30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مقدمہ
الحمدللہ الذی احل لناالطیبات وحرم علیناالخبائث
والصلاۃ والسلام علی سیدنا محمد وعلی آلہ واصحابہ اجمعین
امابعد:
مال انسانی زندگی کی بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ہے،جس کے بغیر دنیاوی معاملات کی تکمیل ممکن نہیں،انسان اپنی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے مال جمع کرنے کے مختلف طریقے اپناتا ہے ،جس میں بسااوقات حلال و حرام کی تمیز کوبھی بھول جاتا ہے،حالانکہ مال کو جمع کرنے میں اس کی حلت و حرمت کو ملحوظ رکھنا انتہائی ضروری ہے ،کیونکہ اس کا تعلق صرف ایک فرد کی معیشت سے نہیں،بلکہ پورے معاشرتی نظام سے ہے کہ اگر مال جمع کرنے میں حرام طریقوں کا انتخاب کیا جائے،تو اس سے معاشرے میں بہت سی خرابیاں جنم لیتی ہیں، جو برائی کے گہرے اثرات چھوڑتی ہیں ۔
اسی وجہ سے شریعت مطہرہ نے کئی مقامات پر ہمیں حلال و حرام کی تمیز ،مال جمع کرنے کے حلال ذرائع(مثلاًتجارت ) کا انتخاب کرنے ،حرام ذرائع(سود،جوا،رشوت)سے بچنے کی تلقین کی ہے،تاکہ معاشرے میں ایک پاکیزہ اورمنصفانہ اقتصادی نظام قائم ہوسکے۔
مال کی حلت و حرمت کے متعلق قرآنی احکام:
اسلامی تعلیمات میں حلال و حرام کی تمیز کو بنیادی حیثیت حاصل ہے،چنانچہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں متعدد مقامات پر حلال روزی اختیار کرنے اورحرام سے اجتناب کرنے کی تلقین فرمائی ہے، چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ كُلُوْا مِمَّا فِی الْاَرْضِ حَلٰلًا طَیِّبًا ﳲ وَّ لَا تَتَّبِعُوْا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع