30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
گناہوں سے بچانے میں اپنا کِردار ادا کریں کہ بروزِ قیامت ان سے ماتحتوں کے بارے میں پوچھا جائے گا چنانچہ بحرو بر کے بادشاہ ، دو عالَم کے شَہَنشاہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے اِرشاد فرمایا: تم سب اپنے مُتَعَلِّقين کے سردار و حاکم ہو اور حاکم سے روزِ قِیامت اس کی رَعِيَّت کے بارے ميں پوچھا جائے گا ۔ )[1](
اِس حدیثِ پاک کے تحت شارحِ بخاری حضرتِ علَّامہ مفتی محمد شریفُ الحق اَمجدی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں: عوام سُلطان اور حاکم کے ، اولاد ماں باپ کے ، تلامذہ اَساتذہ کے ، مُریدین پیر کے رِعایا ہوئے ، نگہبانی میں یہ بھی داخِل ہے کہ رِعایا گناہ میں مبتلا نہ ہو ۔ )[2](
اَساتذہ اپنے تلامذہ کے حاکم ہیں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا کہ اَساتذہ بھی اپنے تلامذہ کے لیے حاکم ہیں لہٰذا انہیں وقتاً فوقتاً تلامذہ کو نصیحت کرتے رہنا چاہیے اور یہ اَساتذہ کےلیے کو ئی مشکل بات بھی نہیں کیونکہ اَساتذہ کی حیثیت ایک مَرجع کی سی ہے طلبا کے ساتھ ساتھ ان کے والدین وغیرہ بھی اَساتذہ سے وابستہ ہوتے ہیں تو یوں اَساتذہ ان پر اِنفرادی کوشش کر کے انہیں قریب لا کر دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کی دھومیں مچا سکتے ہیں ۔ اَساتذہ کو چاہیے کہ وہ طلبا کو مَدَنی اِنعامات پر عمل ، مَدَنی قافلوں میں سفر اور ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجتماعات اور مَدَنی مذاکرات میں شِرکت کرنے کی دعوت دیتے رہا کریں اور ساتھ ہی ساتھ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارےمکتبۃُ المدینہ کی مَطبُوعہ کُتُب و رَسائل پڑھنے کی تَرغیب بھی دِلاتے رہا کریں تاکہ ان کی اِصلاح کا سامان ہو سکے ۔ اگر ایک ساتھ کئی چھٹیاں آ رہی ہوں تو ان سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے خود بھی سُنَّتوں کی تَربیت کے مَدَنی قافلوں میں سفر کریں اور طلبا کو بھی سفر کروائیں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اپنی اِصلاح کے ساتھ ساتھ ساری دُنیا کے لوگوں کی بھی اِصلاح ہو گی اور نیکی کی دعوت کی دُھومیں بھی مچ جائیں گی ۔
سُوال: تعلیمی اِداروں (اسکول ، کالج اور یونیورسٹی وغیرہ )میں دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام کس طرح کیا جائے ؟
جواب: کسی بھی اِدارے میں مَدَنی کام کرنے اور اس میں خاطِر خواہ نتائج حاصِل کرنے کے لیے ضَروری ہے کہ اسی اِدارے سے متعلقہ اَفراد پر اِنفرادی کوشش کر کے انہیں تیا ر کیا جائے اور پھر انہیں مَدَنی کام کی ذِمَّہ داری سونپ دی جائے ۔ جب اس اِدارے سے وابستہ اَفراد مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو کر ذِمَّہ داری لیں گے تو پھر اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ مَدَنی کاموں کی دُھومیں مچ جائیں گی ۔ اسکول ، کالج اور جامعات (Universities) کے طلبا ، اَساتذہ اور منتظمین سے رَوابط قائم کر کے انہیں ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجتماع میں شِرکت کی دعوت دیجیے اور ان پر اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں مَدَنی اِنعامات پر عمل اور مَدَنی قافلوں میں سفر کی تَرغیب دِلائیے ۔ روزانہ فیضانِ سُنَّت سے دَرس دیجیے اور قریبی مسجد میں مدرسۃُ المدینہ برائے بالِغان کی ترکیب بنائیے تاکہ اِنفرادی کوشش کرنے کا بھر پور موقع مل سکے ۔ کالج اور یونیورسٹی سے ملحقہ مَساجِد میں اِنتظامیہ سے اِجازت لے کر مَدَنی قافلے ٹھہرائیے اور دارُ الاقامہ (Hostel) میں جا کر خوب نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع