7 میں فلم بینی کاعادی تھا
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Cinema Ghar ka Shedai | سینما گھر کا شیدائی

book_icon
سینما گھر کا شیدائی

ہوں۔ یہ سوچ کر میں  مدرسۃُ المدینہ  (بالغان)  میں  شریک ہوگیا۔ مدرسۃُ المدینہ  (بالغان)  میں نہ صرف قراٰنِ مجید درست مخارج کے ساتھ پڑھنے کی تعلیم دی جا رہی تھی بلکہ نمازروزہ وغیرہ کے مسائل اور میٹھے آقا صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری پیاری سنّتیں سیکھنے سکھانے کا سلسلہ بھی تھا۔ مدرسۃُ المدینہ (بالغان)  کے محبت بھرے ماحول نے مجھے متأثر کر دیا چنانچہ میں  پابندی سے مدرسے جانے لگا۔ اس کی برکت سے میرا دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں  شرکت کا معمول بن گیا، آہستہ آہستہ میں  مشکبار مدنی ماحول کے قریب ہوتا گیا، یہاں  تک کہ میں  نے بھی داڑھی اور عمامہ شریف اپنا لیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اب میں  سنّتوں  بھری زندگی بسر کر رہا ہوں ، یہ سب مدرسۃُ المدینہ  (بالغان)  کافیضان ہے کہ مجھے گناہوں  بھری زندگی سے نجات مل گئی۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 {7} میں فلم بینی کاعادی تھا

        میانوالی  (پنجاب، پاکستان)  کے میانہ محلہ کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے: میں  فلم بینی کا عادی تھا، پورا پورا دن ٹی وی دیکھنے میں  صرف ہو جاتا۔ شام ہوتی تو فکرِآخرت سے غافل دوستوں  کی محفل میں  بیٹھ کر فلموں  کی داستانیں  سننے سنانے میں  مشغول ہو جاتا۔ میری خزاں  رسیدہ زندگی میں  بہار کچھ اس طرح آئی کہ ایک دن میری ملاقات دعوتِ اسلامی سے وابستہ ایک اسلامی بھائی سے ہوئی تو انہوں  نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے شفقت بھرے انداز میں  مجھے مدرسۃُ المدینہ  (بالغان)  میں  شرکت کی دعوت پیش کی، جو میانوالی شہر کی مشہور شاہی مسجد میں  قائم تھا۔میں نے ان کی دعوت قبول کر لی اور مدرسۃُ المدینہ (بالغان)  میں  پہنچ گیا۔ وہاں  قراٰن وسنّت کے فیضان سے مہکی مہکی فضاؤں نے میرا دل و دماغ معطر کر دیا، میں  بہت متأثر ہوا، اب تو مدرسے جانے کا معمول بن گیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مدرسۃُ المدینہ  (بالغان)  کی برکت سے نہ صرف قراٰنِ مجید درست پڑھنے کی سعادت نصیب ہوئی بلکہ میری زندگی میں مدنی انقلاب بھی برپا ہو گیا اور میں  مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر میں  ڈویژن مشاورت کے رکن کی حیثیت سے مدنی کاموں  کی دھومیں  مچا رہا ہوں۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 {8} محبت بھرا انداز

          میانوالی  (پنجاب)  کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کالُبِّ لُباب ہے: تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مشکبار مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل میں  گناہوں  بھری زندگی بسر کر رہا تھا۔ شب و روز فلمیں دیکھتا اور کھیل کود میں  مگن رہتا، یوں  زندگی کے نادِر لمحات فضولیات ولَغوِیات کی نذر ہو رہے تھے اور مجھے اپنے اسنقصان کا ذرا بھی احساس نہ تھا۔ میری نیکیوں  سے خالی زندگی میں  سنّتوں  کی بہار کچھ اس طرح آئی کہ ایک روز دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی ہمارے گھر تشریف لائے، انہوں نے بڑے بھائی کے متعلق پوچھا، میں  نے کہا وہ تو گھر پر نہیں  ہیں۔ انھوں  نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے ہمدردانہ انداز میں  مجھے مدرسۃُ المدینہ  (بالغان)  میں  شرکت کی دعوت پیش کی۔ اُن کاجذبۂ ملنساری اور ترغیب کا دلنشیں  انداز میرے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن