30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رسول (عَزَّوَجَلَّ وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ) بہتر جانتے ہیں ۔ تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے فرمایا : وہ جاتا ہے تاکہ عرش کے نیچے سجدہ کرے ۔ چنانچہ وہ اِجازت طلب کرتا ہے تو اس کو اِجازت دے دی جاتی ہے قریب ہے کہ وہ سجدہ کرے ، وہ سجدہ اس کی طرف سے قبول نہ کیا جائے اور وہ اِجازت طلب کرے تو اس کو سجدہ کرنے کی اِجازت نہ دی جائے اور اسے کہا جائے کہ تو لوٹ جہاں سے آیا ہے ۔ پھر وہ مغرب سے طلوع ہو گا ۔ یہی معنیٰ ہے اللہتعالیٰ کے اس اِرشادِ پاک کا) وَ الشَّمْسُ تَجْرِیْ لِمُسْتَقَرٍّ لَّهَاؕ-ذٰلِكَ تَقْدِیْرُ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِؕ(۳۸) (([1]) (پ۲۳ ، یٰسٓ: ۳۸) ترجمۂ کنز الایمان: اورسورج چلتا ہے اپنے ایک ٹھہراؤ کے لئےیہ حکم ہے زبردست علم والے کا ۔ ([2])
[1] بخاری کتاب بد ء الخلق ، باب صفة الشمس والقمربحسبان ، ۲/ ۳۷۸ ، حدیث: ۳۱۹۹
[2] زمین و آسمان کے ساکِن ہونے کے بارے میں مزید تفصیلات جاننے کے لیے فتاویٰ رضویہ جلد 27 میں موجود اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُرَبِّ الْعِزَّت کے رسالے”نُزُوْلُ اٰیَاتِ فُرْقَان بِسُکُوْنِ زمین واٰسمان“
(زمین اور آسمان کے ساکِن ہونے کے بارے میں حق و باطل کے درمیان فرق کرنے والی قراٰنِ مجید کی آیتوں کا نازِل ہونا) کا مُطالعہ کیجیے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع