ کیاجاسکتاہے،جیساکہ فتاوی رضویہ میں ہے:”ہاں اگرزیدنے یہ کہاکہ یہ نہ دے ،تومیں ادا کروں گا،توبلاشبہ بکراس قدر روپیہ کازید(کفیل)سے مطالبہ کرسکتاہے۔“(2) کسی کومحض قرض دینے کامشورہ دیا،لیکن اس کی طرف سے کفیل نہیں بنا،تو یہ ذمہ دار نہیں،جیساکہ فتاوی رضویہ میں ایک سوال کے جواب میں امام اہلسنت رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں: ”کفالت بالمال کامطالبہ ہندہ کوخالدپراصلاً نہیں پہنچتا ،بوجوہ:وجہ اول :خالد نے یہ نہ لکھا کہ اگر زید بھاگ جائے ،تو ہندہ کے دَین یا مال یا زر دعوٰی یا اس قدرروپے کامیں ذمہ دار ہوں،بلکہ مطالبہ کاذمہ دارہوااورمطالبہ ودین میں فرق بدیہی ہے۔(3)
[1] …۔ (ھدایہ، كتاب الكفالة ، جلد3، صفحہ87،مطبوعہ داراحیاء التراث العربی، بیروت) [2] …۔ (فتاویٰ رضویہ، جلد17،صفحہ654،مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن،لاھور) [3] …۔ (فتاویٰ رضویہ، جلد17،صفحہ659،مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن،لاھور)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن