30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خانیوال شہر میں رہتے تھے ایک دن دعوتِ اسلامی سے وابستہ ایک اسلامی بھائی نے انفرادی کوشش کرتےہوئے مجھے مدرسۃُ المدینہ (بالغان) میں تجوید و قرأت کے مطابق قراٰنِ پاک پڑھنے کا ذہن دیا جو کہ جامع مسجد گلزارِ مدینہ لوکوشیڈ میں قائم تھا۔ ان کے سمجھانے پر میں نے مدرسۃُ المدینہ (بالغان) میں داخلہ لے لیا اور پابندی سے شرکت کرنے لگا۔ اس کی برکت سے نماز روزہ، وضوو غسل وغیرہ کے مسائل سیکھے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے قریب تر ہوتا چلا گیا، اسی دوران امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے رسائل پڑھنے سے فکرِ آخرت کاذہن ملا۔ جب میں مکمل طور پر مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا تو گھر والوں پر بھی انفرادی کوشش شروع کر دی۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے کرم اور امیرِاہلسنّت کے دیے گئے گھر میں مدنی ماحول بنانے کے 15 مدنی پھولوں پر عمل کی برکت سے ان میں بھی مدنی انقلاب برپا ہو گیا گھر کے تمام افراد دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گئے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ فلموں ڈراموں کا سلسلہ بھی بند ہو گیا۔ سبھی امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے سلسلہ ٔعالیہ قادریہ رضویہ میں داخل ہو کر عطاری بن چکے ہیں۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{5} میری زندگی میں بہارآگئی
حیدرآباد (باب الاسلام، سندھ) کے علاقے آفندی ٹاؤن میں مقیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے: میں ایک فیشن پرست نوجوان تھا، دنیا کی موج مستی میں گم، اپنی آخرت کے انجام سے غافل ایامِ حیات بسر کر رہا تھا کہ میری سوئی ہوئی قسمت جاگ اُٹھی، مجھے مدرسۃُ المدینہ (بالغان) کی روحانی فضائیں تو کیا میسر آئیں میری تو خوش بختی کے سفر کا آغاز ہو گیا۔ مدرسۃُ المدینہ (بالغان) کی برکات نے میرے تاریک دل کو خوفِ خدا اور عشقِ مصطفی کے چراغ سے منور کر دیا۔ اس میں مجھے قراٰنِ پاک کی تعلیم کے ساتھ ساتھ سنّتوں پر عمل کا جذبہ بھی ملااورہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت بھی نصیب ہوئی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مدرسۃُ المدینہ (بالغان) میں پڑھنے کی برکت سے میری زندگی میں بہار آگئی، فیشن پرستی و موج مستی سے نجات حاصل ہو گئی اور میں دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر مدنی قافلہ ذمے دار کی حیثیت سے مدنی کاموں کی دھومیں مچا رہا ہوں۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{6} آوارہ گردی سے توبہ
ایک اسلامی بھائی کے بیان کالُبِّ لُباب ہے کہ مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں بے نمازی تھا۔ گلیوں میں آوارہ گردی کرنا میرا طُرّۂ امتیاز تھا۔ دوستوں کے جھرمٹ میں وقت کی دولت کے برباد ہونے کا احساس تک نہ ہوتا۔ میری نافرمانیوں بھری زندگی میں اعمالِ صالحہ کی بہار کچھ اس طرح آئی کہ ایک روز دعوتِ اسلامی سے وابستہ ایک اسلامی بھائی نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے مدرسۃُالمدینہ (بالغان) میں تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے کی دعوت دی۔ میں نے سنی اَن سنی کر دی۔ وہ اسلامی بھائی گاہے گاہے دعوت دیتے رہتے۔ ایک دن دل میں خیال آیا کہ اتنی مرتبہ دعوت دی ہے میں ہر مرتبہ ٹال دیتاہوں اس مرتبہ شرکت کر ہی لیتا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع