دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Cinema Ghar ka Shedai | سینما گھر کا شیدائی

book_icon
سینما گھر کا شیدائی

مدارِس بنام مَدرَسۃُُ المَدِ ینَہ قائم ہیں ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر  (۱۴ رمضان المُبارک ۱۴۳۲ھ / 15اگست 2011ء)  صِرف پاکستان میں  برائے حِفظ و ناظِرہ مَدَنی منّوں  کے تقریباً 766 اور مَدَنی منیوں  کے تقریباً 316 مدارسُ المدینہ چلائے جا رہے ہیں  جن میں  مَدَنی منّوں  اور مَدَنی منّیوں  کو ملا کر کُل تعداد تقریباً 72000 ہے۔ نیز اسلامی بھائیوں  کے مَدْرَسۃُ المدینہ  (بالِغان، جن کا وقت عُموماً بعدِ عشاء 40 مِنَٹ ہے)   کی تعداد تقریباً 3316 ہے اور اسلامی بہنوں  کے مَدرَسۃُ المدینہ  (بالِغات، جن کا وقت: صبح 8: 00 تا نمازِعصر مختلف اوقات میں  ہے ، ان کا دورانیہ: 1گھنٹہ 12 منٹ ہے )  کی تعداد تقریباً 39938 ہے۔ ان تمام مدارِس میں  فی سبیلِ اللہ دُرُست تلفظ کے ساتھ قراٰنِ مجید پڑھایا جاتا، مختلف دعائیں  یاد کروائی جاتیں  اور سنّتیں  بھی سکھائی جاتی ہیں۔ ملک بھر سے بے شمار اسلامی بھائی وقتاًفوقتاً    ’’ مدرسۃ المدینہ  (بالغان)  ‘‘  کی بَرَکت سے اپنے دل میں  برپا ہونے والے مَدَنی انقلاب کی مدنی بہاریں  تحریری صورت میں بھیجتے رہتے ہیں۔ دعوتِ اسلامی کی مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّۃ مدرسۃ المدینہ  (بالغان)  کی ان مَدَنی بہاروں  کی پہلی قسط    ’’ سنیما گھر کا شیدائی ‘‘  کے نام سے پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہے۔

        اللہتعالٰی ہمیں ’’ اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش ‘‘ کرنے کے لئے مدنی انعامات پر عمل کرنے اور مدنی قافلوں  میں  سفر کرتے  رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوت ِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّۃ کو دن پچیسویں  رات چھبیسویں  ترقی عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللہ تَعالٰی عَلَیہ وَاٰٰلہٖ وَسَلَّم

شعبہ امیرِاَہلسنّت  مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّۃ {دعوتِ اسلامی}

۸ذوالقعدۃ الحرام  ۱۴۳۲ ھ، 06  اکتوبر  2011 ء

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

دُرُود ِپاک کی فضیلت

        شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رَضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ اپنے رسالے    ’’ تلاوت کی فضیلت ‘‘  میں  بحوالہ جَامِعُ الصَّغِیر دُرود پاک پڑھنے کی فضیلت ذکر فرماتے ہیں: دوجہاں  کے سلطان، سرورِ ذیشان، محبوبِ رحمن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا فرمانِ مغفرت نشان ہے،   ’’ مجھ پر درود پاک پڑھنا پُل صِراط پرنور ہے۔ جوروزِجمعہ مجھ پراَسّی بار درود پاک پڑھے اس کے اَسّی سال کے گناہ معاف ہوجائیں گے ‘‘ ۔ (اَلجامِعُ الصَّغِیرلِلسُّیُوطِی ص ۳۲۰ حدیث ۵۱۹۱ دارالکتب العلمیہ بیروت)

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ تعالیٰ عَلیٰ مُحمَّد

 {1} سنیما گھر کا شیدائی

        اورنگی ٹاؤن  (باب المدینہ کراچی)  کے محلہ شاہ و لی اللہ نگر میں  مقیم اسلامی بھائی کے بیان کالُبِّ لُباب ہے: میں  گناہوں  کی تاریک وادیوں  میں  بھٹک رہا تھا، مَعَاذَاللہ فلموں  کا اسقدر شائق تھا کہ کبھی کبھار تو دن میں  دو دو مرتبہ سنیما گھر پہنچ جاتا، میرے شب وروز یونہی سنیما گھروں  کے چکروں  میں  بسر ہو رہے تھے، میری خزاں  رسیدہ زندگی میں بہارکچھ اس طرح آئی کہ رمضان

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن