30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عالیشان ہے:
فَمَنْ زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَ اُدْخِلَ الْجَنَّةَ فَقَدْ فَازَؕ-وَ مَا الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الْغُرُوْرِ(۱۸۵) (پ۴ ، اٰل عمران: ۱۸۵)
ترجمۂ کنز الایمان: جو آگ سے بچا کر جنَّت میں داخِل کیا گیا وہ مُراد کو پہونچا اور دُنیا کی زندگی تو یہی دھوکے کا مال ہے ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!عورت کا معنیٰ ہی چھپانے کی چیز ہے لہٰذا عورتوں کو بِلاضَرورت گھروں سے باہر نہ جانے دیا جائے اسی میں ان کی حفاظت اور عافیت ہے ۔ اگر اللہ عَزَّوَجَلَّ کے اَحکامات اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکےمُقَدَّس فَرامین کی خِلاف ورزی کر کے دُنیا ترقی کر کے آگے بڑھتی ہے تو ہمیں پیچھے رہ جانا ہی منظور ہے ۔ ہم شَریعتِ مطہرہ کے اَحکامات پرعمل کر کے اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اپنے میٹھے میٹھےآقا ، مکی مَدَنی مصطفےٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے پیچھے پیچھے سیدھے جنَّت میں چلے جائیں گے ۔ ([1])
باغِ جنَّت میں محمد مسکراتے جائیں گے
پھول رَحمت کے جَھڑیں گے ہم اُٹھاتے جائیں گے
سُوال: اِمتحان میں نقل (Cheating) کرنا کیسا ہے ؟
جواب: اِمتحان میں نقل(Cheating) کر نا نہ تو شَرعاً دُرُست ہے اور نہ ہی عقلاً ۔ شَرعاً اس لیے دُرُست نہیں کہ اس میں دھوکا دینا ہے اور دھوکا دینے والے کے لیے حدیثِ پاک میں جنَّت سے محرومی کی سخت وعید بیان فرمائی گئی ہے چنانچہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے محبوب ، دانائے غُیُوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عِبرت نشان ہے: تین شخص جنَّت میں داخِل نہیں ہوں گے: (۱)دھوکے باز (۲)بخیل(۳)اِحسان جتانے والا ۔ )[2]( نیز نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے کی صورت میں ذِلَّت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ایک مسلمان کا خود کو ذِلَّت پر پیش کرنا ہرگز جائز نہیں چنانچہ سرکارِ نامدار ، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا: مَنْ اُعْطَى الذِّلَّ مِنْ نَّفْسِهٖ طَائِعًا غَيْرَ مُكْرَهٍ فَلَيْسَ مِنَّا یعنی جو شخص بِلا اِکراہ (یعنی شَرعی مجبوری کے بغیر) اپنے آپ کو بخوشی ذِلَّت پر پیش کرے وہ ہم میں سے نہیں ۔ )[3]( نقل کرنا عقلاً بھی دُرُست نہیں اس لیے کہ اِمتحان کا مقصد یادداشت اور محنت کی کسوٹی ( یعنی جانچ پڑتال)ہے جبکہ نقل کی صورت میں یہ مقصد حاصِل نہیں ہو سکتا ۔ نیکی کی دعوت عام کرنے میں اَساتذہ کا کِردار
سُوال: ایک اُستاد اپنے شعبے میں نیکی کی دعوت عام کر کے کس قدر دِینِ اِسلام کو فائدہ پہنچا سکتا ہے ؟
جواب: جو لوگ مَرجعِ خَلائق ہوتے ہیں(یعنی ایسے اَشخاص جو لوگوں کی عقیدتوں اور محبتوں کا مَرکز ہوں ، جہاں سب لوگ رُجوع کریں)وہ دوسروں کے مقابلے میں دِین کا کام زیادہ کر سکتے ہیں کیونکہ انہیں کسی کے پاس جانے کی ضَرورت نہیں ہوتی ، لوگ خود بخود ان کے پاس چلے آتے ہیں مثلاً حاکِم ، پیرانِ عُظَّام ، اَساتذۂ کِرام اور والدین کہ ان کے ماتحت عوام ، مُریدین ، تلامذہ اور بچے وغیرہ ہوتے ہیں اس حوالے سے ان پر یہ ذِمَّہ داری عائد ہوتی ہے کہ یہ ان کی نگہبانی کرتے ہوئے انہیں نیکیوں کی شاہراہ پر گامزن کرنے اور
[1] پَردے کے بارے میں مزید تفصیلات جاننے کے لیے شیخِ طریقت ، اَمیرِ اہلسنَّت ، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب ”پَردے کے بارے میں سُوال جواب “ کا مُطالعہ کیجیے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)
[2] کنزالعمال ، کتاب الأخلاق ، حرف المیم...الخ ، الجزء: ۳ ، ۲/۲۱۸ ، حدیث: ۷۸۲۳ دار الکتب العلمیة بیروت
[3] معجم ا وسط ، باب الألف ، من اسمه احمد ، ۱/۱۴۷ ، حدیث: ۴۷۱ دار الفکر بیروت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع