دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Cinema Ghar ka Shedai | سینما گھر کا شیدائی

book_icon
سینما گھر کا شیدائی

میں  اپنے شہر میں  قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں کام کے سلسلے میں  گیا۔ مجھے وہاں  مسجد کی کھڑکیاں  لگاناتھیں۔ کام کرتے کرتے دیرہوگئی۔ میں  نے مدنی مرکز میں  نمازِ عشاء ادا کی۔ نماز کے بعد میں  نے دیکھا کہ سر پر سبز سبز عمامہ سجائے، سفید لباس میں  ملبوس ایک اسلامی بھائی نے کچھ بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں  کو پڑھانا شروع کیا۔ ان کا پڑھانے کا انداز متأثر کُن تھا۔ معلوم کرنے پر پتا چلا کہ تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں  میں  مدرسۃ المدینہ  (بالغان)  بھی شامل ہے۔ ان مدارس میں  بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں  کو تجویدو قرأت کے مطابق قراٰنِ مجید کی تعلیم دی جاتی ہے۔ نماز روزہ کے مسائل اور سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری پیاری سنّتیں  بھی سکھائی جاتی ہیں۔ چنانچہ میں  نے بھی مدرسۃُالمدینہ  (بالغان)  میں  داخلہ لے لیا اور باقاعدگی سے شرکت کرنے لگا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدرسۃُ المدینہ کی برکت سے میں  نے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتماع میں  شرکت کو اپنا معمول بنا لیا۔ یوں  میں  مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا اور نمازروزے کی پابندی شروع کر دی۔ کچھ عرصہ بعد ہر طرف دعوتِ اسلامی کے مدینۃ الاولیاء  (ملتان)  میں  ہونے والے تین روزہ بین الاقوامی سنّتوں  بھرے اجتماع کی تیاریوں  کا سلسلہ شروع ہوا۔ میں  نے بھی اجتماع میں  شرکت کی سعادت حاصل کی، اسی اجتماع میں شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی دَامَت بَرَکاتُہُمُ العالِیہ کے ذریعے غوثُ الاعظم حضرت شیخ ابومحمد عبدالقادر جیلانی قُدِّس سِرُّہُ النُّوْرَانی کی غلامی کاپٹہ گلے میں  ڈال کر قادری عطاری بن گیا۔ اب اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں  سفر کر کے خوب خوب سنّتیں  سیکھ کر سکھاتا ہوں۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 {13} بدنگاہی کی عادت سے نجات مل گئی

        باب المدینہ  (کراچی)  کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میں  گناہوں  کی نحوست میں  گرفتار تھا۔ فلمیں  ڈرامے دیکھنے، گانے باجے سننے کا شوقین تھا، بدنگاہی کرنا میری عادت میں  شامل تھا، نماز وں  کی پابندی کا بھی ذہن نہ تھا۔ میری زندگی میں  نیکیوں  کی شمع اس طرح روشن ہوئی کہ حسنِ اتفاق سے ایک مرتبہ میری ملاقات سفید لباس زیبِ تن کیے  سبز سبز عمامہ سجائے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی سے ہوئی تو انھوں  نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے مدرسۃُ المدینہ  (بالغان)  میں  شرکت کی دعوت دی میں نے دعوت قبول کرتے ہوئے مدرسۃُ المدینہ  (بالغان)  میں  پڑھنا شروع کردیا، جس کی برکت سے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ میں ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتماع میں  شرکت کا معمول بن گیا، امیرِ اہلسنّت دَامتْ بَرکاتُہم العَالیہ سے بیعت کاشرف بھی حاصل ہو گیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ میں  نمازی اور مسجد میں  درس دینے والا بن گیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ ِعَزَّوَجَلَّ مدرسۃُ المدینہ  (بالغان)  کی برکت سے توبہ تائب ہو کر اب میں  فلمیں  ڈرامے، گانے باجے، بدنگاہی وغیرہ گناہوں  کو چھوڑ چکا ہوں  اور اپنے گھر والوں  پر بھی انفرادی کوشش کرتے ہوئے نمازی بنانے کی کوشش کررہا ہوں۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن