دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Chuttiyan Kesay Guzarain | چھٹیاں کیسے گزاریں؟

book_icon
چھٹیاں کیسے گزاریں؟

تاجِر کو تجارت کے ، خریدار کو خریدنے کے ، نوکری کرنے والے اور نوکر رکھنے والے کو اِجارے کے ، وَعَلٰی ھٰذَا الْقِیَاس(یعنی اور اسی پر قِیاس کرتے ہوئے ) ہر مسلمان عاقِل و بالغ مَرد و عورت پر اُس کی موجودہ حالت کے مُطابِق مسئلے سیکھنا فرضِ عین ہے ۔ اِسی طرح ہر ایک کیلئے مَسائِلِ حلال و حرام بھی سیکھنا فرض ہے ۔ نیز مَسائِلِ قلب (باطِنی مَسائِل) یعنی فرائضِ قلبیہ (باطِنی فرائض) مَثَلًا عاجزی و اِخلاص اور توکُّل وغیرہا اور ان کو حاصِل کرنے کا طریقہ اور باطِنی گناہ مَثَلًا تکبُّر ، رِیاکاری ، حَسَد ، بَدگمانی ، بُغض و کینہ ، شُماتَت (یعنی  کسی کی مصیبت پر خوش ہونا)وغیرہا اور ان کا علاج سیکھنا ہر مسلمان پر فرض ہے ۔  (تفصیلی معلومات کیلئے فتاویٰ رضویہ جلد 23 صفحہ613 تا 624 مُلاحظہ فرمائیے)مہلکات یعنی ہَلاکت میں ڈالنے والی چیزوں جیسا کہ وعدہ خِلافی ، جھوٹ ، غیبت ، چغلی ، بہتان ، بدنِگاہی ، دھوکا ، اِیذاءِ مُسلم وغیرہ وغیرہ تمام صغیرہ و کبیرہ گناہوں کے بارے میں ضَروری اَحکام سیکھنا بھی فرض ہے تاکہ اِن سے بچا جا سکے)[1]( ۔ )[2](

تجوید کے ساتھ قراٰن ِ پاک سیکھنا بھی ضَروری ہے ۔ اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُرَبِّ الْعِزَّت فرماتے ہیں: بِلاشُبہ اتنی تجوید جس سے تَصْحِیْحِ حُروف ہو (یعنی قواعدِ تجوید کے مُطابِق حُرُوف کو دُرُست مخارِج سے ادا کر سکے)اور غَلَط خوانی (یعنی غَلَط پڑھنے) سے بچے ، فرضِ عین ہے ۔ )[3](اِسی طرح اَذکار ِنماز(یعنی نماز میں تلاوت کے علاوہ جو کچھ پڑھا جاتا ہے ان) کا دُرُست آنا بھی ضَروری ہے ۔ جس نے سُبْحٰنَ رَبِّیَ الْعَظِیْم میں”عَظِیْمکو عزیم(ظ کے بجائے ز) پڑھ دیا نماز جاتی رہی لہٰذا جس سے”عَظِیْم صحیح ادا نہ ہو وہ سُبْحٰنَ رَبِّیَ الْکَرِیْم پڑھے ۔ )[4](یوں ہی جو قراٰنِ پاک یاد ہے اس کا حِفظ باقی رکھنا بھی ضَروری ہے ۔  صَدْرُ الشَّریعہ ، بَدرُ الطَّریقہ حضرتِ علّامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی  فرماتے ہیں:  قراٰن پڑھ کر بھلا دینا گناہ ہے ۔  جو قراٰنی آیات یاد کرنے کے بعد بھلا دے گا بروزِ قیامت  اَندھا اُٹھایا جائے گا)[5]( ۔  ([6])  

جہاں تک  اولادکو سکھانے کی بات ہے تو قراٰنِ پاک سکھائے ، سات برس کی عمر میں نماز کا حکم دینے کے ساتھ ہی نماز اور طہارت کے ضَروری  مَسائِل بھی سکھائے کہ سات سے نو برس کی عمر بچوں کی تَربیت کے تعلق سے بالخُصُوص  مَدَنی مُنّیوں کے لیے بےحد اَہم ہے کہ مَدَنی مُنّی اس کے بعد کبھی بھی بالغہ ہو سکتی ہے ۔  ان عُلُوم کے سکھانے  کے بعد دُنیوی تعلیم بھی اپنی شَرائط کے ساتھ دی جاسکتی ہے ۔  اعلیٰ حضرت  عَلَیْہِ رَحْمَۃُرَبِّ الْعِزَّت فرماتے ہیں: اہلسنَّت و جماعت کے عقیدے اور طہارت و نماز و روزہ کے مسئلے سیکھنا سب پرفرض ہے ۔  ان ضَروریات اور قراٰنِ عظیم پڑھنے کے بعد پھر اگر اُردو یاگجراتی کی دُنیوی کتاب جس میں کوئی بات نہ دِین کے خِلاف ہو نہ بے شرمی کی ، نہ اَخلاق و عادات پر بُرااَثر ڈالنے کی اور پڑھانے والی عورت سُنّی مسلمان پارسا حیادار ہو تو کوئی حَرج نہیں)[7]( ۔ )[8](

 



[1]    نیکی کی دعوت ، ص۱۳۶ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی 

[2]    اسلامی عقائد کی معلومات  کے لیے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتب ” کتاب العقائد“ ، ”بہارِ شریعت حصّہ اوّل“ ، ” کفریہ کلمات کے بارے میں سُوال جواب“ ، ”تمہید الایمان“اور ضَرورت کے مَسائِل جاننے کے لیے”نماز کے اَحکام“ ، ”بہارِ شریعت حصّہ 02 تا 08 ، حصہ11سے اجارہ(یعنی ملازم رکھنے اور ملازم ہونے کے مَسائِل) اور حصہ 14سے بیع و شراء (یعنی خرید وفروخت کے مَسائِل)“مَسائِلِ حلال و حرام جاننے کے لیے” 101مدنی پھول“ ، ”163 مَدَنی پھول“ ، ”سنتیں اور آداب“ ، ”بہارِ شریعت حصّہ16مہلکات ومنجیات جاننے کے لیے ”باطنی بیماریوں کا علاج“ ، ” نجات دلانے والے اعمال کی معلومات“ ، ”بیٹے کو نصیحت“ ، ”منہاج العابدین“ ، ”احیاء العلوم“اور کیمیائے سعادت“ کا مطالعہ کیجیے ۔  (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)

[3]    فتاویٰ رضویہ ، ۶/۳۴۳ رضا فاؤنڈیشن مرکز الاولیا لاہور 

[4]    قانونِ شریعت ، ص۱۸۶مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی

[5]    بہارِ شریعت ، ۱/۵۵۲-۵۵۳ ، حصہ: ۳ ملتقطاًمکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی

[6]    مزید تفصیلات جاننے کے لیے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارےمکتبۃُ المدینہ کے رسالے ، فیضانِ مَدَنی مذاکرہ قسط34”شیطان کے لیے زیادہ سخت کون؟“ کا مُطالعہ کیجیے  ۔  (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ) 

[7]    فتاویٰ رضویہ ، ۲۳/۶۹۳ملتقطاً

[8]    بچوں کی تربیت کے حوالے سے مزید معلومات حاصِل کرنے  کے لیے  دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارےمکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ”تربیتِ اولاد“اور فیضانِ مَدَنی مذاکرہ قسط 24”بچوں کی تربیت کب اور کیسے کی جائے؟“ کا مُطالعہ کیجیے  ۔   (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)  

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن